جیکب آباد کا خبرنامہ

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد پولیس کا تین ہفتے قبل اغوا ہونے والے مغوی کو مقابلے میں بازیاب کرانے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے مطابق تین ہفتے قبل اغوا ہونے والے گوٹھ احمد میاں سومرو کے رہائشی رحیم بخش سومرو کی بازیابی کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری تھی گزشتہ روز مغوی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی خفیہ اطلاع پر شمبے شاہ لنک روڈ پر کارروائی کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس کے دوران ڈاکو مغوی رحیم بخش سومرو چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کے بعد رحیم بخش سومرو کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے ایس ایچ او تھانہ صدر اختر ابڑو کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی سُمیر نور چنہ کے احکامات کے بعد مغوی کی بازیابی کے لیے سر توڑ کوششیں جاری تھی مغوی کی بازیابی کے دوران مقابلے میں فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی ادھر دوسری جانب رہائی پانے والے رحیم بخش سومرو کا کہنا تھا کہ مجھے مزدوری کی غرض سے کندھکوٹ میں بلاکر اغوا کیا گیا تھا اور تاوان طلب کیا جارہا تھا۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد کی عدالت میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قیداور جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں ماڈ ل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج خادم حسین چنڈ کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم پویس کانسٹیبل رستم اوڈھو کو عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے، واضح رہے کہ مجرم رستم علی اوڈھو نے چار سال قبل تھانہ دوداپور کے علاقے میں معمولی بات فائرنگ کرکے سرتاج منگی نامی شخص کو قتل کیا تھا۔

جیکب آباد:رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ایکسائز پولیس کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکو ٹیکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ریلی ایکسائز آفیس سے لیکر حبیب چوک تک نکالی گئی جس کی قیادت جیئل لاشاری، انسپکٹر ذوالفقار لغاری و دیگر نے کی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے عالمی دن پر ہمیں چاہیے کہ ہم جہاد سمجھ کر انسدادمنشیات مہم میں شامل ہو جائیں ہماری مشترکہ جدوجہد سے ہی منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کر سکیں گے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے بچانا ہم سب پر فرض ہے معاشرہ منشیات کی وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے انسداد منشیات کے دن پرہم سب کو عہد کرنا ہوگا کہ منشیات کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد پولیس کی کاروائیاں، گٹکا، سگریٹ اور ایرانی ڈیزل برآمد، 2ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس نے مختلف کاروائیوں میں گٹکا، نان کسٹم پیڈ سگریٹ اور ڈیزل برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق صدر پولیس نے کوئٹہ روڈ کاروائی کے دوران ایک کار سے 6400گرم مضہر صحت گٹکا، 222بنڈل نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمدکرکے ایک ملزم حسنین جٹ کو گرفتار کرلیا، علاوہ ازیں آباد تھانہ کی پولیس نے ایک ٹرالر سے 1400لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے ملزم فہد جٹ کو گرفتار کرلیا ایک اور کاروائی میں میرانپور برڑو تھانہ کی پولیس نے کاروائی کے دوران زہری عبدالحمید بروہی سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی۔

=========================