عید پر ڈاکو ایکشن میں- کندھ کوٹ انڈس ہائی وےسے 6 افراد اغو ا

سرکاری افسران سیاسی شخصیات سے عید ملنے میں مصروف ، ڈاکو اپنی وارداتوں میں مصروف ، عوام غیر محفوظ

==
عید پر ڈاکو ایکشن میں- کندھ کوٹ انڈس ہائی وےسے 6 افراد اغو ا

کندھ کوٹ انڈس ہائی وے سے 6 افراد کواغو ا کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اوگاہی اسٹاپ پر انڈس ہائی وے پر پیش آیا ہے۔ جس میں ڈاکو 6 افراد کو اغوا کر کے کچے کی طرف فرار ہوگئے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ جاری ہے، جلد ہی مغویوں کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی کندھ کوٹ میں لیسوڑو چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ایک پولیس اہلکار کو اغوا کرلیا جبکہ ڈاکو 5 اہلکاروں سے اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے

=======================

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عید الفطر کے موقع پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عید الفطر کے موقع پر پاکستان خصوصی طور پر سندھ کی عوام کو مبارکباد

عیدالفطر امت مسلمہ کیلئے خوشیوں کا سب سے بڑا دن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

امت مسلمہ سمیت پاکستانیوں خصوصاً سندھ کے عوام کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک، وزیراعلیٰ سندھ

عیدالفطر کا تہوار اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی روایات کی علامت ہے،مراد علی شاہ

عید کا دن ایثار، ہمدردی اور خدمت خلق کا پیغام دیتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ہم اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بناسکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

ہمیں معاشرے کے محروم طبقوں کو ان خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ

نادار اور مستحق لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

==========