بلوچستان کے حکمران سیاستدان اور افسران ماضی سے کیا کچھ مختلف کر رہے ہیں آئیے آج کے واقعات کا جائزہ لے کر اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں ۔


بلوچستان کے حکمران سیاستدان اور افسران ماضی سے کیا کچھ مختلف کر رہے ہیں آئیے آج کے واقعات کا جائزہ لے کر اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

بلوچستان کے حالات و واقعات میں بڑی تبدیلی بلوچستان کے اپنے لوگ ہی لا سکتے ہیں باہر سے آنے والے افراد چاہے کتنے ہی مخلص ہو ں یا ذہانت اور قابلیت میں کیسا ہی مقام رکھتے ہوں یہ بات طے ہے کہ انہیں بلوچستان کے رسم و رواج ، تہذیب و تمدن ، روایات اور مزاج کو سمجھنے کے لئے ایک اچھا خاصا وقت درکار ہوتا ہے اور جب تک مقامی لوگوں کی ہم آہنگی اور تعاون حاصل نہ ہو وہ کسی معاملے میں اہداف کو مکمل طور پر کامیابی سے حاصل نہیں کر سکتے اور یہ کامیابی اسی صورت میں ممکن ہے جب مقامی لوگوں کا اعتماد حاصل کیا جائے اور ان کے دل جیتے جائیں اور انہیں بتایا جائے کہ وہاں شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبے اور اقدامات ان کی بہتری اور ترقی کے لیے ہیں لیکن اس سے پہلے یہ معلوم کرنا اور باور کرانا ضروری ہے کہ خود مقامی لوگ چاہتے کیا ہیں ؟

آئیے آج کے واقعات کا جائزہ لے کر اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں کہ بلوچستان کے حکمران سیاستدان اور افسران اس وقت کیا کر رہے ہیں ۔ان پر عوام کا کتنا اعتماد ہے عوام کتنا تعاون کر رہے ہیں اور انتظامیہ کس حد تک درست حالت میں کام کر رہی ہے ۔

===============================
10th April-2023
=================

وزیراعلی بلوچستان/ راشن پیکج

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو کا راشن پیکچینگ یونٹ کا دورہ

کوئٹہ:سنئیر ایس ایم بی روشن علی شیخ بھی انکے ہمراہ تھے

کوئٹہ:ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیراحمد ناصرنے راشن تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دی

کوئٹہ:10اضلاع میں ابتک راشن کے پیکٹ بیجھواچکے ہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے

کوئٹہ:راش پیکنگ اور تقسیم کا کام دن رات جاری ہے،ڈی جی نصیر ناصر

کوئٹہ:پی ڈی ایم اے کا عملہ اور افسران تمام راشن یونٹ کی مانٹرینگ کررہے ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیرناصر

کوئٹہ:تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو راشن پہنچایا جارہا ہے، سنئیرایس ایم بی آر روشن علی شیخ

کوئٹہ:ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع کے مستحقین میں راشن تقسیم کررہے ہیں،سنئیر ایس ایم بی آر

کوئٹہ:راشن کی تقسیم کو اضلاع کی سطح پر بھی مانئیٹر کیا جارہا ہے،روشن علی شیخ

کوئٹہ:وزیراعلی کے اعلان کے فوری بعد راشن کی خریداری اور تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا ہے،میرضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ:راشن کی کوالٹی اور مقدار کی مسلسل مانئیٹرنگ کی جارہی ہے،میرضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ:تقسیم کے عمل کوشفاف بنانے کے لئے تمام اضلاع کی انتظامیہ مکمل تعاون کررہی ہے،وزیرداخلہ وپی ڈی ایم اے
===========================

وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کا سی ایم ایچ کا دورہ

کوئٹہ: میر ضیا اللہ لانگو نے سانحہ کچلاک میں زخمی ہونے والے اہلکار کی عیادت کی

کوئٹہ: افغانستان کی سرزمین اور بھارت کا پیسہ ہمارے خلاف استعمال ہورہا ہے،میر ضیا لانگو

کوئٹہ: ہمارے انٹیلجنس ادارے اور فورسز دہشتگردی کے بڑے منصوبے ناکام بنا رہے ہیں،وزیرداخلہ بلوچستان

کوئٹہ: دہشتگردی کے تدارک کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،میر ضیا لانگو

کوئٹہ: امن کے قیام میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں،میر ضیا لانگو
===============================


وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کو آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ کچلاک واقعہ سے متعلقہ بریفنگ دے رہے ہیں ۔

========================
خبرنامہ نمبر23 /1358
کوئٹہ9اپریل:-ڈپٹی کمشنر کے خصوصی ہدایت اور عوامی شکایات کے بنا پر اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) عطاالمنعیم کا کواری روڈ کے بیکری پر چھاپہ غیر معیاری اشیاء کے خرید فروخت پر بیکری کو سیل کردیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) عطاالمنعیم نے کاروائی کے دوران بات چیت کرتے ہوے کہا کہ ضلعہ کوئٹہ میں عوام کے جانوں سے کیھلنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے عوامی شکایات پر کواری روڈ کے نجی بیکری پر چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران بیکری میں استعمال ہونے والے اشیاء کا معائنہ کیا جس کے بنا پر بیکری کو سیل کر کے مالک کو گرفتار کرلیا ۔

=======

خبرنامہ نمبر23 /1357
کوئٹہ 9 اپریل:- ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کچلاغ تھانہ کے قریب گشت پر مامور ایگل سکواڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور صوبے کے پرامن حالات کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے نہیں دیں گے. ترجمان حکومت بلوچستان نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.اس واقعے میں دو اہلکار شہید ہوئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہیں ۔اللہ تعالیٰ شہید اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمی اہلکاروں کو جلد شفا کاملہ عطا فرمائے ۔
اور سوگوار خاندانوں کو صبر وتحمل دے۔ غم کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔
=======

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو رمضان فوڈ پیکیج کے کاموں جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
=======

خبرنامہ نمبر23 /1356
کوئٹہ9اپریل:-گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کچلاغ تھانہ کے قریب گشت پر مامور ایگل سکواڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور صوبے کے پرامن حالات کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے نہیں دیں گے. گورنر بلوچستان نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے_
===========
خبرنامہ نمبر23 /1354
کوئٹہ9اپریل:-صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کچلاک میں ایگل اسکواڈ پر دہشت گرد حملے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں صوبائی وزیر مواصلات نے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا انہوں نے شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی اور زخمی عناصر جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1355
کوئٹہ 9 اپریل:۔سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران اور مشیر اطلاعات مٹھا خان کا کڑ نے کچلاک میں ایگل اسکواڈ پر دہشت گرد حملے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں صوبائی وزراء نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا انہوں نے شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی اور زخمی عناصر جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
°°°
پریس ریلیز
کوئٹہ9اپریل:-پیر سید محمد محسن شاہ بخاری(مرحوم) کی زوجہ محترمہ سید محمود شاہ، حافظ سید کلیم اللہ شاہ، کیسکو کے سید مطیع اللہ شاہ، محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ اورزراعت آفیسر سید عطاء اللہ شاہ کی والدہ ماجدہ وفات پاچکی ہیں جنکی نماز جنازہ آج مورخہ 9 اپریل کو بروز اتوار محسن آباد کنگری میں ادا کی جائے گی۔ رسم کل بروز سوموار صبح 8 بجے اور فاتحہ خوانی کنگری محسن آباد میں ہوگی_
°°°
==========================
گورنر بلوچستان کا مذمتی بیان

کوئٹہ 9 اپریل: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کچلاغ تھانہ کے قریب گشت پر مامور ایگل سکواڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور صوبے کے پرامن حالات کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے نہیں دیں گے. گورنر بلوچستان نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.
=============================
کوئیٹہ 9 اپریل ۔سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران اور مشیر اطلاعات مٹھا خان کا کڑ نے کچلاک میں ایگل اسکواڈ پر دہشت گرد حملے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں صوبائی وزراء نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا انہوں نے شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی اور زخمی عناصر جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی
==========================
صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران نے بھی کچلاک میں ایگل اسکواڈ پر دہشت گرد حملے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں صوبائی وزیر مواصلات نے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا انہوں نے شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی اور زخمی عناصر جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی
======================
خبرنامہ نمبر23 /1352
کوئٹہ9اپریل:-وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نےایگل اسکوارڈ کچلاک پر کلی اسپین کے مقام پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمّت کی ہےوزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سےواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی وزیر داخلہ نے واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایات دی وزیر داخلہ نے واقعہ میں زخمی اہلکاروں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی دی انہوں نے کہا کہ میں ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔صوبے میں امن و امان کی سلامتی کے لیے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، جبکہ شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں اور ہم ملک کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ وزیر داخلہ کی شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی درجات کی بلندی کیلئے دعا۔
°°°
===========================
خبرنامہ نمبر23 /1351
کوئٹہ9اپریل:۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کچلاک تھانہ کی حدود میں گشت پر مامور ایگل سکواڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کی ہے وزیراعلئ نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہلکاروں کے شہید اور دو کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعلئ نے جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دو کو زخمی کرنے پر سیکورٹی اہلکار وں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کاروائی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار ہے دہشت گرد اپنی بذدلانہ کاروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے وزیراعلئ نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوۓ دعا کی ہے کہ اللہ تعالئ شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرماۓ وزیراعلئ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے_
°°°
===========================


