محکمہ بہبود پنجاب کی صوبے بھر میں “متوازن خاندان خوشحال پاکستان” مہم کامیابی سے جاری

لاہور 11 اپریل۔۔۔۔محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب کی جانب سے “متوازن خاندان خوشحال پاکستان” کے پیغام کو عام کرنے کے لئے صوبے بھر میں آگہی مہم کا کامیابی سے جاری ہے۔ اس آگہی مہم کا بنیادی مقصد فیملی پلاننگ کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ رویوں میں تبدیلی اہم جز ہے۔ محکمہ بہبود آبادی تمام ذرائع ابلاغ کا استعمال کرتے ہوئے اپنا پیغام مؤثر طریقے سے ہمہ وقت پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں ابلاغ عامہ کے تمام پرنٹ اور الیکٹرانک ذرائع جیسا کہ ریڈیو، ٹیلی ویژن، اخبارات، میگزینز، تھیٹرز، اشتہارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ سیمینارز ، سمپوزیمز ، پینل ڈسکشنز غرض ہر فورم کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں سیکرٹری بہبودِ آبادی سلمان اعجاز اور ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے کی جانب سے تمام ضلعی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ ہر ضلعی افسر ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے سرگرمیوں اور فیڈ بیک پر مبنی ہفتہ وار رپورٹ ہیڈ آفس جمع کروانے کا پابند ہو گا۔ مہم کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہدایات
=================