اللہ نہ کرے لیکن کوئٹہ کی بجائے یہی ریلوے پل اگر راوی چناب یا جہلم میں گر جاتا تو کیا سرکاری مشینری وہاں ساتھ مہینے تک ریلوے ٹریک بند رہنے دیتی ؟ بلوچستان کے ساتھ امتیازی سلوک کب تک ؟ ریاست ہوگی ماں کے جیسی

اللہ نہ کرے لیکن کوئٹہ کی بجائے یہی ریلوے پل اگر راوی چناب یا جہلم میں گر جاتا تو کیا سرکاری مشینری وہاں ساتھ مہینے تک ریلوے ٹریک بند رہنے دیتی ؟ بلوچستان کے ساتھ امتیازی سلوک کب تک ؟ ریاست ہوگی ماں کے جیسی ، یہ کب سے سن رہے ہیں لیکن ایسا ہونے کے لئے اور کتنا انتظار کرنا ہوگا ؟
کوئی ماں اپنے بچوں میں امتیازی سلوک روا نہیں رکھ سکتی ،

سب کے ساتھ یکساں محبت اور مساویانہ سلوک روا رکھنا ہی قومی یکجہتی اور اتحاد کے لئے ضروری اور مناسب ہے ،

وقت آگیا ہے سوچ بدلو ، وقت پر فیصلے کرو ، لوگوں کے دل باتوں سے نہیں کاموں سے جیتے جا سکتے ہیں ، فیصلہ سازو اپنی روش کو بدلو ، باہمی اعتماد کی کمی اصل مسئلہ ہے اسی مسئلے سے لڑنے کی ضرورت ہے جس دن اعتماد بڑھے گا سب شیر و شکر ہو جائیں گے ۔


ایک دوسرے کو زیر و زبر کرنے کی بجائے سب یاد رکھیں ایک دن اللہ کے حضور پیش ہونا ہے
============================

ejang
BACK
کوئٹہ کا ملک بھر سے ریل رابطہ 7ماہ بعد بحال

کو ئٹہ(پی پی آ ئی) کوئٹہ کا ملک بھر سے ریل رابطہ 7ماہ بعد بحال ہوگیا، گورنر بلوچستان اور ڈی ایس ریلوے نے ٹرین کا افتتاح کیا۔کوئٹہ ہیرک کے مقام پر گزشتہ سال اگست میں بارشوں اور سیلاب سے گرنے والا ریلوے پل تعمیر کر دیا گیا، پل 65 کروڑ روپے کی لاگت سے 7 ماہ میں تعمیر کیا گیا، جس کے بعد کوئٹہ کا ملک بھر سے ریل رابطہ بحال ہوگیا۔کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے پہلی ٹرین روانہ ہوگئی، 9 بوگیوں پر مشتمل جعفر ایکسپریس 850 مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوئی۔گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور ڈی ایس ریلوے فرید احمد نے ٹرین کا افتتاح کیا۔
=============================

کوئٹہ:کچلاک بائی پاس پر 15اونٹ پرسرار بیماری کے باعث ہلاک

کوئٹہ:اونٹوں کے مالک کو لاکھوں روپے کا نقصان

کوئٹہ:نقصان سے بچنے کے لئے مالک مردہ اور بیمار اونٹوں کو زبح کروا کر کوئٹہ کی مارکیٹوں میں فروخت کے لئے بھیجنے لگا،مزدور

کوئٹہ:اونٹوں کو لانے والے مزدو درد سے تڑپتے اونٹوں کو ادویات لگا رہے ہیں

کوئٹہ:پولیس اور ضلعی انتظامیہ غائب

کوئٹہ:اونٹوں کےریوڑ میں 50 سے زائد اونٹ تھے،مزدور

کوئٹہ:میں رات اونٹ سوئی کے علاقے سے کوئٹہ میں بیچنے کے لئے لایا تھا،مزدور

کوئٹہ:سحری کےوقت اونٹوں کی حالت خراب ہوئی،مزدور

کوئٹہ:ایک ایک کرکے اونٹ مرنا شروع ہوگئے ہیں

=============================

Balochistan-News-Round-Up…..