خبرنامہ نمبر23 /1350
لورالائی 9اپریل:-صحت دشمن عناصر کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جاری کاروائیوں کے دوران لورالائی ، حب اور سنجاوی میں 23 متفرق کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے ۔لورالائی کے مختلف علاقوں میں ڈویژنل ڈائریکٹر شراف الدین کی سربراہی میں متعدد ملک شاپس سے سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے ، ٹیسٹ کردہ نمونوں میں 10 مراکز کے دودھ میں پانی کی وافر مقدار اور خشک پاؤڈر کی ملاوٹ پائی گئی جس پر متعدد دکانوں سے پکڑا گیا ملاوٹی دودھ موقع پر تلف جبکہ مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے ۔ علاوہ ازیں عید کیلئے تیار کیے جانے والے بیکری آئٹمز کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کیلئے بیکنگ یونٹس کی بھی خصوصی انسپیکشن کرتے ہوئے 1 بیکری کے خلاف صفائی کی ناقص انتظامات و پروڈکشن میں غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر کارروائی کی گئی ۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر آپریشنز (ہیڈ کوارٹر) طارق حسین کی سربراہی میں بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رات گئے حب کے مختلف علاقوں اور داخلی راستوں پر قائم مراکز و ملک سپلائرز کی چیکنگ کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ کی فراہمی پر 3 ملک سپلائرز کے خلاف ایکشن لیا۔ موبائل انسپیکشن ٹیم کے مطابق دودھ کی معیار کی جانچ کیلئے ملک شاپس اور ملک سپلائرز سے سیمپلز لیکر موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعہ دودھ کے موقع پر مختلف ٹیسٹ کیے گئے ،چیک کردہ دودھ کے نمونوں میں پانی کی وافر مقدار اور خشک پاؤڈر کی ملاوٹ کا انکشاف ہوا جس پر مذکورہ مراکز کے خلاف کارروائی کی گئی ۔اسی طرح سنجاوی (ضلع زیارت) میں 4 بیکنگ یونٹس اور 3 ملک شاپس سمیت 9 خوراک کے مراکز کو جرمانہ جبکہ 10 سے زائد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ۔بی ایف اے انسپیکشن ٹیم نے دودھ کی دکانوں کو دودھ میں ملاوٹ ، بیکنگ یونٹس کو صفائی و نکاسی آب کے ناقص انتظامات ، اشیاء کی نامناسب و غیر صحت بخش حالات میں اسٹوریج ، بیکنگ احاطوں میں گندگی اور حتمی پراڈکٹس پر تیاری و تاریخ تنسیخ نہ ہونے پر جرمانہ کیا۔ دوران انسپیکشن 1 جنرل اسٹور سے بڑی مقدار میں زائد المعیاد خوردنی مصنوعات (مکھن ، مشروبات ) پکڑی گئیں جنہیں ضبط کرکے بعدازاں تلف جبکہ 1 جلیبی شاپ کے خلاف اشیاء تلنے کیلئے ناقص و استعمال شدہ کوکنگ آئل کے مسلسل استعمال اور اشیاء گردوغبار میں رکھ کر فروخت کرنے پر کارروائی کی گئی۔
°°°
========
خبرنامہ نمبر23 /1344
لورالائی09اپریل:-ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی کی خصوصی ہدایات پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بوری ظہوراحمد بلوچ نے لیویز فورس کے ہمراہ لورالائی میں گران فروش درزیوں کے خلاف کارروائی کی اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں لیویز فورس نے شہر میں گرانفروش درزیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7 درزیوں کی دکانیں سیل اور دو دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور وار ننگ دی کہ د کان کے سامنے بڑے چارٹ پر سرکاری نرخنامہ آویزاں کیا جاۓبڑا جوڑا 900روپے اور چھوٹا جوڑا 600روپے اور نرخنامے سے زیادہ وصول کرنے والوں کو جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ عید جیل میں گزارنا پڑےگی اس دوران انہوں نے کہا کہ سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے و مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے تمام دکانداروں غیر معیاری اجناس اور ایکسپائری تاریخ کے بعد اشیاء خوردونوش بھیچنے والوں کےخلاف انتظامیہ کی کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کی لہر پیدا کر کے عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنیکی کوشش کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنرلورالائی سوبان سلیم دشتی کی ہدایات ہیں کہ سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت اور نرمی نہیں برتی جائیگی اور انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر شہر میں گرانفروشوں مضحر صحت گوشت اور زائدالمیعاد خوردنی اشیاء بیچنے والوں کے ساتھ سا تھ درزیوں اور مختلف اشیاء خوردنوش کے دکانداروں کیخلاف کارروائ جاری رکھی جائے گی۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1345
