شاہ رخ خان کا بیٹی کیلئے فلمی ڈیبیو پر خوبصورت پیغام

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فادر ڈے کے موقع پر اپنی بیٹی سوہانہ خان کو انکی آئندہ آنے والی بالی ووڈ ڈیبیو فلم پر مبارکباد دی۔

اتوار کو اپنے ٹوئٹر پر بالی ووڈ کے کنگ خان نے سوہانہ کو وش کرتے ہوئے تحریر کیا “فادر ڈے کے موقع پر دلی تمنائیں اپنی بیٹی، تمام بیبیز اور ٹائیگر بے بی اور آرچیز کے لیے۔”

انہوں نے اس موقع پر دی آرچیز کا ٹیزر بھی شیئر کیا۔

یاد رہے کہ یہ ٹیزر ساؤ پاؤلو میں منعقدہ نیٹ فلیکس ٹوڈم ایونٹ کے موقع پر جاری ہوا۔

واضح رہے کہ سوہانہ خان جلد ہی زویا اختر کی فلم دی آرچیز میں پرفارم کرتی نظر آئیں گی جو کہ سوہانہ خان کے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز بھی ہوگا۔ اس فلم کا ٹریلر ہفتے کو ریلیز کیا گیا۔