امارات سے پاکستا ن سستا ترین سفر ،معروف ائیرلائن نے خوشخبری سنا دی

متحدہ عرب امارات کی بڑی ایئر لائن پاکستان کے لیے رعایتی پروازیں شروع کرے گی۔

متحدہ عرب امارات کی کم لاگت والی ایئرلائنز میں سے ایک ویز ایئر ابوظہبی وفاقی حکومت سے منظوری حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ پاکستان کے لیے رعایتی پروازیں شروع کرے گا، ٹکٹوں کی قیمت تقریباً 179 اماراتی درہم ہے۔

غیر ملکی ائیرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی پر سی اے اے کا نوٹس

پروپاکستانی کے مطابق خلیج ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے ایئر لائن اس وقت پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی داخل ہونے کے لیے اپنے ریگولیٹری فریم ورک کو بہتر بنا رہی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر Wizz Air ابوظہبی، Johan Eidhagen نے کہا کہ وہ انتہائی زیادہ مانگ کی وجہ سے جنوبی ایشیائی مارکیٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سعودی عرب: تمام ائیرلائنز کو فضائی آپریشن کی اجازت

انہوں نے تصدیق کی کہ ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلیاں ختم ہونے کے بعد جلد ہی پروازوں کا آغازکیا جائے گا، کمپنی نہ صرف نئی منزلوں پر جا رہی ہے بلکہ موجودہ روٹس پر مزید پروازیں شامل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

جوہن نے لوگوں کو ویز ڈسکاؤنٹ کلب میں شامل ہونے کا مشورہ بھی دیا ، انہوں نے کہا کہ کچھ قیمتیں179 اماراتی درہم سے بھی کم ہیں، لیکن صرف کلب کے اراکین کے لیے۔

ایمریٹس اور اتحاد ایئرویز میں معاہدہ، ایک ٹکٹ پر زیادہ مقامات کے مواقع

ویز ایئر ابوظہبی سے متعلق جوہن نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی خصوصی پیشکشوں کو پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ Wizz Air کے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں، جس سے انہیں سیلز اور پروموشنز کی تازہ ترین خبریں ملیں گی۔
https://www.humnews.pk/latest/440556/
=======================================

ایمریٹس اور اتحاد ایئرویز میں معاہدہ، ایک ٹکٹ پر زیادہ مقامات کے مواقع
May 4, 2023
ویب ڈیسک
ایمریٹس اور اتحاد ایئرویز میں معاہدہ، ایک ٹکٹ پر زیادہ مقامات کے مواقع

دبئی: ایمریٹس اور اور اتحاد ایئرویز نے معاہدہ کر لیا جس کے تحت مسافر سنگل ٹکٹ کے ذریعےایک سے زائد مقامات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

ایئر انڈیا میں ایک ہزار پائلٹس اور ٹرینرز بھرتی کرنے کا فیصلہ، اشتہار جاری

مؤقر انگریزی جریدے عرب نیوز کے مطابق معاہدے کا بنیادی مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے، معاہدے کے تحت مسافر دبئی یا ابوظبی کے لیے سنگل ٹکٹ بک کر سکیں گے اور کسی دوسرے ایئرپورٹ سے واپس آ سکیں گے۔

معاہدے کے تحت مسافروں کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ اپنی سہولت کے تحت اپنے سفر کا پلان بنا سکیں۔

ایمریٹس کے صدر ٹِم کلارک نے اس حوالے سے کہا کہ ہمیں اتحاد ایئرویز کے ساتھ دوبارہ کام کر کے خوشی ہو رہی ہے، دونوں ایئرلائنز یو اے ای آمد اور روانگی کے لیے بہترین آپشن دے رہی ہیں جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

منکی پاکس کے بڑھتے کیسز، ایئر لائنز کیلئے گائیڈ لائنز جاری

ابتدائی طور پر اس معاہدے کے تحت یورپ اور چین سے آنے مسافروں کو سہولتیں دی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتحاد ایئرویز کے سی ای او انتونو آ لڈو نے کہا ہے کہ ہمارے معاہدے سے مسافروں کو سہولت ہو گی کہ وہ ایک ٹکٹ پر دبئی اور ابوظبی کے سفر سے لطف اندوز ہو سکیں، مسافروں کے لیے یہ ہر لحاظ سے بہترین آپشن ہے۔

سسٹم کی خرابی، 10 ہزار ڈالرز والی ٹکٹیں 300 میں فروخت، ایئر لائن کا بھٹہ بیٹھ گیا

معاہدے پرجمعرات کو ایمریٹس کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم اور اتحاد کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد البلوکی نے دبئی میں دستخط کیے۔
https://www.humnews.pk/latest/440249/
===========================================