بلوچی زبان کے نامور شاعر کو قتل کر دیا گیا

کوئٹہ ، صوبے بلوچستان کے ضلع پنچگور میں بلوچی زبان کے نامور شاعر اور ادیب یعقوب امل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے پنجگور کے علاقے گورمکان میں مقتول کے گھر کے باہر حملہ کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کررہے تھے اور جب یعقوب امل گھر سے باہر آئے تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد نامور شاعر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔واضح رہے کہ یعقوب امل متعدد مسائل پر کتابیں بھی لکھ چکے ہیں۔
===============
دنیاپو: آئل ٹینکر خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر چڑھ دوڑا، 7 افراد جاں بحق

دنیا پور(امت نیوز) دنیاپور میں آٸل ٹینکر خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر چڑھ دوڑا، حادثے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

عید لفطر کے پرمسرت تہوار پر دنیاپور میں انتہائی افسوسناک ناک حادثہ پیش آیا، جہاں کہروڑ پکا چوک کے قرہب تیز رفتار آٸل ٹینکر کا ٹاٸر پھٹنے سے آٸل ٹینکر بدقسمت خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر جا چڑھا۔

حادثے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگٸے، مرنے والوں میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد بھی شامل ہے جبکہ 2 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوٸے جن کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ڈی سی اور ڈی پی او لودھراں کی جانب سے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثإ کو 50،50 ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