چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتی برادری کا خصوصی خیال رکھنے کا ٹاسک دیا ہے ۔ گیان چند ایسرانی

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتی برادری کا خصوصی خیال رکھنے کا ٹاسک دیا ہے ۔ گیان چند ایسرانی
==================

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتی برادری کا خصوصی خیال رکھنے کا ٹاسک دیا ہے ۔ گیان چند ایسرانی
پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوار میں ہمیشہ اقلیتی برادری کو اہمیت ملی ہے.صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی,جہانیاں شاہ حیدرآباد کے ہال کی توسیع اور تزئین و آرائش کے کام کے افتتاح کے موقع پر بات چیت
کراچی(04جون) : محکمہ اقلیتی امور حکومت سندھ کے تحت درگاہ جہانیاں شاہ حیدرآباد کے ہال کی توسیع اور تزئین و آرائش کے کام کا افتتاح کردیا گیا۔صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے کام کا افتتاح کیا- اس موقع پر متولی درگاہ سید قطب علی شاہ جہانیاں،سید عطر حسین شاہ جہانیاں،مرشد جہانیاں شیوا منڈلی، مکیش کمار،سریش کمار،سورج کمار، چیتن مل،پیلاج رائے، دیوان لیکھراج، ڈاکٹر ٹیک چند،ہیرا لعل،متعلقہ حکام  اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صوبائی وزیر گیانچند ایسرانی نے وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں اور شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ محکمہ اقلیتی امور اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی تعمیر ومرمت اور تزئین و آرائش پر بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے ، درگاہ جہانیاں شاہ کے ہال کی توسیع  اور تزئین و آرائش سے  زائرین کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں آسانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اقلیتی امور نے رواں سال ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی تیزی سے جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ سینکڑوں ترقیاتی اسکیمیں صوبے بھر میں جاری ہیں ۔ جس میں مندروں ، گرجا گھروں ، شمشان گھاٹ سمیت اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی بہتری کی اسکیمیں شامل ہیں۔  انہوں نے کہا کہ میں نے محکمہ کے متعلقہ ونگ کو ہدایت دی ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک زیادہ سے زیادہ ترقیاتی اسکیمیں مکمل کر لی جائیں۔اس سلسلے میں کوئی کوتا ہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوار حکومت میں ہمیشہ اقلیتی برادری کو اہمیت ملی ہے اور اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود سمیت ان کی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتی برادری کا خصوصی خیال رکھنے کا ٹاسک دیا ہے ۔اس لیے میری کوشش ہے کہ میں ان کی توقعات پر پورا اتر سکوں اور اقلیتی برادری کی خدمت کر سکوں دریں اثناء افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر نے ملک  کی ترقی، خوشحالی ~وسلامتی اور پارٹی رہنماؤں شریک چئیرمین آصف علی زرداری،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور ادی فریال تالپور کی صحت اور درازء عمر  کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔             

ہینڈ آٹ نمبر507 ۔۔۔۔اےایم کے
 
ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف آج سے روڈ چیکنگ مہم شروع ہورہی ہے۔
 
مہم 16 جون تک جاری رہے گی۔ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان فوری طور پر اپنے ٹیکسز جمع کروائیں ۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ
 
کراچی(04جون) :صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی  ہدایت پر کل بروز پیر 5 جون سے صوبے بھر میں ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کے لئے روڈ چیکنگ مہم شروع کی جارہی ہے۔ یہ روڈ چیکنگ مہم 16 جون تک جاری رہے گی۔ کراچی میں 30 سے زائد مقامات پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیمیں روڈ چیکنگ مہم کے دوران اپنے فرائض انجام دیں گی۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے اپنے ایک بیان میں ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے مالکان سے درخواست کی ہے کے وہ اپنے ٹیکسز فوری طور پر جمع کروائیں تاکہ انہیں روڈ چیکنگ مہم کے دوران کسی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نادہندگان آن   لائن ٹیکس جمع کروانے کی سہولت سے بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
 
