وہ نہیں بولتا، اس کا کام بولتا ہے ۔

وہ نہیں بولتا، اس کا کام بولتا ہے ۔
تصویر کا دوسرا رخ ۔

یکم مئی کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ پر ملک و بیرون ملک سے ملا جلا اور چیف سیکرٹری سندھ کے قریبی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا جس میں سندھ کے ذہین اور قابل چیف سیکرٹری کی صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے خدمات کا تفصیلی احاطہ کرتے ہوئے تصویر کا دوسرا رخ پیش کرنے پر زور دیا گیا جس کے مطابق چیف سیکریٹری کی حیثیت سے اٹھائے گئے اقدامات نہ صرف قابل تعریف ہیں بلکہ ان میں سے بعض اقدامات دیگر صوبوں کے لئے بھی قابل تقلید مثال بن چکے ہیں اور سندھ میں مختلف نوعیت کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے والی سرکاری مشینری کی کارکردگی کا اعتراف اور تعریف عالمی سطح پر بھی کی گئی ہے جس میں سب سے اہم اور نمایاں پہلو گزشتہ برس کے تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی کے کاموں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانا اور امدادی سرگرمیوں کو تسلی بخش انداز میں انجام دینا شامل تھا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خود ان متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا پھر دنیا بھر سے آنے والی امداد اور ٹیموں کے حوالے سے بھی جو رپورٹ تیار کی گئی ان میں پاکستان خصوصاً سندھ میں ان کاموں کو سراہا گیا ۔


چیف سیکرٹری کو ذاتی طور پر ایک سادہ طبیعت ، شریف النفس ، ہمدرد اور مخلص شخصیت کا حامل قرار دینے والوں نے ان کے مختلف اقدامات گنوائے اور مختلف اجلاسوں میں ان کی جانب سے آنے والے ان پٹ کا حوالہ دیا اور یہ موقف اختیار کیا کہ یہ تاثر بالکل غلط اور بے بنیاد ہے کہ چیف سیکریٹری نے کسی موقع پر سندھ کے حقوق کے لیے آواز بلند نہیں کی یا وہ خاموش رہے ، حقیقت اس کے برعکس ہے اور زمینی حقائق یہ ہیں کہ چیف سیکریٹری نے ہر موقع پر نہ صرف سندھ کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے آواز بلند کی ہے بلکہ وہ صوبے کے حقوق کے حوالے سے ایک موثر اور توانا آواز بن کر ابھرے ، چاہے یہ موقع وفاقی سطح کے اجلاسوں میں شرکت کے وقت آیا ہو ، یا چاروں صوبوں کے درمیان اہم معاملات پر فیصلہ سازی کا مرحلہ ہو ، یا قومی سلامتی کے حوالے سے کسی بھی موقع پر ، جہاں انہیں سندھ کی نمائندگی کا موقع ملا ، ایسے ہر فورم پر چیف سیکریٹری سندھ کی حیثیت سے انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کے تقاضوں کو مدنظر رکھا اور اپنے عہدے کے ساتھ مکمل انصاف کیا اور مشکل فیصلے بھی فہم و فراست سے کروائے ۔جس پر ان کے لیے داد و تحسین بنتی ہے ۔


صحت اور تعلیم کے حوالے سے چیف سیکرٹری کے خصوصی اقدامات ، ان کی دلچسپی لگن اور فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے بہی خواہوں نے یاد دلایا کہ پولیو فری پاکستان کے حوالے سے چیف سیکٹری نے ہرمرتبہ اس مہم کو زور و شور سے چلانے اور بھرپور کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا مثبت اور پاور فل رول پلے کیا جو کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ، اور اس کے انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ۔
اسی طرح انہوں نے اسکولوں کالجوں ٹیکنیکل تعلیم اور صوبے میں ہائر ایجوکیشن کے معاملات میں بہتری اور ترقی کے اقدامات کے حوالے سے اپنا اہم کردار ادا کیا ان کے فیصلوں اور اقدامات کو نجی اور سرکاری سطح پر بھی سراہا گیا ملکی اور غیر ملکی پروفیسرز نے حکومت سندھ کے اقدامات خصوصا ہیلتھ کے شعبے میں فراہم کی جانے والی سہولتوں ریسرچ ٹیکنالوجی کے استعمال اور اعلی تعلیم کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا ۔اس طرح پاکستان کو عالمی سطح پر نیک نامی حاصل ہوئی ۔
سندھ کے مختلف ڈویژنز اضلاع اور دورافتادہ علاقوں کے دوروں اور وہاں موقع پر احکامات کے حوالے سے چیف سیکرٹری کے قریبی دوستوں نے یاد دلایا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے خود کو صرف کراچی تک محدود نہیں رکھا بلکہ وہ صوبے کے مختلف علاقوں اضلاع ڈویژن خاص طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کرتے رہے وہاں پر ضروری ہدایات اور احکامات جاری کرتے رہے جن کا مقصد عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا اور مختلف محکموں کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کرنا تھا اور ایسے دوروں اور اجلاسوں کے مثبت نتائج مرتب ہوئے ۔
صوبے کے مختلف محکموں میں کرپشن بدعنوانی اور دیگر شکایات میں کمی لانے کے اقدامات کے حوالے سے چیف سیکرٹری کے قریبی دوستوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ مجموعی طور پر صوبے میں کرپشن میں کمی آئی ہے جبکہ اینٹی کرپشن کے محکمے کو پہلے سے زیادہ متحرک اور فعال بنایا گیا ہے جس کا ثبوت خود اس محکمے کے اعداد و شمار اور کارکردگی ہے ۔
اسی طرح پلاننگ ڈویلپمنٹ اور خزانے کے محکموں کا کردار بھی نمایاں طور پر بہتر قرار دیا جا رہا ہے ماضی کے مقابلے میں ان محکموں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی پروگرام اسکیمیں اور منصوبے اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔مشکلات کے باوجود صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا گیا ہے ۔

عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں ان کے قریب تر مقام پر بہم پہنچانے کے اقدامات کے حوالے سے چیف سیکٹری کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ ادارہ امراض قلب NICVD این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی یو ٹی SIUT
کا دائرہ کار ان کے دور میں ہی تیزی سے صوبہ بھر میں پھیلا ہے اور گمبٹ میں بھی جگر اور گردوں کی پیوندکاری جدید طریقے سے عمل میں آ رہی ہے یہ عوامی خدمت کے نمایاں کام ہیں۔

موجودہ چیف سیکرٹری کے دور میں ہیں کراچی سے لاڑکانہ تک صوبے میں ٹرانسپورٹ کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے نئی خوبصورت جدید لگژری بسیں اور ٹرانسپورٹ سہولتیں عوام کو میسر آرہی ہیں اور عوام ایسے اقدامات کی وجہ سے صوبائی حکومت کی کاوشوں کی تعریف کر رہے ہیں ۔


موجودہ چیف سیکرٹری کے دور میں ہی کراچی سے لاڑکانہ تک صوبے میں ٹرانسپورٹ کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے نئی خوبصورت جدید لگژری بسیں اور ٹرانسپورٹ سہولتیں عوام کو میسر آرہی ہیں اور عوام ایسے اقدامات کی وجہ سے صوبائی حکومت کی کاوشوں کی تعریف کر رہے ہیں ۔
چیف سیکرٹری کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری خود نہیں بولتے ان کا کام بولتا ہے اور اب تک ان کی کارکردگی شاندار ہے ۔

=================================