خبرنامہ نمبر23 /1483
کوئٹہ 16اپریل:۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں پانچ زیر تربیت پولیس اہلکاروں کے جانبحق ہو نے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ المناک حادثہ میں قیمتی جانی ضیاع پر انتہائی افسوس ہوا سوگوار خاندانوں سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں وزیراعلئ نے انتظامیہ اور محکمہ صحت کو فوری امدادی سرگرمیوں اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہےوزیراعلئ نے دعا کی کہ اللہ تعالئ مرحومین کی مغفرت اور سوگوار وں کو صبر جمیل عطا کرے وزیراعلئ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے
وزیراعلئ کا مزید کہنا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات میں اضافہ اور قیمتی جانوں کا ضیاع باعث تشویش ہے حادثات کی روک تھام دورویہ شاہراہ کے منصوبے کی تکمیل سے ہی ممکن ہے وزیراعظم محمد شریف سے درخواست ہے کہ شاہراہ کو دو رویہ بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد تیز کر کے اسسے جلد مکمل کیا جاۓوزیراعلئ نے موٹر وے پولیس اور انتظامیہ کو حادثات کی روک تھام کے لیۓ موثر سٹریٹیجی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
°°°
================================

خبرنامہ نمبر23 /1478
کوئٹہ16اپریل:- وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کی پہلی ایس ایم ای ( SME ) ترقی کی حکمت عملی کی منظوری دے دی وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے ارسال کی گئی ایک سمری پر دی واضح رہے کہ قومی ایس ایم ای پالیسی 2021 کے تحت چیف سیکرٹری کی سربراہی میں صوبائی ایس ایم ای ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے یہ ورکنگ گروپ ایک آسان اور قابل رسائی ایس ایم ای ماحول فراہم کرکے صوبے میں کاروبار کی ترقی میں سہولت فراہم کرے گا اور ایس ایم ای پالیسی/حکمت عملی کے نفاذ کی نگرانی کرے گا قومی SME پالیسی وفاقی حکومت نے تیار کی ہے اور پالیسی ایکشن پلان کو مختصر اور درمیانی مدت کے ایکشن پلان میں تقسیم کیا گیا ہے.اس سلسلے میں صوبائی ایس ایم ای ورکنگ گروپ کا اجلاس 05 دسمبر 2022 کو چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان کی ایس ایم ای ڈویلپمنٹ سٹریٹیجی پر ٹیکنیکل پیپر پر تبادلہ خیال سے متعلق منعقد ہوا جس میں صوبائی ورکنگ گروپ نے ٹیکنیکل پیپر، امپلیمینٹیشن مینجمنٹ اسٹرکچر کے قیام اور دیگر سرگرمیوں پر غور کیا اور یہ بھی فیصلہ کیا کہ صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں بھی یہی تکنیکی پیپر رکھا جائے گا۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1479
کوئٹہ 16 اپریل:-ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو عوامی مفادات کے حامل اقدامات اٹھانے میں پیش پیش رہتے ہیں.عوام دوستی کا پہلو ان کی شخصیت میں نمایاں دیکھا جا سکتا ہے. وزیر اعلیٰ بلوچستان عوام کی حقیقی خدمت پر یقین رکھتے ہیں وی آئی پی موومنٹ میں بلٹ پروف گاڑی استعمال نا کرنے کے احکامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عوام کو درپیش مسائل کو ہر ممکن کم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے ہدایت دی ہے کہ آئندہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت کسی بھی وی آئی پی کیلئے روٹ نہیں لگے گا زندگی اور موت اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے ہم روٹ لگا کر عوام کو بے جا پریشان کرتے ہیں جب زندگی کا وقت متعین ہے تو بلٹ پروف گاڑی کیا کرے گی. ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے اس احسن اقدام کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور کیوں نا سراہا جائے جو لیڈر اپنی عوام سے پیار کرتا ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کا خواں ہو تو عوام بھی اس سے پیار کرتی ہے. وزیر اعلیٰ نے کابینہ اراکین اعلیٰ سول و پولیس افسران کو بھی بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال کی ممانعت کی ہے. ترجمان نے مذید کہا کہ رمضان راشن پیکج کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ میں قید تمام سزا یافتہ قیدیوں کو عید الفطر کے موقع پر دو ماہ کی خصوصی معافی دینے کا بھی اعلان کیا ہے. اس منظوری کے بعد قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کر دی جائے گی جس کہ وجہ سے کچھ قیدی تو رہائی پانے کے بھی مستحق ہو جائیں گے. یہ اقدام نا صرف قیدیوں کیلئے اہم ہے بلکہ ان کے چاہنے والوں کیلئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے. وزیر اعلیٰ بلوچستان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر دم کوشش کرتے رہتے ہیں اور عوام کے مسائل کا موثر حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے. جس کی وجہ سے عوام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مقبولیت میں واضع اضافہ ہوا ہے_
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1480
