آج بلوچستان کے سب سے بڑے مسائل ، چیلنج اور مطالبات کیا ہیں ؟ اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹیں کیا ہیں خوشحالی کے راستے کا سب سے بڑا پتھر کون ہے ؟ دلچسپ امر یہ ہے کہ با اختیار اور بے اختیار دونوں حقائق سے آگاہ ہیں لیکن ضد ، انا ، روایات ڈائیلاگ کی راہ میں حائل ہو کر فاصلے بڑھا رہی ہیں

آج بلوچستان کے سب سے بڑے مسائل ، چیلنج اور مطالبات کیا ہیں ؟ اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹیں کیا ہیں خوشحالی کے راستے کا سب سے بڑا پتھر کون ہے ؟ دلچسپ امر یہ ہے کہ با اختیار اور بے اختیار دونوں حقائق سے آگاہ ہیں لیکن ضد ، انا ، روایات ڈائیلاگ کی راہ میں حائل ہو کر فاصلے بڑھا رہی ہیں ۔ بڑھتا ہوا ڈیڈ لاک کیسے ٹوٹ سکتا ہے ، تنازعات کو غیروں کی کورٹ میں پھینکنے کا موقع دینے کی بجائے طرفین کو کڑوے گھونٹ پی لینے چاہیں ، جتنے حقائق تلخ ہیں آگے بڑھنے کا راستہ اتنی زیادہ قربانیاں مانگ رہا ہے ، فیصلہ سازوں کو اگلی نسلوں کا سوچنا پڑے گا ۔

مسائل صرف پاکستان میں بسنے والے بلوچی عوام کو درپیش نہیں بلکہ ایران اور افغانستان کے مخصوص علاقوں کا بھی یہی حال ہے بلکہ ان کے مسائل زیادہ ہیں اختیارات کی لڑائی اور وسائل پر قابو پالینے کی سوچ ہر جگہ موجود ہے معاملات پانی بجلی گیس خوراک تعلیم اور صحت کی سہولتوں جیسے بنیادی نقاط سے کہیں آگے بڑھ چکے ہیں ہر شعبے میں چیلنج درپیش ہے لیکن پاکستان میں بلوچستان کے عوام کا ایک سب سے بڑا مسئلہ انڈسٹریلائزیشن نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے غربت اور بے روزگاری سے جان نہیں چھوٹ رہی ، علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو رہا ، پانی کی کمی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے زراعت اور کھیتی باڑی نہیں ہو سکتی اور بعض مقامات پر پینے کا پانی بہت بڑا مسئلہ ہے گوادر میں پاکستان کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے دنیا کی سب سے بڑی بندرگاہ بن رہی ہے لیکن وہاں بھی پینے کا پانی بڑا چیلنج ہے بلوچ قوم پرست تحریکوں کے مسائل اہداف اور پس پردہ کرداروں کے معاملات الگ ہے اور صوبے میں ثقافتی اقتصادی سیاسی اختیارات اور آزادانہ سوچ کے مسائل الگ ہیں ، معدنی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کی وجہ سے عالمی قوتوں کی نظریں اس خطے پر اپنے مفادات کی وجہ سے لگی ہوئی ہیں اور یہاں عدم استحکام کی ایک بڑی وجہ غیر ملکی اور عالمی طاقتوں کے مفادات ہیں جن کی خاطر بلوچستان کے غریب عوام کو ایندھن بنایا جارہا ہے ۔

