بلاول میئر کراچی کے امیدوار کا اعلان آج کریں گے

بلاول بھٹو زرداری میئر کراچی کے امیدوار کا اعلان آج کریں گے، کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں پیپلز پارٹی آج جلسہ کرے گی۔

شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک ریلی نکالی جائے گی،صوبائی وزیر سعید غنی کہتے ہیں پیپلز پارٹی کا دیگر جماعتوں سے رابطہ ہے، کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا۔

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کے مطابق حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے شہریوں نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہلیان کراچی سے اظہار تشکر کے لیے پیپلز پارٹی کے تحت آئی آئی چندریگر روڈ پر جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کراچی کے تمام علاقوں سے پیپلز پارٹی کے ووٹرز اور سپورٹرز شرکت کریں گے۔

سعید غنی نے بتایا کہ شہر بھر سے کارکنان ریلیوں کی شکل میں آئی آئی چندریگر روڈ پہنچیں گے جہاں شام 5 بجے جلسے کا آغاز ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب اہم امیدوار ہیں۔
==========================
لاڈلے کی کرپشن کو تحفظ دینااین آر او دینے کے مترادف ہے ،وزیراعظم
وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ لاڈلے کی کرپشن کو جس طرح تحفظ دیاجارہاہے یہ این آر او دینے کے مترادف ہے ۔ہم نے اپنے خلاف جھوٹے مقدمات اورانتقامی کارروائیوں کو صبروتحمل سے برداشت کیا ۔عمران نیازی کے کرپشن کے جینوئن کیس میں دوہرے معیار نے انصاف کا جنازہ نکال دیا ۔۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ عمران نیازی کی حکومت میں کابینہ نے ایک بند لفافے کی منظوری دی لیکن اس منظوری کی حساسیت کو مدنظررکھتےہوئے عدالت نے کوئی نوٹس نہیں لیا ۔انہوں نے واضح کیاکہ آئین اورقانون کی عمل داری کویقینی بنایاجائےگا اس کے نتائج جوبھی سامناکریں گے ۔وزیراعظم نے سولہ دسمبرانیس سو اکہترکےبعد نومئی کو پاکستان کی تاریخ کا المناک دن قراردیتےہوئے کہاکہ حساس تنصیبات پر حکمت عملی کے تحت بلوے کرائے گئے ،شہیدوں اور غازیوں کی بےحرمتی کی گئی ۔ہمارا دشمن جوپچہتر سال تک نہیں کرسکا اس دن وہ دلخراش واقعات ہوئے ۔شہیدذوالفقار علی بھٹوکے عدالتی قتل اورمحترمہ شہیدکی شہادت کے وقت احتجاج ہوئے لیکن حساس تنصیبات کا کسی نے رخ نہیں کیا ۔اس کے برعکس آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر حب الوطنی کا ثبوت دیا ۔محمدشہبازشریف نےکہاکہ عمران خان کودھاندلی اورجھرلوکے ذریعے کامیاب کرایاگیا منصوبہ سازوں کامقصد اسے دس سال تک براجمان رکھناتھا ۔عمران نیازی اوراس کے حواریوں کا مقصد لوگوں کو چور ڈاکو قراردینا اورخود کو فرشتہ ظاہر کرنا تھا ۔آج اس کے نتیجے میں قوم تقسیم ہوگئی ہے اوریہ زہر ہرجگہ پہنچ گیاہے ۔