جھل مگسی15اپریل:- وزیراعلی بلوچستان رمضان پیکج کے تحت بلوچستان کے دیگر سیلاب متاثرہ اضلاع کی طرح ضلع جھل مگسی میں بھی مستحق خاندانوں ،معزوروں ، بیواؤں اور غرباء ومساکین میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کی ہدایت پر آج بروز اتوار بھی اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی رحمت اللہ شاہ کی نگرانی میں صاف و شفاف اور منظم طریقےسے راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے تاکہ ماہ صیام میں غرباء و مساکین کو ریلیف فراہم کیا جاسکےڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسر حسین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے اس ریلیف کو مزید وسیع کیا جائے تاکہ ماہ صیام میں زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان ، معذور و بیوہ بے سہارا نادار افراد اور غرباء ومساکین حکومتی اقدامات سے مستفید ہوسکیں ماہ صیام کے آخری عشرے اور عید کی آمد کے موقع پر حکومت کی جانب سے مستحقین تک اشیاء خوردونوش کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے اس عمل سے مہنگائی کی وجہ سے مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری جارہی ہیں اور عید کے موقع پر مستحق لوگوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے ضلعی انتظامی کی پوری کوشش ہے کہ تمام راشن منصفانہ طور پر تقسیم کیا جائے تاکہ اس کمر توڑ مہنگائی میں غرباء ومساکین کو ریلیف فراہم ھو سکے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کوشش ہے کہ ہر اس ضرورت مند شخص و فیملی تک پہنچا جائے جس کو سب سے زیادہ اس امداد کی ضرورت ھے۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1481
خضدار16اپریل:-اسسٹنٹ کمشنر خضدار کا تحصیل زہری میں کھلی کچہری۔سیاسی، سماجی و تاجران سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد علی درانی کو تحصیل زہری کے دورے پر خوش آمدید کہا۔ علاقہ معتبر ین عبدل حمید، ثناءاللہ ، عبدل حمید، حاجی محمد حمید ، ملک محمد رمضان، منیر احمد زہری نے علاقے کے در پیش مسائل سے اسسٹنٹ کمشنر خضدار کو آگاہ کیا۔ علاقہ معتبر ین نے کہا کہ ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی ایک ناسور بن گیا ہے جس کو روکنا حکومت اور ان کے اداروں کا کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوریا اور چینی کی سمگلنگ سے صوبے میں نہ صرف ان کی قلت پیدا ہو رہی ہے بلکہ قیمتوں میں بھی بے تہاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔ مذید کہا کہ تحصیل زہری کی آبادی دو لاکھ سے زائد ہے لیکن یوٹیلٹی سٹور میں آٹے کی فراہمی بالکل نہیں ہے۔ امن و امان ، عید کے موقع پر اضافی گشت کی بھی درخواست کی۔ اسسٹنٹ کمشنر خضدار علی درانی نے علاقہ معتبر ین کو یقین دہانی کروائی کہ ان مسائل کو نہ صرف حکام بلا تک پہنچایا جائے گا بلکہ محدود وسائل میں رہ کر ان کو حل کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے علاقہ مکینوں کی شکایت پر فوری یوٹیلٹی سٹور کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کا سامان چیک کیا۔ اس موقع پر یوٹیلٹی سٹور انچارج نے بتایا کہ ماہ رمضان میں صرف ایک مرتبہ آٹے کی فراہمی کی گئی ہے جس کی تعداد 200 بوری 20 kg تھی۔ جبکہ آبادی کو دیکھتے ہوئے کم از کم 600 بوری ابھی بھی درکار ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے یقین دہانی کروائی کی اس حوالے سے بھی اعلی حکام کو متعلہ کیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے سول ہسپتال زہری کا بھی دورہ کیا جہاں پر ان کو بچوں میں پھیلی وبا (ڈیپیتھریا ) کے حوالے سے آگاہ کیا کہ بچوں میں ویکسین کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 1000 سے ذائد بچوں کو ویکسین لگایا جا چکا ہے۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1482
نصیرآباد16اپریل:۔وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خصوصی احکامات پر ماہ صیام میں لوگوں کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ھے ڈیرہ مراد جمالی میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ سمالانی کی نگرانی میں سستے داموں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے لیے اے سی آفس کے نزدیک ایک سٹال کا قیام عمل میں لایا گیا بڑی تعداد میں لوگ آٹے کے حصول کے لیے اسٹال پر پہنچ گئے اور لمبی لائنوں کی صورت میں حکومتی اقدام سے مستفید ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ سمالانی نے بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خصوصی احکامات پر ڈیرہ مراد جمالی میں محکمہ فوڈ کی جانب سے سستے داموں آٹے کی فراہمی کے لیے سٹال قائم کیا گیا 20 کلو آٹے کے375 تھیلے سرکاری نرخ پندرہ سو پچاس روپے میں فروخت کیے گئے ہماری بھرپور کوشش رہی کے لوگوں کو احسن انداز سے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اسی لئے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کرکے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا نصیرآباد ضلعی انتظامیہ عوام کو حکومت کی جانب سے دیئے گئے ریلیف کی فراہمی کےلیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ لوگ حکومت کے ان اقدامات سے براہ راست مستفید ہو سکیں عید کی آمد ہے اور اس موقع پر لوگوں کو سستے داموں آٹے کی فراہمی حکومت بلوچستان کا ایک بہترین اقدام ہے حکومت کی جانب سے فراہم کیے گئے آٹے کی قیمت بازار سے کافی کم ہے جس سے لوگ بہتر انداز میں مستفید ہو رہے ہیں۔
°°°
=============================