====================

بلوچستان نیوز راؤنڈ اپ
=======
خبر نامہ نمبر1441/2023
کوئٹہ 14اپریل:۔زیراعلی بلوچستان رمضان پیکج کے تحت بلوچستان کے دیگر سیلاب متاثرہ اضلاع کی طرح ضلع جھل مگسی میں بھی مستحق خاندانوں،معزوروں، اور بیواؤں میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی رحمت اللہ شاہ کی نگرانی میں صاف و شفاف اور منظم طریقیسے راشن تقسیم کیا گیا تاکہ رمضان المبارک میں غرباء و مساکین کو ریلیف فراہم کیا جاسکیڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسر حسین نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے اس ریلیف کو مزید وسیع کیا جائے تاکہ ماہ صیام میں زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان، معذور و بیوہ اور بے سہارا نادار افراد مستفید ہوسکیں ماہ صیام کے آخری عشرے اور عید کی آمد کے موقع پر حکومت کی جانب سے حقدار لوگوں تک اشیاء خوردونوش کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے اس عمل سے مہنگائی کی وجہ سے مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری جارہی ہیں اور عید کے موقع پر مستحق لوگوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے ضلعی انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ تمام راشن منصفانہ انداز میں تقسیم کیا جائے جس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
خبر نامہ نمبر1442/2023
نصیر آباد 14اپریل:۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی کاوشوں کی بدولت ضلع نصیرآباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ماہ صیام کے موقع پر منعقدہ نائٹ فٹسال ٹورنامنٹ اپنی رنگینیاں و رعنائیوں کو سمیٹ کر اختتام پذیر ہوگیا ضلع بھر سے 25 کلبز نے ایونٹ میں حصہ لیا میچز کو دیکھنے کے لیے روزانہ بڑی تعداد میں شائقین سپورٹس ایونٹ میں اپنی شرکت کو یقینی بناکر صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رہتے اختتامی تقریب کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا آسمان رنگ برنگی آتشبازی سے جگمگا اٹھا تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری تھیں جبکہ دیگر مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ سمالانی تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی محمد ایاز زہری تھے اس موقع پر خان جان بنگلزئی خلیل احمد بنگلزئی سیکرٹری خادم جان بنگلزئی قمرالدین بگٹی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے آرٹیکل رائٹر اختر منگی عطاء اللہ ساسولی ملک محمد انور سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے فائنل میچ ماما واحد بخش بنگلزئی کلب اور نوری نصیر خان کلب کے مابین کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو پچھاڑنے کے لیے تابڑ توڑ حملے کیا لیکن ماما واحد بخش بنگلزئی کلب نے ایک کے مقابلے میں دو گول کرکے فائنل میچ کا میلا لوٹ لیا اختتامی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی خان جان بنگلزئی نے ونر۔رنر اور دیگر آفیشلز میں انعامات تقسیم کییاختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہاکہ نصیرآباد ضلعی انتظامیہ عوام کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ماہ رمضان میں نائٹ فٹسال ٹورنامنٹ کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے افطاری کے بعد بڑی تعداد میں فٹسال گراؤنڈ پہنچنا اس بات کی دلیل ہے کہ نصیرآباد کے لوگ سپورٹس کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور انہیں پسند کرتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونا صحت مندانہ معاشرے کی کڑی کا حصہ ہوتا ہے کھیلوں کے فروغ کے لئے حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہیکھیلوں کے مقابلے کرانا حکومتی اقدامات کا ایک حصہ ہے تاکہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید تقویت دی جاسکے اورنوجوان بہترمعاشرے کی جانب راغب ہوسکیں کیونکہ کھیلوں کو فروغ دے کر ہم اپنی نوجوان نسل کو منفی اثرات و سوچ سے ہٹا کر مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کر سکتے ہیں


خبر نامہ نمبر1443/2023
کوئٹہ 14اپریل۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور اسسٹنٹ کمشنر سریاب کوئٹہ نثار احمد لانگو کی نگرانی میں اسپیشل مجسٹریٹ سریاب مسعود بگٹی نے گرانفروشوں و تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار جبکہ متعدد تجاوزات مسمار کئے۔یہ کارروائی زمیندار اسٹریٹ، قمبرانی روڈ، کلی کمالو و سریاب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کی گئی۔ اس دوران متعدد دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ پر من و عن عملدرآمد کیلئے تنبیہ بھی کی گئی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہر میں گرانفروشوں کیخلاف رمضان المبارک میں گھیرا تنگ کر دیا گیا ہیگرانفروش مافیا کے خلاف عوام انتظامیہ کے ہاتھ مضبوط کرے انکا قلع قمع کرکے دم لیں گے۔ مرکزی مارکیٹ میں نرخوں کو مستحکم رکھنے کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں عوام خود تبدیلی محسوس کرینگے۔
خبر نامہ نمبر1444/2023
کوئٹہ14 اپریل:۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان پولیس میں پہلے اینٹی رائٹ وومین ونگ کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا رہا ہیتربیت یافتہ خواتین کیڈٹس پر مشتمل یہ ونگ پولیس فورس کی قوت میں مزید اضافے کا باعث بنے گا انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز بلوچستان پولیس کا ہے کہ ایسے ونگ کے قیام کی مثال ملک کے دیگر بڑے شہروں میں نہیں ملتی اوراس یونٹ کا دائرہ کار صوبہ کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے ہمیشہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس بلوچستان کا ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر بہترین انداز سے کام کر رہا ہے اورحکومت نے حال ہی میں کابینہ اجلاس میں کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کو 2 ماہ کے اندر مکمل کرنے کی واضح ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کا فرض ہے کیونکہ تربیت یافتہ پولیس ہی عوام کی تحفظ کی ضامن ہے۔

