امریکی شہریت رکھنے والی خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت 12 جون کومقرر


خدیجہ شاہ کو رہائی کیلئے دائر کی گئی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں 12 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو حراست میں رکھنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست 12 جون کو سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔
جسٹس سید شہباز علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کے متعلق کاز لسٹ جاری کردی جبکہ عدالت نے فریقین کے وکلاء اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو طلب کررکھا ہے۔
====================