اسسٹنٹ کمشنر خضدار کا تحصیل زہری میں کھلی کچہری۔
سیاسی، سماجی و تاجران سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد علی درانی کو تحصیل زہری کے دورے پر خوش آمدید کہا۔ علاقہ معتبر ین عبدل حمید، ثناءاللہ ، عبدل حمید، حاجی محمد حمید ، ملک محمد رمضان، منیر احمد زہری نے علاقے کے در پیش مسائل سے اسسٹنٹ کمشنر خضدار کو آگاہ کیا۔
علاقہ معتبر ین نے کہا کہ ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی ایک ناسور بن گیا ہے جس کو روکنا حکومت اور ان کے اداروں کا کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوریا اور چینی کی سمگلنگ سے صوبے میں نہ صرف ان کی قلت پیدا ہو رہی ہے بلکہ قیمتوں میں بھی بے تہاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔ مذید کہا کہ تحصیل زہری کی آبادی دو لاکھ سے زائد ہے لیکن یوٹیلٹی سٹور میں آٹے کی فراہمی بالکل نہیں ہے۔ امن و امان ، عید کے موقع پر اضافی گشت کی بھی درخواست کی۔ اسسٹنٹ کمشنر خضدار علی درانی نے علاقہ معتبر ین کو یقین دہانی کروائی کہ ان مسائل کو نہ صرف حکام بلا تک پہنچایا جائے گا بلکہ محدود وسائل میں رہ کر ان کو حل کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے علاقہ مکینوں کی شکایت پر فوری یوٹیلٹی سٹور کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کا سامان چیک کیا۔ اس موقع پر یوٹیلٹی سٹور انچارج نے بتایا کہ ماہ رمضان میں صرف ایک مرتبہ آٹے کی فراہمی کی گئی ہے جس کی تعداد 200 بوری 20 kg تھی۔ جبکہ آبادی کو دیکھتے ہوئے کم از کم 600 بوری ابھی بھی درکار ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے یقین دہانی کروائی کی اس حوالے سے بھی اعلی حکام کو متعلہ کیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے سول ہسپتال زہری کا بھی دورہ کیا جہاں پر ان کو بچوں میں پھیلی وبا (ڈیپیتھریا ) کے حوالے سے آگاہ کیا کہ بچوں میں ویکسین کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 1000 سے ذائد بچوں کو ویکسین لگایا جا چکا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی بلوچستان کی پہلی ایس ایم ای ( SME ) ترقی کی حکمت عملی کی منظوری