اوستہ محمد 9اپریل:۔وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو وچیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ماہ رمضان المبارک میں صوبے بھر میں سستا اتوار بازار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مارکیٹ سے کم نرخ پر اشیاءخوردونوش لوگوں کو فروخت کی جا رہی ہیں ضلعی انتظامیہ تاجر برادری کے تعاون سے ماہ صیام میں غرباء ومساکین لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے اور آج اس سلسلے میں اوستہ محمد میں بھی ڈپٹی کمشنر نثار احمد چھلگری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ساگر کمار و سپرینڈنٹ ڈپٹی کمشنر آفس عبدالرحمن بلوچ کی زیر نگرانی میں یو بی ایل چوک پر رمضان المبارک سستا بازار کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اس سستے بازار کا رخ کیا مارکیٹ سے کم ریٹ پر سبزیاں۔ فروٹ۔ کولڈ ڈرنک ۔گوشت و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی خریداری کی حکومت کے اس احسن اقدام سے عوام نےبھرپور انداز میں استعفادہ حاصل کیا اور حکومت کے اقدامات کو سراہا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساگر کمار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ اس ماہ صیام میں روزہ داروں اور غرباء ومساکین کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے روزہ افطار کر سکیں اور عید کی خوشیوں میں شریک ھو سکیں انہوں نے تاجر برادری کے تعاون کا بھی۔ شکریہ ادا کیا اور ان پر مزید زور دیا کہ وہ بھی کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ عوام کو ریلیف پہنچانے میں کامیاب ہو سکیں۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1346
جھل مگسی 9اپریل:۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسرحسین نے ضلعی ہیڈ کوارٹر گنداواہ شہید نواب سیف اللہ خان مگسی کرکٹ اسٹیڈیم میں مرحوم میر محمد اسلم خان مگسی رمضان المبارک نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اسٹروک کھیل کر باقاعدہ افتتاح کیا.اس موقع پرکھلاڑیوں نے اپنے معززین مہمانانِ گرامی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ ( ر) یاسر حسین ،میونسپل کمیٹی گنداواہ کے منتخب چیئرمین ایڈووکیٹ مشتاق احمد ترین ودیگر معزز مہمانوں کا گراؤنڈ میں تشریف لانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
میچ کو دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں کثیر تعداد میں تماشائی موجود تھے .ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ( ر) یاسر حسین نے کہا کہ جھل مگسی میں اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں سے نوجوانوں میں نہ صرف کھیلوں کا شعور پیدا ہوگا بلکہ انہیں کھیلوں کی طرف راغب کر کے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے جھل مگسی میں اسپورٹس کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی خصوصی دلچسپی قابلِ ستائش ہے کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ہی ضروری ہیں کھیل ہماری ذہنی و جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے مل جل کر جد وجہد کرنے کی اشد ضرورت ہے زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کو چاہیے کہ وہ مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1347
لسبیلہ 9اپریل:۔جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی و بلوچستان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین مکھی شام لعل لاسی نےاقلیت برادری کے نام اپنے پیغام میں ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر کے مبارک موقع پر میں اپنے تمام ہم وطنوں اور خصوصی طور پر بلوچستان میں رہنے والی عیسائی برادری کے تمام اراکین کو ایسٹر کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔مکھی شام لعل لاسی نے کہا کہ ایسٹر لوگوں کو محبت، قربانی اور معاف کرنے کی ترغیب دیتا ہے، ہم یسوع مسیح کی تعلیمات پر عمل کرکے کل انسانیت کی بہبود کے لئے مل کر کام کریں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اس تہوار کے ذریعہ ہمارے درمیان بھائ چارگی اتحاد کا جذبہ مضبوط تر ہو ہمارے ملک اور سماج کی خوشحالی اور فلاح کے لئے ہم سب پر عزم رہیں اور آگے بڑھتے رہیں انہوں نے تمام عیسائی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں میں پاکستان کی سلامتی اور امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1348
