عالیہ بھٹ نے اپنے انداز سے مداحوں کو مایوس کردیا

ہالی ووڈ کی ڈیبیو فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کی تشہیر کے دوران عالیہ بھٹ کے برتاؤ کو فلمی شائقین نے’غیر پیشہ ور‘ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو ساتھی اداکار جیمی ڈورنن اور گال گیڈوٹ کے ساتھ بیٹھے انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی اداکارہ اس ویڈیو میں صرف بیٹھی ہیں جبکہ گال گیڈوٹ ایک سوال کا جواب دے رہی ہیں۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے عالیہ بھٹ کو بین الاقوامی تشہیری مہم پر خود کو متاثر کن انداز میں پیش نہ کرنے کی وجہ سے’غیر پیشہ ور‘ قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بالی ووڈ کے اور بھی کئی اداکار جیسے کہ دیپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور علی فضل نے بھی بین الاقوامی پروموشنز میں شرکت کی لیکن ان کا انداز یوں غیر پیشہ ورانہ نہیں لگا۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ 11 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