۔وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے ارسال کی گئی ایک سمری پر دی

۔قومی ایس ایم ای پالیسی 2021 کے تحت چیف سیکرٹری کی سربراہی میں صوبائی ایس ایم ای ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا

۔ورکنگ گروپ ایک آسان اور قابل رسائی ایس ایم ای ماحول فراہم کرکے صوبے میں کاروبار کی ترقی میں سہولت فراہم کرے گا

۔گرؤپ ایس ایم ای پالیسی/حکمت عملی کے نفاذ کی نگرانی کرے گا

۔قومی SME پالیسی وفاقی حکومت نے تیار کی ہے اور پالیسی ایکشن پلان کو مختصر اور درمیانی مدت کے ایکشن پلان میں تقسیم کیا گیا ہے

۔صوبائی ایس ایم ای ورکنگ گروپ کا اجلاس 05 دسمبر 2022 کو چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت منعقد ہوا

۔اجلاس میں بلوچستان کی ایس ایم ای ڈویلپمنٹ سٹریٹیجی کے ٹیکنیکل پیپر پر تبادلہ خیال ہوا

۔اجلاس میں صوبائی ورکنگ گروپ نے ٹیکنیکل پیپر، امپلیمینٹیشن مینجمنٹ اسٹرکچر کے قیام اور دیگر سرگرمیوں پر غور کیا

۔اجلا س میں صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں بھی یہی تکنیکی پیپر رکھا جائے گا۔اعلامیہ

۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں پانچ زیر تربیت پولیس اہلکاروں کے جانبحق ہو نے ہر دکھ اور افسوس کا اظہار

۔المناک حادثہ میں قیمتی جانی ضیاع پر انتہائی افسوس ہوا۔وزیراعلئ

۔سوگوار خاندانوں سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔وزیراعلئ

۔غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں ۔وزیراعلئ

۔انتظامیہ اور محکمہ صحت کو فوری امدادی سرگرمیوں اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلئ

۔دعا ہے کہ اللہ تعالئ مرحومین کی مغفرت اور سوگوار وں کو صبر جمیل عطا کرے ۔وزیراعلئ

۔وزیراعلئ کا زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار

۔کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات میں اضافہ اور قیمتی جانوں کا ضیاع باعث تشویش ہے ۔وزیراعلئ

۔وزیراعظم محمد شریف سے درخواست ہے کہ شاہراہ کو دو رویہ بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد تیز کر کے اسسے جلد مکمل کیا جاۓ۔وزیراعلئ

