سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کی شدت میں اضافہ، سندھ کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان

بحیرہ عرب میں موجود انتہائی شدید سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور اس وقت کراچی سے 910 کلومیٹر دور ہے، ایڈوائزری کے مطابق ابھی تک واضح نہیں کہ یہ طوفان کہاں کا رخ کرے گا لیکن اس کے مکران اور عمان کے ساتھ ساتھ بھارتی گجرات اور سندھ کے ساحل سے ٹکرانے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق ’بائپر جوائے‘ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور کراچی کے جنوب میں 910 کلومیٹر ، ٹھٹہ کے جنوب میں 890 کلومیٹر اور اورماڑہ کے جنوب مشرق میں 990 کلومیٹر دور ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس دوران 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت بھی 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جو اس سسٹم کو مزید شدت اختیار کرنے میں معاونت کرے گا۔

======================
9 جون

ؑبحیرہ عرب میں ‏سمندری طوفان کے پیش نظر ڈی سی حب نے ماہیگیروں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

حب۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کی جانب سے جاری کردہ موسمی ایڈوائزری کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے رخ تبدیل ہونے کے بعد شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے

حب۔
طوفان  ساحلی علاقوں کی طرف مزید بڑھ سکتا ہے
ڈی سی حب

طوفانی نظام میں مسلسل تبدیلی کے باعث اس میں مزید شدت آ سکتی ہے
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب

حب۔
ماہی گیروں 12 جون بروز پیر سے کھلے سمندر میں اس وقت تک شکار کیلئے نہ نکلیں جب تک سمندری طوفان بحیرہ عرب سے گزر نہ جائے
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب

حب۔
سمندرمیں اونچی لہروں کی وجہ سے ساحلی علاقوں کے ماہیگیر احتیاطی تدابیر اپنائیں
ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان

حب۔
ساحلی علاقوں میں 13 جون کی رات سے 14 جون کی صبح تک بارش، گرج چمک اور تیز ہوائوں کا امکان ہے
ڈسٹرکٹ ایٰڈمنسٹریشن حب

حب۔
ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے الرٹ اور بحیرہ عرب میں سمندری طوفان سے متعلق مسلسل آگاہی حاصل کی جارہی ہیں
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب

حب۔
ہم این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے ذرائع سے بھی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔
ڈی سی حب زاپد خان
=========================
گوادر : 10 جون 2023

گورنر بلوچستان کا گوادر پورٹ کا دورہ

👈 گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے آج ہفتہ کے روز گوادر پورٹ کا دورہ کیا

👈 چیرمین گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) پسند خان بلیدی نے گورنر بلوچستان کو گوادر پورٹ سے متعلق بریفنگ دی

👈 اس موقع گورنر بلوچستان نے کہا کہ گوادر کا اُبھرتا ہوا سورج پورے خطے میں طویل تاریک راتوں کے بعد ایک نئی روشن صبح کی نوید ہے. گورنر بلوچستان

👈 چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تکمیل سے پاکستان بالخصوص بلوچستان تمام معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا. گورنر بلوچستان

👈 سی پیک جیسے میگا پراجیکٹ کا ایک اہم لنک بلوچستان ہے اور گوادر سی پیک کے تاج پر چمکتا ہوا نگینہ ہے. گورنر بلوچستان

👈 مسقبل قریب میں رونما ہونے والی اقتصادی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں اپنی نئی نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ جدید مہارتیں بھی سکھانے ہوں گے. گورنر بلوچستان