فرحان سعید کی عروہ حسین کو خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ، پروڈیوسر عروہ حسین 32 سال کی ہو گئی ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی 32ویں سالگرہ منائی اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبصورت سا بومرنگ شیئر کیا۔
دوسری جانب عروہ حسین کے شوہر، اداکار و گلوکار فرحان سعید نے اُنہیں خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی۔
فرحان سعید نے اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی اور اُنہیں دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد دی۔
فرحان سعید کی جانب سے شیئر کی گئی دوسری تصویر میں عروہ حسین سر پر دوپٹہ باندھے اپنی دھن میں بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔

اس تصویر کے کیپشن میں فرحان سعید کا لکھنا ہے کہ سب سے مزاحیہ شخص کو سالگرہ مبارک ہو۔