انتہائی افسوسناک خبر ، ذہین اور کامیاب افسر ، مخلص اور ہمدرد انسان عمران عطا سومرو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،


انتہائی افسوسناک خبر ، ذہین اور کامیاب افسر ، مخلص اور ہمدرد انسان عمران عطا سومرو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،
سابق سیکریٹری اطلاعات اور موجودہ سیکر یٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے اللہ پاک مغفرت فرمائے آمین

٭ سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو دل کا دورہ پڑنے سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز میں انتقال کرگئے۔
٭ مرحوم عمران عطا سومرو حکومت سندھ کے سینئر ترین افسران میں سے تھے * وہ 5 مرتبہ سکریٹری صوبائی محکمہ اطلاعات بھی رہے
٭ عمران عطا سومرو کی نماز جنازہ کل بروز پیر بعد نماز عشاءطیبہ مسجد باتھ آئی لینڈ میں ادا کی جائے گی
٭ بعد ازاں ان کی تدفین ڈی ایچ اے فیز۔8کے قبرستان میں کی جائے گی۔



عمران عطا سومرو کا شمار انتہائی ذہین محنتی کامیاب افسران میں ہوتا تھا وہ ایک مخلص ہمدرد اور شفیق انسان تھے ان کا کیریئر شاندار کامیابیوں سے بھرا رہا ، سرکاری اور غیر سرکاری حلقوں میں ان کا نام نہایت عزت و احترام اور عقیدت اور محبت کے ساتھ جاتا ،
ان کے اچانک انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی لوگوں کو اس خبر پر یقین نہیں آرہا ۔ انہیں دل کی تکلیف محسوس ہوئی دل کا دورہ پڑنے پر انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی پہنچایا گیا جہاں دوران علاج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ان کی اچانک وفات کی خبر سن کر ہر سننے والا شدید غمزدہ اور سوگوار ہے

ان کے کچھ فیملی میمبرز بیرون ملک یں ان کی آمد کا انتظار کیا جارہا ہے ان کے بھائی اور دیگر رشتہ دار فیملی سے اسلام مشورہ کے بعد انکے جنازے اور تدفین کے حوالے سے پروگرام کا اعلان کریں گے ان کے خاندان کے دیگر لوگ شکار پور میں آبائی قبرستان میں دفن ہیں ۔
========================
سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ عمران عطا سومرو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کا سیکریٹری عمران عطا سومرو کے انتقال پر گھرے دکھ کا اظہار*

چیف سیکریٹری سندھ نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار اور مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔ آمین۔
======================
وزیر اطلاعات ،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن کا سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ۔

کراچی 14 مئی 2023
وزیر اطلاعات ،ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ سندھ سندھ شرجیل انعام میمن نے سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ عمران عطا سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران عطا سومرو بہت لائق ،تجربہ کار اور محنتی افسر تھے جن کے اچانک انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔
انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عنایت کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

ہینڈ آؤٹ نمبر (ایس۔اے۔این)
==============================
کراچی:- ( ) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان نے اپنے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ عمران عطا سومرو کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو سوگوار خاندان کیلئے عظیم صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے کہا کہ واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عمران عطا سومرو کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، اللہ تبارک تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، انکی مغفرت فرمائے، انکے درجات بلند فرمائے اور مرحوم کے تمام لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے آمین
============================
کراچی ( مئی 14 )

٭ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو کے انتقال پر اظہار افسوس

٭ مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا * وہ ایک نہایت محنتی افسر تھے گورنر سندھ * صوبائی بیوروکریسی میں ان کی کمی ایک طویل عرصہ تک محسوس کی جائے گی ،گورنر سندھ

======

عمران عطا سومرو کی نمازِ جنازہ, پیر 15 مئی کو بعد نمازِ عشاء جامع مسجد طیبہ باتھ آئی لینڈ اور تدفین ڈیفینس فیز 8 قبرستان میں ہوگی۔

کراچی 14 مئی 2023ء
سندھ کے سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو جو آج اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے ان کی نمازِ جنازہ پیر 15 مئی بعد نمازِ عشاء جامع مسجد طیبہ باتھ آئی لینڈ میں ادا کی جائے گی اور تدفین ڈیفینس فیز 8 کے قبرستان میں کی جائے گی۔

ہینڈ آؤٹ نمبر ( )
========