وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ساحل سمندر کے کنارے پر واقع ہائپر اسٹار کلفٹن تا دعا چورنگی تک تقریباً ڈیڑھ کلو میٹر طویل فاصلے پر پیپلز میرین واک منصوبے کا افتتاح کردیا۔

مورخہ14مئی2023 ء
پریس ریلیز
کراچی ( )وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ساحل سمندر کے کنارے پر واقع ہائپر اسٹار کلفٹن تا دعا چورنگی تک تقریباً ڈیڑھ کلو میٹر طویل فاصلے پر پیپلز میرین واک منصوبے کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پروزیر بلدیات کے ہمراہ وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل انعام میمن، وزیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ، کوآرڈی نیٹر وزیراعلیٰ سندھ شہزاد میمن، اسپیشل اسسٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ فراز لاکھانی، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نجی عالم، ایم سی کے ایم سی سید شجاعت حسین، معروف تاجر و صنعت کار شعیب فیروز موجود تھے۔ پیپلز میرین واک 100 فٹ چوڑے روڈ پر واکنگ ٹریک، واش رومز، پلے لینڈ، ریسٹورنٹس، پارکنگ،واٹر اسپورٹس، پھولوں کی نمائش سمیت مختلف تقریبات اور شہریوں کو تفریحی سہولیات میسر ہوں گی۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے حکومت سندھ ہر ممکن اقدمات کررہی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ نے وزیر بلدیات سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز میرین واک پروجیکٹ فیز 1 کو حکومت سندھ اور ادارہ ترقیات کراچی کے اشتراک سے ایک سال کے مختصر مدت میں مکمل کیا جائے گا جبکہ پیپلز میرین واک پروجیکٹ فیز 1 کی تکمیل پر 100 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز میرین واک پروجیکٹ کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق مکمل کرنے کیلئے ادارہ ترقیات کراچی کے ماہر و تجربہ کار افسران اپنی صلاحیتوں کو بھرپور استعمال کریں گے۔ ادارہ ترقیات کراچی شہر کراچی کے باسیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت تفریحی اور صحتمندانہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ افتتاحی تقریب میں چیف انجینئر کے ڈی اے ندیم اقبال، پروجیکٹ ڈائریکٹر پیپلز میرین واک اقبال یوسف، ممبر فنانس کے ڈی اے کاشف خان، سپرنٹنڈنٹ انجینئر طارق رفیع،پیپلز لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف و دیگر افسران موجود تھے۔
============