خبر نامہ نمبر1445/2023
کوہلو 14 اپریل۔وزیر اعلی بلوچستان رمضان پیکج کے تحت ضلع کوہلو کے نادر اور مستحقین میں راشن فراہم کیا جارہا ہے لیویز لائن کوہلو میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اعجاز جعفر کی نگرانی میں رسالدار میجر شیر محمد مری نے لیویز فورس کے ہمراہ ضلع کے نادر اور مستحقین میں مفت آٹا اور راشن تقسیم کیا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو اعجاز جعفر نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ہے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ضلع کے 250 سے زائد غریب اور مستحقین میں وزیر اعلی کی جانب سے دئیے گئے پیکج کے تحت راشن اور مفت آٹا تقسیم کیا گیا ہے راشن میں دالیں،گھی،چاول،شربت، چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ شامل ہیں اکثربیشتر ان افراد کو ترجیح دیا گیا ہے جو یتیم یا بیوہ ہیں ہماری کوشش ہے کہ ضلع کے تمام غریب لوگوں تک مفت راشن کے فراہمی کو یقینی بنائیں جس کیلئے لیویز فورس کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں تمام لوگوں کے فہرستوں کا میں خود بھی جائزہ لے رہا ہوں مکمل تصدیق کے بعد ان لوگوں کا انتخاب کیا جارہا ہے جو اس پیکج کے مستحق ہیں عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں انشااللہ اس ماہ مبارک میں تمام مستحقین میں مفت آٹا اور راشن فراہم کیا جائے گا اس موقع پر رسالدار میجر شیر محمد مری و دیگر لیویز آفیسر و اہلکار موجود تھے۔
خبر نامہ نمبر1446/2023
کوہلو 14 اپریل۔کوہلو کے تحصیل کاہان میں مزید دو چیک پوسٹوں پر لیویز کے 40 سے زائد آفیسروں و اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان چیک پوسٹوں پر اس سے پہلے ایف سی اہلکار تعینات تھے تاہم اب سبی کراس چیک پوسٹ کاہان اور چیک پوسٹ نمر 5 پر 40 سے زائد لیویز آفیسروں اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے لیویز فورس ضلع کے دور دراز علاقوں میں قیام امن کیلئے کوشاں ہے۔
خبر نامہ نمبر1447/2023
آواران14اپریل:۔ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے 17 اپریل کو صبح 11 بجے ہائی اسکول جھاؤ کیمپ میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہاہے۔ جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان پیکج کے تحت مقامی خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائیگا۔ اور حسب روایت کھلی کچہری ایجنڈے کے تحت شہری اپنے بنیادی مسائل بیان کریں گے۔ کھلی کچہری میں عوامی مسائل کے حل کے لئے محکمہ جات کے آفیسرز موجود ہونگے۔ شہریوں کی درخواستوں پر کاروائی اور عملدرآمد کیا جائے گا۔


