عالمی مالیاتی اداروں سے تعلقات بہتر نہ ہوناباعث تشویش ہے۔سابق گورنر اسٹیٹ بینک۔

ہم انہیں تکلیف نہیں پہنچاسکتےجوہماراخیال رکھتاہو، خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ ہوا تو مشکل ہوجائے گی
سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ ہوا تو مشکل ہوجائے گی اور یہ ایک طویل مرحلہ ہوگا۔لندن میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں’ پاکستان کے معاشی بحران کی جڑکیا’ پرسیشن ہوا جس میں ڈاکٹر عشرت حسین، رضا باقر، شبیر زیدی، ظفر مسعود نے اظہار خیال کیا۔اس موقع پر  رضاباقر کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں سے تعلقات چند مہینوں سے بہتر نہیں جس پر تشویش ہے، جن مالی اداروں  پر ہمارا انحصار ہو ان سےتعلقات تعمیری ہونے چاہیئں۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مزید کہا کہ ہم انہیں تکلیف نہیں پہنچا سکتے جو ہمارا خیال رکھتا ہو، خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ ہوا تو مشکل ہوجائے گی اور  یہ ایک طویل مرحلہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی مشکل زیادہ بڑی مشکل تھی، ہم کووڈ سے نکلے تھے، اس سے بھی نکل آئیں گے۔
===================