حب9اپریل:۔ بلوچستان کے صنعتی ضلع حب میں مسیحی برادری مذہبی تہوار ایسٹر عقیدت واحترام کیساتھ منارہی ہے ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے خصوصی سیکیورٹی پلان کے تحت حفاظتی انتظامات ترتیب دیے گئے ہیں سیکیورٹی پلان کے تحت صنعتی شہر کے تینوں مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئےہیں مسیحی برادری کی جانب سے دعائیہ تقاریب میں ملک کی سلامتی ترقی خوشحالی استحکام کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام بھی کیا جاریا ہے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کےخصوصی فنڈز سے سابق معاون خصوصی وزیراعلی بلوچستان شہزادصالح بھوتانی کی تجویز پرایسٹرکے موقع پر مسیحی برادری کی کالونی میں آبنوشی بورنگ اسکیم پر کام شروع کردیا گیا ہے جس پر مسیحی برادری نے بھوتانی برادران سے اظہار تشکر کیاہے۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1349
چمن 9اپریل:۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود خان نے ضلع چمن کی مکمل کتب محکمہ تعلیم بلوچستان سے وصول کر کے چمن پہنچا دیں انہوں نے چند مسنگ بکسز کو بھی وصول کر کے اسے محکمہ تعلیم چمن کے حوالے کر دیا انہوں نے کہا کہ کل تمام سکولوں میں کتب پہنچا کر طلباء میں تقسیم کی جائیں گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود خان نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے نصاب کی کتب کی دستیابی سے چمن کے طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ جدید دنیا کے ابھرتے چیلنچز سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا بینادی حق ہے۔ جس کے لیے اساتذہ اورتعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نصابی کتب کی دستیابی بھی لازمی اور ضروری جز ہے جس کے بغیر معیاری تعلیم حاصل کرنے کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتاموجودہ صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم معیاری تعلیم کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے انھوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں اور بچیوں دونوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔ معیاری تعلیم کے بغیر بحثیت قوم ہمارا نہ کوئی مستقبل ہے اور نہ ہی کوئی پہچان۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم حاصل کرکے ہی جدید دنیا میں ہم اعلیٰ مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ اعلی تعلیم حاصل کیے بغیر مضبوط معیشت اور مضبوط دفاع کا خواب کھبی شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ اور طالبات دونوں ہمارے مستقبل کے ضامن ہیں۔ اساتذہ کرام کا فرض ہے کہ بچوں کو اچھی تربیت و تعلیم سے آراستہ کریں تعلیم و تربیت دونوں لازم و ملزوم ہیں جنہیں کھبی جدا نہیں کیا جا سکتا انھوں نے کہا کہ بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے تمام مکاتب فکر کو تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے. صوبائی حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ٹھوس بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے صوبے کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور جن اقوام نے ترقی کی منازل تہہ کی ہیں وہ تعلیم ہی کی بدولت ممکن ہو پایا ہے اسلیے ہمیں بھی تعلیم ہی کو اولیت دینی ہوگی آئیں سب مل کر تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علم اخلاق انسانیت تہذیب و تمدن سکھاتی اور سمجھاتی ہے تعلیم کی بدولت ہم ترقی پانے والے اقوام میں شامل ھوسکتے ہیں اور علم کےبغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ ہمارے نوجوان نسل ہمارا مستقبل ھے کیونکہ نوجوان نسل کسی بھی قوم کی اصل طاقت ھوتی ھے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حاضریوں اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں تعلیمی درسگاہوں میں ہم غیر حاضری اور وقت کی پابندی کے حوالے سے کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قوم کی ہونہار طلبہ و طالبات کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھرپور طریقے سے تیار کریں اور ان کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
°°°
انتقال پر ملال
کوئٹہ9اپریل:-پیر سید محمد محسن شاہ بخاری(مرحوم) کی زوجہ محترمہ سید محمود شاہ، حافظ سید کلیم اللہ شاہ، کیسکو کے سید مطیع اللہ شاہ، محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ اورزراعت آفیسر سید عطاء اللہ شاہ کی والدہ ماجدہ وفات پاچکی ہیں جنکی نماز جنازہ آج مورخہ 9 اپریل کو بروز اتوار محسن آباد کنگری میں ادا کی جائے گی۔ رسم کل بروز سوموار صبح 8 بجے اور فاتحہ خوانی کنگری محسن آباد میں ہوگی۔
°°°

