احسن خان کے پسندیدہ بھارتی اداکار کون ہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نے اپنے پسندیدہ بالی ووڈ اداکار کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

احسن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پسندیدہ بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’بہترین اداکاروں کے پاس اچھی ٹیکنیک اور غیر معمولی ہنر ہوتا ہے‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ’اداکاری کی ٹیکنیکس جیسے کہ آواز اور اسٹیج پر اپنے آپ کو پیش کرنے کا انداز کو سیکھا اور اسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے بلکہ کسی بھی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے‘۔

احسن خان نے نواز الدین صدیقی کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیتے ہوئے لکھا ’لیکن غیر معمولی فطری صلاحیت ایک ایسی چیز ہے جسے سکھایا نہیں جا سکتا اور یہی خوبی عظیم اداکاروں کو نمایاں کرتی ہے‘۔