نیوز ایجوکیشن ایکسپو نئی امیدوں اور عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی سرسید یونیورسٹی کا اسٹال دوسرے دن بھی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

کراچی، 18/جون 2023ء۔۔دو روزہ نیوز ایجوکیشن ایکسپو نئی امیدوں اور عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔سرسید یونیورسٹی کا اسٹال دوسرے روز بھی توجہ کا مرکز بنا رہا اور سیمیولیٹر بائک میں لوگوں نے خصوصی دلچسپی لی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی بطورِ خاص سرسید یونیورسٹی کے اسٹال کا دورہ کیا اور یہاں پر رکھی سیمیولیٹر بائک سے کافی متاثر ہوئے۔سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے آرگنائزنگ ٹیم کے ممبران کو ان کی محنت اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا۔
ٍٍ
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ سیمیولیٹڈ ماحول میں طلبا ء جسمانی خطرے میں پڑے بغیر اپنے آپ کو ڈرائیونگ کے خطرناک حالات کا سامناکرنے کے لئے تیار کرسکتے ہیں۔سیمیولیٹر کی سہولت طلباء کو ڈرائیونگ کے معاملات کو پوری طرح سمجھنے اور کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار کرتی ہے اور اسٹیئرنگ کنٹرول، گیئر کی تبدیلی، محفوظ طریقے سے اوور ٹیکنگ اور بریک لگانا،اور اپنے ٹریک پر ڈرائیو کرنے کے طریقے سے واقف کرنے میں مدد کرتی ہے۔

سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈو ر(ر) انجینئر سید سرفراز علی نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ جامعات کو دیگر اداروں کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے کے لئے کہ موجودہ مسابقتی دور، تعلیمی اداروں کی استعداد کاربڑھانے اور عالمی معیار کی اعلیٰ تعلیم کے لئے بہتر اور زیادہ قابلِ اعتبار مواقع و راستے فراہم کرنے پر مجبور کرتا ہے۔طلباء کو عصری چیلنجوں کے لئے تیار کرنے کے لئے انڈسٹری کے ساتھ مضبوط اور دیرپا روابط اور تعلقات کو فروغ دینے اور تیکنیکی مہارت اور تربیت حاصل کرنے کے لئے سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
عبدالحامد دکنی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن
کیپشن: سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین سرسید یونیورسٹی کے اسٹال پر۔
====================