۔وزیراعلئ کی موٹر وے پولیس اور انتظامیہ کو حادثات کی روک تھام کے لیۓ موثر سٹریٹیجی بنانے کی ہدایت
===============================
خبرنامہ ۔۔۔
چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ کوسٹل بیلٹ اور لسبیلہ کی ماسٹر پلاننگ میں ہنگلاج ماتا مندر کو بھی ترقیاتی پیکج میں شامل کیا گیاہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی کابینہ اور صوبے کے تمام افسران ہنگلاج ماتا میلے میں شرکت کرنے والے بلوچستان سندھ اور پاکستان کے ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے یاتریوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کے روز ہنگلا ج ماتا مندر کے دورے کے موقع پر ہنگلاج شیوا منڈلی اراکین ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری مذہبی اقلیتی اُمور نور محمد جوگیزئی ،سیکرٹری C&Wعلی اکبر بلوچ ،چیف انجینئر مواصلات ڈاکٹر سجاد ،سیکرٹری PHEصالح محمد ،ڈائریکٹر PDMAنصیر ناصر ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی ،ایم پی اے و چیئرمین اقلیتی کمیشن مکھی شام لعل لاسی اور ہنگلاج شیوا منڈلی کے کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ورسی مل ،صدر مکھی ونود کمار،کونسلر پرکاش کمارڈاکٹر تولہ رام و دیگر موجود تھے ، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہاکہ ہنگلاج ماتا کا سالانہ سہ روزہ میلہ بلوچستان میں مذہبی رواداری کی مثال ہے ہماری کوشش ہے کہ مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ یہاں آنے والے ہندو یاتریوں کو وہ تمام تر بنیادی سہولیات میسر ہوں جو ملک کے دیگر علاقوں کی مذہبی اقلیتوں کو حاصل ہیں انھوں نے کہاکہ ہنگلاج ماتا میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر اور عدم پیش رفت کی عوامی شکایات سامنے آنے پر ہم نے فوری طور پر نوٹس لیکر سیکرٹریز کی ٹیم بھیجی اور میرے دورے کا مقصد یہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کے پیش رفت کا جائزہ لینا اور ترقیاتی فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ممکنہ اقدامات کرنا ہے چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ گرانٹ بڑھانے کیلئے کوششیں کرونگا انھوں نے کہاکہ ماسٹر پلاننگ کے تحت ہنگلاج ماتا مندر میں آنے والے یاتریوں کی رہائش کیلئے جدید طرز تعمیر کے ہوسٹل بھنڈارہ ہال پارک اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ جو ترقیاتی کام جاری ہیں انہیں رواں سال مالی جون تک مکمل کیا جائے اور ماسٹر پلان منصوبے میں شامل ہنگلاج ماتا مندر منصوبوں کو آئندہ مالی سال 2024 ء کی مقررہ مدت سے قبل مکمل کیا جائے انھوں نے کہاکہ انتظامی افسران سے لیکر سیکرٹری لیول تک سرکاری افسران روزانہ کی بنیاد پر میلے کے انتظامات کا جائزہ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں چیف سیکرٹری نے کہاکہ 28اپریل سے 30اپریل تک سہ روزہ سالانہ ہنگلاج میلے میں میڈیکل کیمپ ،ریسکیو کیمپ،24گھنٹے ہیلپ لائن کی سہولت اور ہنگلاج مندر کے داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کیلئے پولیس کے جوان تعینات ہونگے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ہنگلاج شیوا منڈلی کمیٹی سے میلے کے حوالے سے روابط میں ہوں ہم نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن واضح احکامات دیئے ہیں قبل ازیں چیف سیکرٹری بلوچستان نے ہنگلاج ماتا مندر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے آٹا اور یوریا کھاد کی اسمگلنگ روکنے کیلئے وفاقی حکومت نے اینٹی اسمگلنگ ٹاسک فورس صوبائ سطح پر قائم کی ہے جس میں وفاقی وزارت داخلہ،چیمبر آف کامرس ،کسٹم ،ایف سی پولیس لیویز ،اور دیگر اسٹیک ہولڈر شامل ہیں انھوں نے کہاکہ اسمگلنگ کی روک تھام صرف انتظامیہ کی نہیں بلکہ کسٹم کا مینڈیٹ ہے تمام ریاستی ادارے ملکر یوریا کھاد اور چینی کی اسمگلنگ کرنے والے مافیا کے خلاف جوائنٹ ایکشن لیں گے چیف سیکرٹری نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہ پرویشنل اینٹی ا سمگلنگ ٹاسک فورس کی میٹنگ میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے بہت جلد اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کو عوام الناس نتیجہ خیز دیکھیں گے ۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران تین ہزار میٹرک ٹن چینی کی اسمگلنگ کی کوششیں ریاستی اداروں نے ناکام بنائ ہیں انہوں کہ گوگل نے گہارہ ہزار انٹرن شپ اور حکومت بلوچستان نے ایک ہزار اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند اقدام ہے نوجوانوں لاص طور سے ہندوکمیونٹی کے باصلاحیت نوجوانوں کے نام اپنے ہیغام میؓ کہا ہے کہ وہ گوگل کی آن لائن انٹرن شہ اور حکومت بلوچستان کے اعلان کردہ ایک ہزار اسکالر شپ کی اسکیم سے نوجوان فائدہ اٹھائیں
=================

خبرنامہ نمبر23 /1484
کوئٹہ16اپریل:-صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے میر منظور حسین لانگو کی وفات پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر داخلہ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کی صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1485
کوئٹہ16اپریل:-وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے لیویز اہلکاروں کی ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور جان بحق اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کی ہےوزیر داخلہ نے جاں بحق اہلکاروں کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
=========

