جیکب آباد شہر سے بہت سی اہم خبریں۔

جیکب آباد شہر سے بہت سی اہم خبریں۔


جیکب آباد:رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آباد میں بلوچستان کے 6پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف دوسرے روز بھی آپریشن جاری، ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے مسمار، 15مشتبہ افراد گرفتار۔ دو شخص آزاد

جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود داد پور جاگیر کے علاقے میں سندھ اور بلوچستان کی پولیس کی جانب سے جاری آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ سندھ و بلوچستان پولیس کی جانب سے علاقے کا محاصرہ برقرار ہے پولیس نے جدید اسلحہ اور بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کردیا ہے۔ ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے مطابق بلوچستان پولیس کے 6اہلکاروں کو شہید کرنے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری اور مغوی فرقان سومرو کی بازیابی کے لیے داد پور جاگیر کے علاقے میں گرینڈ آپریشن جاری ہے جس میں سندھ اور بلوچستان کی پولیس مشترکہ کاروائی کررہی ہے، ایس ایس پی کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔ زرايع کے مطابق 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دو شخص سائين بخش اور رمضان کو سندھ نے آزاد کرديا۔ ايس ايس پى کا کہناتھا آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ بھی کی جارہی ہےمگر بلوچستان پولیس کے جوانوں کوشہید کرنے والے تمام رہزن ڈاکوؤں کی گرفتاری اور خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
==========================


جیکب آباد :رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
15 مٸی سے 21 مٸی تک جیکب آباد میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے مطابق ڈی سی جیکب آباد محمد یوسف شیخ کی صدارت میں اجلاس منعقد ،
اس موقعے پر عارضی ڈی ایچ او نور محمد سدھایو نے بریفنگ دیتے بتایا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں 40 یوسیز اور بچوں کی تعداد 299263 ہے ، جن کو پولیو کے قطرے پلاٸے جاٸیں گے اور ہر دفعا انہی بچوں کو پولیو کے قطرے پلاٸے جاتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ضلع جیکب آباد کے اندر 2017 سے 2023 تک کوٸی بھی پولیو کا کیس ظاہر نہیں ہوا ہے ، ڈپٹی کمشنر نے پولیو کی ٹیموں کو سختی سے ہدایت دی کہ نزدیکی شہروں اور دیہاتوں سمیت دور دراز علاقوں میں بھی گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلاٸیں تاکہ کوٸی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہہ پاٸے ، اس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے سبھی اسسٹنٹ کمشنرز کو پابند بنایا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جاکر پولیو ٹیمز کی اچھی طرح نگرانی کریں اور جہاں بھی ٹیموں کو جانے میں مشکلات درپیش آٸیں تو ان ٹیموں کو مکمل سہولیات فراہم کی جاٸیں کیونکہ پولیو ایک قومی فریضہ ہے تو ہم سب کے اوپر ذمیداری بنتی ہے کہ اس قومی فریضے میں اپنا اپنا کردار بہتر نمونے سے سرانجام دیں ، اس موقعے پر ڈی ایچ او جیکب آباد ، پی پی ایچ آٸی ، ڈبلیو ایچ او ڈارٸیکٹر ، ایچ آر اصغر سومرو ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، فوکل پرسن اور مختلف محکموں سے وابستہ آفیسرز بھی موجود تھے ۔
===========================

جیکب آباد :رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آباد سماجى رہنمإ کی جانب سے عوامی خدماتات کا سلسلا جاری، شہریوں میں سرہاٸی ۔ غريب نادار کى مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ھے۔ حاجی شیر محمد مغيرى

جیکب آباد ميں سماجی رہنمإ حاجی شیر محمد مغیری کی طرف سے شھر سمیت دیہی علاقوں میں عوامی سہولیات کی کٸ کام ہوۓ ہیں بجلی کے ٹرانسفرمر جل جاتے ہیں یاخراب ہوتے ہیں تو انکى مرمت سماجى رہنمإ کرا کے دیتا ھے فرسٹ فیملی لاٸین کے مکینوں نے مزید بتایا ہمارے علاقے سیال اسٹریٹ کا ٹرانسفرمر کٸى دنون سے خراب تھا
سماجی رہنمإ شیر محمد مغیری نے اپنے ذاتی خرچ پر ٹرانسفرمر مرمت کہ ديا ھے ھم حاجی ۔حاجى شير محمد مغيرى نے ميڈياسے گفتگو کرتے ہوۓ کہا غريب نادار عوام کى مدد کرنے سے دلی سکون ملتا ھے۔
===============================