خبر نامہ نمبر1448/2023
کوئٹہ14 اپریل:۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کی جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ میں قید سزا یافتہ قیدیوں کو دو ماہ کی خصوصی معافی دینے کی منظوری دے دی وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کی جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ میں قید تمام سزا یافتہ قیدیوں کو عید الفطر کے موقع پر دو ماہ کی خصوصی معافی دی ہے واضح رہے کہ سنگین جرائم میں ملوث سزا یافتہ مجرم اس معافی کے زمرے میں نہیں آئینگے
خبر نامہ نمبر1449/2023
کوئٹہ 14 اپریل:۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہنگلاج ہرن ہری ضلع لسبیلہ میں ہندو یاتریوں کے لیے ہاسٹل اور ویٹنگ ہال کی تعمیر کے ترقیاتی منصوبے کیلئے 30.00 ملین روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ مواصلات، فیزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کی جانب سے ارسال کی گئی ایک سمری پر دی وزیراعلیٰ کا یہ اقدام صوبے کے اقلیتوں کو حقوق کی مساوی فراہمی کا عملی ثبوت ہے
خبر نامہ نمبر1450/2023
ڈیرہ مراد جمالی 14اپریل:۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسد اللہ سمالانی کی زیر صدارت نصیرآباد میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی بجلی کنیکشنز کی بحالی کے حوالے سے آفیسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایکسین پی ایچ ای محمد کاظم لونی ایس ڈی او کیسکو محمد نواز کھوسہ تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی عبدالکریم جاگیرانی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اجلاس میں ایکسین پی ایچ ای محمد کاظم لونی نے بتایا کہ ہم نے کیسکو کے واجبات کی ادائیگی کے لیے بالا حکام کو آگاہی فراہم کی ہے جونہی ہمیں محکمے کی جانب سے فنڈز ملنے کے فورا بعد ہی کیسکو کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا عید تک بجلی بحال کردی جائے تاکہ عوام کو پانی کی فراہمی کا عمل شروع کیا جاسکے عید کے فوراً بعد ہم کیسکو کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے بالا حکام سے فوری طور پر رابطہ کریں گے ایس ڈی او کیسکو محمد نواز کھوسہ نے بتایا کہ محکمہ پی ایچ ای پر کیسکو کے واجبات ہیں جب تک ہمیں واجبات کی ادائیگی کو یقینی نہیں بنایا جاتا یا ہمارے بالا حکام کی جانب سے بجلی کی ترسیل کے عمل کو دوبارہ بحالی کے احکامات نہیں ملتے تب تک پی ایچ ای کے کنکیشنز منقطع رہیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی اسداللہ سمالانی نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہر میں قلت آب کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے ہمیں عوام کی تکالیف کا اندازہ ہے اس لیے کیسکو آفیسران عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے بالا آفیسران سے بجلی بحالی کے متعلق آگاہی فراہم کریں ماہ صیام میں پانی کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے اس وقت گھروں مارکیٹوں مساجد میں پانی کی قلت کی شکایات آرہی ہیں اس لئے کیسکو حکام عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے عید تک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور پی ایچ ای حکام پر بھی لازم ہے کہ وہ کیسکو کے واجبات کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے بالا حکام سے رابطہ کرے تاکہ مسئلے کا بہترین حل تلاش کیا جاسکے۔
خبر نامہ نمبر1451/2023
کوئٹہ 14اپریل:۔صوبائی مشیر اطلاعات مٹھا خان کاکٹر نے گورنر ہاوس میں گورنر ملک عبدالولی خان کاکٹرکے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات ہوئی۔ ملاقات میں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی منظوری، قمردین گیٹ وے، بادینی گیٹ وے فعال کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ کچھ دنوں میں HEC ٹیم آئینگے ژوب وومن یونیورسٹی کیمپس کے حوالے سے پھر ملاقات کرینگے۔ صوبائی مشیراطلاعات مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ ژوب میں وومن یونیورسیٹی نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ہماری فیمیل طالبات اعلی تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہوجاتی ہے۔ یونیورسٹی کیمپس منظور کرانے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ دوران ملاقات P.S خدائیداد خان کاکڑ بھی ہمراہ تھے۔ گورنر بلوچستان نے یونیورسٹی کیمپس کے حوالے سے مکمل یقین دہانی کروائی۔
============
کوئٹہ ۔ 14 اپریل ۔ ٹکرز وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا عید کے موقع پر اہم اقدام ۔وزیراعلئ نے بلوچستان کی جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ میں قید سزا یافتہ قیدیوں کو دو ماہ کی خصوصی معافی دینے کی منظوری دے دی ۔وزیراعلئ نے یہ منظوری محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی سمری پر دی ۔وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کی جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ میں قید تمام سزا یافتہ قیدیوں کو عید الفطر کے موقع پر دو ماہ کی خصوصی معافی دی ہے ۔واضح رہے کہ سنگین جرائم میں ملوث سزا یافتہ مجرم اس معافی کے زمرے میں نہیں آئینگے
=====