خبرنامہ نمبر23 /1486
پسنی 16اپریل:-بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی صوبہ کے مختلف اضلاع میں سحروافطار پوائنٹس اور مراکز کی چیکنگ کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ اس ضمن میں بی ایف اے کی پسنی ضلع گوادر اور کوئٹہ شہر میں کاروائیوں کے دوران 10 مراکز پر جرمانے عائد جبکہ متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کردئیے گئے ۔ ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق پسنی میں ممنوعہ و مضر صحت گٹکاپان پراگ کی فروخت پر 2 جنرل اسٹورز اور 1 ٹریڈر جبکہ چائنیز نمک و نان فوڈ گریڈ کلرز کی فراہمی پر 1 مصالحہ شاپ کو جرمانہ کیا گیا۔ دوران انسپیکشن 2 پکوڑا سموسہ شاپس کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال ، اشیاء تلنے کیلئے خراب و استعمال شدہ کوکنگ آئل کے استعمال جبکہ 1 پولٹری شاپ اور 1 ملک شاپس کے خلاف مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا۔ بی ایف اے حکام نے جنرل اسٹورز ، مصالحہ شاپ اور ہولسیل ٹریڈر سے برآمد شدہ ممنوعہ و مضر صحت مصنوعات قبضہ میں لیکر بعدازاں تلف کردیں۔ علاوہ ازیں عید کے موقع پر شہریوں کو معیاری بیکری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بی ایف اے حکام نے بیکرز و بیکنگ یونٹس کی خصوصی چیکنگ کے دوران نواں کلی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت مختلف وجوہات پر 2 بیکنگ یونٹ کو جرمانہ جبکہ 3 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ معروف بیکریوں کے بیکنگ یونٹس کے خلاف صفائی و اسٹوریج کے غیر صحت بخش انتظامات اور بارہا تنبیہ کے باوجود حتمی پراڈکٹس پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخیں ظاہر نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ بیکریوں کے مالکان و ورکرز کو صفائی و اشیاء ذخیرہ کرنے کے امور کی ادائیگی حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق کرنے اور اس ضمن میں بی ایف اے کی ایس او پیز پر کاربند رہنے کی تنبیہ کی گئی۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1487
استامحمد16اپریل:- ماہ رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے موجودہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ کوشاں ہے تاکہ لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری اشیاء خوردونوش مناسب قیمتوں پر میسر ہوں اس سلسلے میں وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر میں سستا اتوار بازار کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو مارکیٹ سے کم نرخ پر اشیاء خوردونوش مل سکے اور اس حوالے سے نصیرآباد ڈویژن میں بھی کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں اتوار سستابازار کا انعقاد تسلسل کے ساتھ کیا جا رہا ہے جس سے لوگ سستے داموں اپنی ضروریات کی چیزیں خرید کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ضلع استا محمد میں بھی اسٹنٹ کمشنر ساگر کمار و سپرینڈنٹ ڈپٹی کمشنر آفس عبدالرحمن بلوچ و نائب تحصیلدار گامن خان کی نگرانی میں سستہ بازارکا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن تاجران کے رہنما واحد بخش چاندیو نے خصوصی طور پر شرکت کی اور تاجر برادری کی جانب سے لوگوں کو ماہ رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی واضح رہے کہ ماہ صیام کے آخری اتوار سستابازار میں لوگوں نے اپنی بساط کے مطابق خریداری کی اور بڑی تعداد میں لوگ حکومتی اقدام سے مستفید ھوئے جس میں سبزیوں پھلوں گوشت سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کے تمام اسٹالز لگائے گئے تھے اسسٹنٹ کمشنر نے بات چیت کرتے ہوئے تاجر برادری کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ انجمن تاجران کے تعاون سے غریب و مساکین لوگوں کو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور آج اتوار بازار میں نہ صرف انجمن تاجران نے اسٹالز لگائے تھے بلکہ یوٹیلٹی اسٹور کی جانب سے بھی سستا آٹا فروخت کیا گیا لوگوں نے نظم وضبط میں رہتے ہوئے آٹا خریدہ جو ایک اچھی بات ہے اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اسی طرح سستہ آٹا غریب لوگوں کو فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
°°°