ترکیہ نے روس کے تعاون سے ملک کے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا –

ترکیہ نے ملک کے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ ترکیہ نے روس کے تعاون سے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔
جنوبی صوبے مرسین میں روس کے تعاون سے تعمیر ایکیو جوہری پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے پہلی بار ورچوئل تقریب سے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا کہ قوم سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیے ساٹھ سال کی تاخیر کے بعد دنیا میں جوہری طاقت رکھنے والے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے
ایکیو پاور پلانٹ نے ہوا اور سمندر کے ذریعے جوہری ایندھن کی ترسیل کے ساتھ اب ایک جوہری پلانٹ کا درجہ حاصل کرلیا۔
انھوں نے کہا کہ نیوکلیئر پلانٹ کے تین ری ایکٹرز سے تین ہزار چھ سومیگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، جو ترکیے کی دس فیصد بجلی کی طلب کو پورا کرے گا۔
خیال رہے اکویو جوہری پلانٹ کے لیے ترکی اور روس کے درمیان ایک بین الحکومتی معاہدے پر مئی 2010 میں دستخط کیے گئے تھے
اور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب 3 اپریل 2018 کو منعقد ہوئی تھی۔ جس کے بعد پہلے یونٹ پر تعمیر شروع ہوئی تھی۔

=============================
وزیراعظم شہبازشریف کی لی چیانگ کو چین کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد لی چیانگ کا انتخاب عوام کے بھرپور اعتماد اورعوامی خدمت کا عکاس ہے،وزیراعظم
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کو اعلیٰ عہد ے کےلیے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ان کا انتخاب چینی قوم کے گہرے اعتماد اور عوامی خدمت میں ان کی بہت سی کامیابیوں کا عکاس ہے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان ٹیلی فون پر ہونیوالی بات چیت دونوں ملکوں کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات اور پاکستان چین تزویراتی شراکت داری کی آئینہ دار ہے ۔

آزمودہ شراکت دار اور قریبی دوست ہونے کی حیثیت سے پاکستان چین کی پرامن ترقی کو بین الاقوامی امن و استحکام کی ضمانت سمجھتاہے ۔پاکستان سمجھتا ہے کہ چین جدت اور بحالی کی جانب سفر میں سنگ میل حاصل کرتا رہے گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نےچین کی “ون چائنا” پالیسی، تائیوان، تبت، سنکیانگ، ہانگ کانگ اور بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے تنازع پر چین کے اصولی موقف اور بنیادی مسائل پر پاکستان کی حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم لی چیانگ نے چین کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور پاکستان کی قومی ترقی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔ انھوں نےکہاکہ آزمودہ دوست کی حیثیت سے چین پاکستان کے ساتھ ہر وقت کھڑا رہے گا۔

گزشتہ سال نومبر میں اپنے دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ان کی چین کے شی جن پنگ اور قیادت کے ساتھ سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ان ملاقاتوں میں تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور علاقائی امن و استحکا م اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کےلیے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

=======

وزیراعظم شہبازشریف کا ترکیہ کے صدر طیب اردوان کی صحت یابی پر اظہار تشکر
وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ترکیہ کے صدرطیب اردوان کی صحت یابی پراظہارتشکرکیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ میرے بھائی صدرطیب اردوان صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ان کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ رجب طیب اردوان دونوں ملکوں کے قریبی برادرانہ تعلقات کی علامت ہیں۔