خبرنامہ نمبر1437/2023
کوئٹہ 14 اپریل:۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور کوآرڈینیٹر ز نے یہاں ملاقات کی ملاقات میں صوبے کے سیاسی و ترقیاتی امور پر بات چیت کی گئی ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء نور محمد دمڑ مبین خلجی زمرک خان اچکزئی سردار عبدالرحمن کھیتران میر محمد خان لہڑی سردار مسعود لونی مٹھا خان کا کڑ پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج اراکین اسمبلی میر حمل کلمتی مولوی نور اللہ یونس عزیز زہری اور اختر حسین لانگو کوآرڈینٹر ز ملک امان اللہ خان اور امر الدین آغا بھی شامل تھے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی جانب سے حکومت پر بے جا تنقید کی مزمت کرتے ہوئے منفی تنقید کو سختی سے مسترد کر دیا گیا ملاقات کے شرکاء نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی صوبے کی تعمیر و ترقی،سیاسی استحکام،بیوروکریسی کی اعتماد سازی اور مثبت پالیسوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور گزشتہ ڈیڑھ برس کے عرصہ میں ریکو ڈک معاہدہ،بارڈر ٹریڈ، روزگار کی فراہمی تعلٰیم و صحت کے شعبوں میں اصلاحاتی عمل پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں موجودہ حکومت نے بہت سے ایسے اہداف حاصل کی? جنکا ماضی میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا وزیراعلیٰ نے اپنے سیاسی تدبر حکمت عملی اور وژن سے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا وزیراعلیٰ نے اہم صوبائی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد لیا اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ جو اہم فیصلے وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت نے کیے انکے مثبت اثرات مستقبل قریب میں سامنے آئینگے ملاقات میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلی نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں بھی تمام علاقوں کو یکساں منصوبے دینگے کسی بھی علاقے سے سیاسی بنیادوں پر کوئی امتیاز نہیں برتا جائیگاوزیراعلء نے کہا کہ صوبے کے ہر علاقے کے عوام مجھے آواران کے عوام کی طرح دل سے عزیز ہیں انہوں نے کہا کہ تمام اراکین اپنے اپنے علاقوں کی ترقیاتی ضروریات کی نشاندہی کریں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ساتھیوں کا اعتماد ہی انکی طاقت ہے صوبے کے مسائل کے حل کی کوششوں میں ساتھ دینے پر حکومت اور اپوزیشن کے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں وزیراعلء نے کہا کہ کبھی خود کو عقل کل نہیں سمجھا مشاورت اور رہنمائی کے حصول پر یقین رکھتا ہوں اور صوبے کی ترقی اولین ترجیح ہے جس کے لیے مشاورتی عمل جاری رکھیں گے۔
خبرنامہ نمبر1438/2023
خضدار 14اپریل:۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار علی درانی نے انکروچمنٹ سٹاف کے ہمراہ جھالاوان کمپلیکس میں عارضی تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈھابے، ٹھیلے، ریڑھیوں وغیرہ اور دکانوں کے فٹ پاتھ سے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ جسکی وجہ سے پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی جبکہ سڑک اور فٹ پاتھ پر غیر قانونی رکھے گئے ٹھیلے،پتھارے اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا۔ مزید جھالاوان کمپلیکس روڈ کے کنارے پک اپ گاڑیوں کو لیویز تحصیل میں بند کر دیے گئے۔ علاوہ ازاں جھالاوان کمپلیکس کراس پر کھڑے ہونے والے ویگن ڈرائیورز کو وارننگ جاری کیا کہ وہ اڈہ سے سیدھا اپنی منزل کی طرف رواں ہوں کراس پر کھڑے ہونے کی صورت میں کاروائی کی جائیگی واضع رہے عوامی شکایت موصول ہوئی کہ جھالاوان کمپلیکس ایریا میں مین آر سی ڈی روڈ پر ریڑھی بان پک اپ,ویگن رکشے روڈ پر کھڑے ہوکر مین آر سی ڈی روڈ کو مکمل جام کرتے ہیں جس کی وجہ سے کبھی بھی کوئی سانحہ پیش ہوسکتا ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے فوری کاروئی کی۔ ان کے ہمراہ لیویز انچارج نوراحمد زہری و لیویز جوان بھی موجود تھے دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر خضدار سے انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل,آغا سمیع شاہ,ایڈوکیٹ بشیر جتک نے ملاقات کی اور بازار کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گء اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے کہا کہ عام عوام کو ریلیف دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔گرانفروشی,ملاوٹ اور تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائیگی۔ انجمن تاجران کے صدر اور انکے کابینہ نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کو روکنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی*
خبرنامہ نمبر1439/2023
خضدار 14 اپریل:۔ میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر میر محمد آصف جمالدینی نے ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں امن و امان، حالیہ بدامنی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،میر محمد آصف جمالدینی نے فہد خان کھوسہ کو خضدار تعیناتی پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ہماری طرف سے پولیس اور دیگر فورسز کو بھر پور تعاون اور حمایت حاصل ہوگی پولیس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں حالیہ بدامنی کے واقعات میں پولیس جوانوں کی شہادت افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عوام کے جان مال و کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے اس سلسلے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر عید کے بعد ایک اہم اجلاس بلائیں گے تاکہ خضدار میں امن و امان کی فضاء ہمیشہ برقرار رہے اور عوام کی جان و مال محفوظ رہے
خبرنامہ نمبر1440/2023
کوئٹہ / 14 اپریل:۔بی ایف اے نے جعل سازی کا ایک اور دھندہ بے نقاب کردیا۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور ایف آئی اے کی مشترکہ کاروائی کے نتیجہ میں سبزل روڈ کوئٹہ میں واقع بناسپتی گھی کی غیر قانونی فیکٹری پکڑی گئی۔ فیکٹری میں ناقص اسمگل شدہ گھی کی لوکل پیکنگ کر کے اوپن مارکیٹ میں فروخت و سپلائی کیا جارہا تھا۔ نان رجسٹرڈ اور غیر لائسنس یافتہ فیکٹری میں ” لکی زین بناسپتی” نامی گھی کی فلنگ و پیکنگ کی جارہی تھی جس کے خلاف خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے حکام کے ہمراہ کاروائی کی گئی۔قوانین کی خلاف ورزی پر مذکورہ فیکٹری اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع گودام کو فوری طور پر سیل کردیا گیا جبکہ فیکٹری اور گودام سے برآمد شدہ غیر قانونی بناسپتی گھی کے سینکڑوں بھرے ہوئے اور خالی ڈبے، فلنگ و پیکنگ مٹیریل اور مشینری ضبط کرلی گئی۔ ڈی جی بلوچستان فوڈاتھارٹی محمد نعیم بازئی کے مطابق گھی کے سیمپل تفصیلی لیبارٹری تجزیہ کیلئے بھجوا دئیے گئے ہیں جس کے نتائج آنے پر ذمہ داران کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے کے مطابق جعلی و غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی تیاری اور فروخت کسی صورت قابل قبول نہیں، ذاتی فائدے کیلئے شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے مسلسل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر ہیں، عوام سے بھی گزارش ہے کہ ملاوٹ و جعل ساز مافیا کی حوصلہ شکنی اور صحت دشمن عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف بروقت اور بھرپور قانونی کارروائیاں کی جا سکیں۔
=========
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا عید کے موقع پر اہم اقدام

