’ہاؤس فل 5‘ کب ریلیز ہوگی، اکشے کمار نے بتادیا

اکشے کمار کی نئی فلم ’ہاؤس فل 5‘ اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

اس متعلق اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا۔

فلم کے ڈائریکٹر تَرُن منسخانی ہیں جبکہ پروڈیوسر ساجد ناڈیادوالا ہیں۔

ہاؤس فل کا پہلا پارٹ 2010 میں ریلیز ہوا تھا جس میں اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، ارجن رام پال، لارا دتہ، دیپیکا پڈوکون اور جیا خان شامل تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رتیش دیش مکھ ’ہاؤس فل 5‘ میں شامل ہیں لیکن باقی اداکاروں کے متعلق تصدیق ہونا باقی ہے۔