نامور ٹی وی آرٹسٹ شبیراں چنا انتقال کرگئیں


نامور ٹی وی آرٹسٹ شبیراں چنا انتقال کرگئیں
سندھ کی نامور ڈرامہ آرٹسٹ شبیراں چنا کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگئیں۔

اداکارہ شبیراں چنا کی گاڑی کو 24 اپریل کو نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔

حادثے میں معروف پاکستانی سندھی اداکارہ شبیراں چنا اپنی بیٹی نادیہ چنا سمیت شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے اداکارہ کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اداکارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے
========================
کراچی
مورخہ 15 مئی 2023
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا اداکارہ شبیراں چنا کی وفات پر تعزیتی پیغام
وزیر بلدیات سندھ کا سینئر صحافی شاہد مصطفی کی والدہ کے انتقال پر رنج و غم
کراچی- () صوبائی وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ سید ناصر حسین شاہ نے نامور اداکارہ شبیراں چنہ اور سینئر صحافی شاہد مصطفیٰ شیخ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے جاری تعزیتی پیغام انھوں نے شبیراں چنا کیلئے کہا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والی شبیراں چنا ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینئر اور بزرگ اداکارہ تھیں وہ ابتدا سے ٹیلیوژن اسکرین پر چھائی رہیں، اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے انہوں نے پاکستان اوربیرون ملک منفرد پہچان پائی۔ انہوں نے کہا کہ فن کے شعبے میں مرحومہ کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ دوسری جانب صوبائی وزیر نے سینئر صحافی شاہد مصطفیٰ شیخ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر بھی تعزیت و اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ صحافی شاہد مصطفیٰ کے دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں، والدہ کی وفات بلاشبہ ایک بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین
محمد شبیہہ صدیقی
ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات / ڈائریکٹر تعلقات عامہ
وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ سندھ

=============================