وہاج علی کی بیٹی اور اہلیہ کے ہمراہ تصویریں وائرل

پاکستانی معروف، خوبرو اداکار وہاج علی کی فیملی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویریں وائرل ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ سے مشہور ہونے والے وہاج علی نے انٹرنیٹ صارفین اور ڈرامہ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رکھی ہے۔

ایسے میں شہرت کی نئی بلندیوں کو چھونے والے اداکار وہاج علی اور اُن کی فیملی سے متعلق ہر مداح زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتا ہے۔

’تیرے بن‘ کے مرتسم کی عید کے موقع پر بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
اداکار نے ان تصویروں میں سفید جبکہ اُن کی بیٹی نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔
دوسری جانب اداکار وہاج علی کی اس بڑی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی اسکریننگ سے متعدد تصویریں اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
ان تصویروں میں وہاج علی کو دیگر اسٹارز کے ساتھ اپنی اہلیہ، ثناء فاروق کے ہمراہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