امریکا میں عالمی اردو کانفرنس 24 جون 2023کو منعقد ہوگی ہوسٹن میں ہونی والی عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کے لیے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ امریکا روانہ ہوگئے

امریکا میں عالمی اردو کانفرنس 24 جون 2023کو منعقد ہوگی

ہوسٹن میں ہونی والی عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کے لیے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ امریکا روانہ ہوگئے

لاس اینجلس آرٹس کونسل اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کریں گے

کراچی( ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ دو ہفتہ کے دورے پر بدھ کو امریکا روانہ ہو گئے جہاں وہ 24جون 2023ءکو ہوسٹن میں عالمی اردو کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت اور خطاب کریں گے۔ صدر آرٹس کونسل دورے کے دوران امریکا کے شہر لاس اینجلس آرٹس کونسل اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے درمیان ایم او یو پر بھی دستخط کریں گے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی پاکستان کی واحد آرٹس کونسل ہے جس کا بین الاقوامی سطح پر کسی آرٹس کونسل کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہو رہے ہیں جب کہ عالمی اردو کانفرنس اب بین الاقوامی برانڈ بن چکی۔ محمد احمد شاہ دورے کے دوران امریکا کے مختلف شہروں میں ثقافتی اداروں کے سربراہان اور مختلف وفود سے ملاقات اور باہمی امور،ادب و ثقافتی وفود کے تبادلوں اور بین الاقوامی کلچرکانفرنس کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
===================