بڑی عید پر فنکاروں نے بکھیرے سوشل میڈیا پر بڑے جلوے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالاضحیٰ نہایت جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

آج عید کا تیسرا دن ہے، ہر خاص و عام کی جانب سے اپنی عید کی تیاری کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایسے میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں کی جانب سے بھی اپنے مداحوں و فالوورز کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
بڑی عید کے موقع پر معروف اداکارائیں خوبصورت لباس زیب تن کیے انٹرنیٹ پر خوب جلوے بکھیر رہی ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین اور مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
صف اول کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید مبارک کہا ہے۔
اداکارہ اقراء عزیز نے بڑی عید پر اپنی فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کر کے مداحوں کو ٹریٹ دی ہے۔
یشمیٰ گِل نے بھی اپنے حسن کے جلوے بکھیرے ہیں اور عید کی مبارکباد دیتے ہوئے دیر سے تصویریں اپلوڈ کرنے پر مداحوں سے معافی بھی مانگی ہے۔
اداکارہ مایا علی نے اپنی دلکش تصویریں شیئر کرتے مداحوں کو بڑی عید کی مبارکباد دی۔
مایا علی کی پنک فراک نے انٹرنیٹ صارفین کے دل موہ لیے ہیں۔
عائزہ خان اور اُن کے شوہر، اداکار دانش تیمور کی جانب سے گزشتہ روز اپنی عید لُک کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی۔
اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنی تصویریں شیئر کی ہیں اور ساتھ میں اپنے مداحوں کو بڑی عید کی مبارکباد دی ہے۔
دوسری جانب اداکارہ ایمن خان نے بھی اپنے 11.4 ملین فالوورز کے ساتھ اپنی عید کی تصویرں شیئر کرتے ہوئے عیدی دی ہے۔
ایمن خان نے شوہر منیب بٹ اور بیٹی امل منیب کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔
منیب بٹ نے بھی اپنی خوب ایکشن میں مداحوں کے ساتھ عید کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی ہے۔
گلوکارہ عائمہ بیگ نے بھی لال فراک میں خوب مداحوں کے دل دھڑکائے ہیں۔

پاکستانی خوبرو اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے بھی اپنے انسٹا گرام پر تصویریں شیئر کر کے مداحوں کو عیدی دی ہے۔
اداکارہ ایمن خان کی بہن منال خان نے بھی اپنی تصویریں شیئر کی ہیں مگر اس بار اُن کے شوہر اُن کے ہمراہ نظر نہیں آ رہے ہیں۔
اداکارہ سونیا حسین نے بھی خوب اپنے حسن کے جلوے بکھیرے ہیں اور عید کی مبارکباد دیتے ہوئے مداحوں کے ساتھ اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔
اداکارہ صباقمر نے بھی اپنے مداحوں کو عید کی خوشی میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کر کے عیدی دی ہے جس میں وہ نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔
اسی سلسلے میں اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی عید پر اپنی تیاری کی مکمل ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے نیلے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ عائشہ خان نے بھی بڑی عید پر اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔
پاکستان کے ہر فنکار کی جانب سے عید کی خوشیوں کے دوران اپنے مداحوں کو بھی یاد رکھا جا رہا ہے۔

فنکار نت نئے اور خوبصورت انداز میں اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے عید کی خوشیاں بانٹ رہے ہیں۔