ہینڈآؤٹ نمبر 506۔۔۔ایم یو
 
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ                                                   فون۔99204401
کراچی
مور خہ04 جون  2023
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتی برادری کا خصوصی خیال رکھنے کا ٹاسک دیا ہے ۔ گیان چند ایسرانی
پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوار میں ہمیشہ اقلیتی برادری کو اہمیت ملی ہے.صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی,جہانیاں شاہ حیدرآباد کے ہال کی توسیع اور تزئین و آرائش کے کام کے افتتاح کے موقع پر بات چیت
کراچی(04جون) : محکمہ اقلیتی امور حکومت سندھ کے تحت درگاہ جہانیاں شاہ حیدرآباد کے ہال کی توسیع اور تزئین و آرائش کے کام کا افتتاح کردیا گیا۔صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے کام کا افتتاح کیا- اس موقع پر متولی درگاہ سید قطب علی شاہ جہانیاں،سید عطر حسین شاہ جہانیاں،مرشد جہانیاں شیوا منڈلی، مکیش کمار،سریش کمار،سورج کمار، چیتن مل،پیلاج رائے، دیوان لیکھراج، ڈاکٹر ٹیک چند،ہیرا لعل،متعلقہ حکام  اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صوبائی وزیر گیانچند ایسرانی نے وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں اور شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ محکمہ اقلیتی امور اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی تعمیر ومرمت اور تزئین و آرائش پر بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے ، درگاہ جہانیاں شاہ کے ہال کی توسیع  اور تزئین و آرائش سے  زائرین کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں آسانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اقلیتی امور نے رواں سال ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی تیزی سے جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ سینکڑوں ترقیاتی اسکیمیں صوبے بھر میں جاری ہیں ۔ جس میں مندروں ، گرجا گھروں ، شمشان گھاٹ سمیت اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی بہتری کی اسکیمیں شامل ہیں۔  انہوں نے کہا کہ میں نے محکمہ کے متعلقہ ونگ کو ہدایت دی ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک زیادہ سے زیادہ ترقیاتی اسکیمیں مکمل کر لی جائیں۔اس سلسلے میں کوئی کوتا ہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوار حکومت میں ہمیشہ اقلیتی برادری کو اہمیت ملی ہے اور اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود سمیت ان کی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتی برادری کا خصوصی خیال رکھنے کا ٹاسک دیا ہے ۔اس لیے میری کوشش ہے کہ میں ان کی توقعات پر پورا اتر سکوں اور اقلیتی برادری کی خدمت کر سکوں دریں اثناء افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر نے ملک  کی ترقی، خوشحالی ~وسلامتی اور پارٹی رہنماؤں شریک چئیرمین آصف علی زرداری،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور ادی فریال تالپور کی صحت اور درازء عمر  کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔             

ہینڈ آٹ نمبر507 ۔۔۔۔اےایم کے

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ                                                   فون۔99204401
کراچی
مور خہ04 جون  2023
 
کراچی(04جون) : وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے پیپلز پارٹی کے نمائندگان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے اور یہ کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد  سمیت سندھ بھر کے تمام اضلاع میں پیپلز پارٹی کے میئر اور ڈسٹرکٹ کاؤنسل کے چیئرمین منتخب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج آئندہ عام انتخابات  کی ریہرسل ہے، عام انتخابات میں بھی انشااللہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کی طرح صوبے بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل  کرتے ہوئے کلین سوئیپ کرے گی اور عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
 
ہینڈآؤٹ نمبر 508۔۔۔ایس اے این
 
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ                                                   فون۔99204401

کراچی
مور خہ04 جون  2023
 
حکومت سندھ کے تعاون سے فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ پر شہریوں کیلئے 400 کروڑ روپے کی لاگت سے سینٹرل اسپتال کراچی تعمیر کیا جائے گا، سید ناصر حسین شاہ
کراچی(04جون) :حکومت سندھ کے تعاون سے فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ پر شہریوں کیلئے 400 کروڑ روپے کی لاگت سے سینٹرل اسپتال کراچی تعمیر کیا جائے گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے وژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت سندھ شہر کراچی کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے گزشتہ روز سینٹرل اسپتال کراچی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینیٹر وقار مہدی، منسٹر لیبر اینڈ ہیومن ریسورسس سعید غنی، سیکریٹری بلدیات نجم احمد شاہ، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم، وزیراعلیٰ سندھ کوآرڈی نیٹر شہزاد میمن،صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل پیپلز پارٹی مسرور احسن،جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ سینٹرل دل محمد، سیاسی رہنما نجمی عالم اور ایم سی کے ایم سی سید شجاعت حسین موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ   سینٹرل اسپتال میں علاج و معالجہ کی سہولیات پاکستان میڈیل ایسوسی ایشن کی نگرانی میں فراہم کی جائے گی۔سینٹرل اسپتال کراچی 6 منزلہ اور چار ٹاورز سمیت بیسٹمنٹ پر مشتمل ہوگا۔ سینٹرل اسپتال میں شہریوں کو جدید طرز کی بنیاد پر ٹراما سینٹر، جنرل اسپتال،کارڈیالوجی وارڈ، ایمرجنسی، گائنی، چلڈرن ایمرجنسی کی طبی سہولیات مہیا کی جائیں گی جبکہ سینٹرل اسپتال میں کمیونٹی سینٹر اور نرسنگ اسکول کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں فیز I کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔فیز I کی تعمیر پر 100 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بعدازاں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ نے کہا کہ واٹر پمپ پر قائم کے ڈی اے اراضی پر تجاوزات کا خاتمہ کرکے شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت سندھ کے تعاون سے سینٹرل اسپتال کراچی مختصر وقت میں تعمیر کیا جائے گا۔ حکومت سندھ کے مکمل تعاون و حمایت کے باعث ادارہ ایک بار پھر نہ صرف مالی طور پر مستحکم ہوا بلکہ ترقی کی جانب رخ موڑنے میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر قاضی واثق، ڈاکٹر غفور، ڈاکٹر سونیا نقوی، ڈاکٹر فیصل سجاد،ممبر فنانس کے ڈی اے محمد کاشف خان، سیکریٹری کے ڈی اے خالد ظفر ہاشمی، ڈائریکٹر آئی ٹی شمس الحق صدیقی، ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ شکیل صدیقی، ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن اینڈ ایمپلی منٹیشن محمد ارشد، پیپلز لیبر یونین کے سربراہ محمد اشرف،سیاسی رہنما ودیگر افسران موجود تھے۔
 
ہینڈآؤٹ نمبر 509۔۔۔ایم ایس ایس