۔وزیراعلئ نے بلوچستان کی جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ میں قید سزا یافتہ قیدیوں کو دو ماہ کی خصوصی معافی دینے کی منظوری دے دی

۔وزیراعلئ نے یہ منظوری محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی سمری پر دی

۔وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کی جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ میں قید تمام سزا یافتہ قیدیوں کو عید الفطر کے موقع پر دو ماہ کی خصوصی معافی دی ہے

۔واضح رہے کہ سنگین جرائم میں ملوث سزا یافتہ مجرم اس معافی کے زمرے میں نہیں آئینگے
======

۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور کوآرڈینیٹر ز کی ملاقات

۔ملاقات میں صوبے کے سیاسی و ترقیاتی امور پر بات چیت

۔ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء نور محمد دمڑ مبین خلجی زمرک خان اچکزئی سردار عبدالرحمن کھیتران سردار مسعود لونی مٹھا خان کا کڑ شامل

۔پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج اراکین اسمبلی میر حمل کلمتی مولوی نور اللہ یونس عزیز زہری اختر حسین لانگو بھی موجود

۔کوآرڈینٹر ز ملک امان اللہ خان اور امر الدین آغا بھی ملاقات میں شریک

۔صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی حکومت پر بے جا تنقید کی مزمت

۔منفی تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہیں ۔وزراء و اراکین اسمبلی

۔ملاقات کے شرکاء کا وزیراعلئ بلوچستان کی صوبے کی تعمیر و ترقی ،سیاسی استحکام ،بیوروکریسی کی اعتماد سازی اور مثبت پالیسوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

۔گزشتہ ڈیڑھ برس کے عرصہ میں ریکو ڈک معاہدہ ،بارڈر ٹریڈ ، روزگار کی فراہمی تعلٰیم و صحت کے شعبوں میں اصلاحاتی عمل پر وزیراعلئ کو خراج تحسین

۔وزیراعلئ کی قیادت میں موجودہ حکومت نے بہت سے ایسے اہداف حاصل کیۓ جنکا ماضی میں تصور نہیں کیا جاسکتا تھا۔صوبائی وزراء

۔وزیراعلئ نے اپنے سیاسی تدبر حکمت عملی اور وژن سے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔وزراء و اراکین اسمبلی

۔وزیراعلئ نے اہم صوبائی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد لیا۔شرکاء ملاقات

۔سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔صوبائی وزراء

۔جو اہم فیصلے وزیراعلئ کی قیادت میں صوبائی حکومت نے کیۓ انکے مثبت اثرات مستقبل قریب میں سامنے آئینگے۔ملاقات میں اتفاق

۔ملاقات میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال

۔آئندہ مالی سال میں بھی تمام علاقوں کو یکساں منصوبے دینگے۔وزیراعلئ

۔کسی بھی علاقے سے سیاسی بنیادوں پر کوئی امتیاز نہیں برتا جاۓ گا۔وزیراعلئ

۔صوبے کے ہر علاقے کے عوام مجھے آواران کے عوام کی طرح دل سے عزیز ہیں۔وزیراعلئ

۔تمام اراکین اپنے اپنے علاقوں کی ترقیاتی ضروریات کی نشاندہی کریں ۔وزیراعلئ

۔ساتھیوں کا اعتماد ہی میری طاقت ہے۔وزیراعلئ

۔صوبے کے مسائل کے حل کی کوششوں میں ساتھ دینے پر حکومت اور اپوزیشن کے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں ۔وزیراعلئ

۔کبھی خود کو عقل کل نہیں سمجھا مشاورت اور رہنمائی کے حصول پر یقین رکھتا ہوں ۔وزیراعلئ

۔صوبے کی ترقی اولین ترجیح جس کے لیۓ مشاورتی عمل جاری رکھیں گے۔وزیراعلئ
==========

[3:13 PM, 4/14/2023] Pro To Governor Balochistan Paind Khan: گورنر بلوچستان کا سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ

کوئٹہ 14 اپریل: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ میں گزشتہ روز قندهاری بازار اور کچلاغ کے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی، اس موقع انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق بھی گورنر بلوچستان کے ہمراہ تھے. گورنر بلوچستان فرداً فرداً ہر زخمی کے پاس گئے اور ان سے خیریت دریافت کی. انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجہ کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور موقع پر موجود ڈاکٹر حضرات کی بروقت اقدامات لائق تحسین قرار دیا. گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی.
[3:15 PM, 4/14/2023] Kamran Asad Pro Cm Balochistan CM House: ٹکرز۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بلوچستان پولیس میں پہلے اینٹی رائٹ وومین ونگ کے قیام پر مسرت کا اظہار۔
۔وزیراعلئ کی آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور انکی ٹیم کو مبارکباد

بلوچستان کی پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلئ ۔

تربیت یافتہ خواتین کیڈٹس پر مشتمل یہ ونگ پولیس فورس کی قوت میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ وزیراعلیٰ ۔

یہ اعزاز بلوچستان پولیس کا ہے کہ ایسے ونگ کے قیام کی مثال ملک کے دیگر بڑے شہروں میں نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ ۔

اس یونٹ کا دائرہ کار صوبہ کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ

بلوچستان پولیس میں ہمیشہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ وزیراعلیٰ ۔

محکمہ پولیس بلوچستان کا ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر بہترین انداز سے کام کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ

حکومت نے حال ہی میں کابینہ اجلاس میں کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کو 2 ماہ کے اندر مکمل کرنے کی واضح ہدایت کی ہے وزیر اعلیٰ ۔

عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کا فرض ہے۔ وزیراعلیٰ

تربیت یافتہ پولیس عوام کی تحفظ کی ضامن ۔ وزیراعلیٰ
==============