=======
کوئٹہ ۔ 9 اپریل ۔ ٹکرز

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار پر مبارکباد

۔ایسٹر کا تہوار مسلمانوں کے لیے بھی خوشی کا باعث ہے ۔وزیراعلئ

۔حضرت عیسی علہہ اسلام امن اور سلامتی کا پیغام لے کر دنیا میں آئے ۔وزیراعلئ

۔آج دنیا بھر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیروکار موجود ہیں ۔وزیراعلیٰ

۔مسیحی برادری ملک و قوم کی ترقی میں اپنی بھرپور خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔وزیراعلئ

۔تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے ۔وزیراعلئ

۔ہمارے صوبے میں بھی مسیحی برادری کی بہت بڑی نمائندگی ہے ۔وزیراعلئ

۔صوبے میں تمام اقلیتوں کو مکمل طور پر مذہبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے ۔وزیراعلیٰ

۔مسیحی برادری اپنی خوشیوں میں نادار اور مستحق لوگوں کو بھی شریک رکھے ۔وزیراعلئ

۔مسیحی برادری اپنی عبادات میں ملک کی سلامتی تحفظ اور امن و امان کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرے ۔وزیراعلئ

۔بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور رواداری کو پروان چڑھانے کے پیغام کو عام کیا جائے ۔وزیراعلئ
======
کوئٹہ:صوبائی وزیرِداخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کی میڈیا بریفنگ

کوئٹہ:سیلاب میں بلوچستان کے لوگ بے گھر اورمتاثر ہوے،وزیرِداخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو

کوئٹہ:بلوچستان سیلاب کی وجہ سے زمینداری کو سو فیصد نقصان پہنچا ہے،صوبائی وزیرِداخلہ

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان نے کہی سے ایک روپیہ نہیں لیا ہے،وزیرِداخلہ بلوچستان

کوئٹہ:بلوچستان کے وسائل کو بلوچستان کے عوام پر خرچ کرنا چاہئے،وزیرِداخلہ

کوئٹہ:ہم نے ریسکیو اور ریلف میں بہترین اقدامات کئے ہیں،وزیرِداخلہ

کوئٹہ:وزیراعلی نےرمضان میں عوام کی مشکلات دیکھتے ہوے راشن تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا،وزیرِداخلہ بلوچستان

کوئٹہ:بلوچستان کے مستحق ایک لاکھ خاندان کے لئے وزیراعلی نے راشن دینے کا اعلان کیا ہے،وزیرِداخلہ

کوئٹہ:صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ میں راشن بیجھا جائیگا،وزیرِداخلہ ضیا لانگو

اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر اور ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی، کوارڈینٹر وزیر اعلی شانیہ خان ،ڈائریکٹر ریلیف پی ڈی ایم اے عطاللہ مینگل اور دیگر اعلی آفیسران موجود تھے۔
================================

لسبیلہ
چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے احکامات اور صوبائ وزیرصحت سید احسان شاہ کی کاوشوں کی بدولت محکمہ صحت بلوچستان کا انقلابی اقدام

لسبیلہ
صوبے کی ساحلی پٹی پر جدید ترین ایمرجنسی ریسپانس سینٹر قیام اور حادثات کی صورت میں جنگی بنیادوں پر ریسکیو سہولیات فراہمی کا آغاز

لسبیلہ
گوادرساحلی شاہراہ پر محفوظ اور خوشگوارسفر کو یقینی بنانے کیلئے کوسٹل ہائیوے پولیس قیام کے بعد حکومت بلوچستان کا ایک اور کارنامہ ریسکیو سروسز کاآغاز

لسبیلہ۔۔
میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس
سینٹر لسبیلہ گوادر نے کوسٹل ہائی کے تین اہم مقامات پر باقاعدہ ریسکیو سروسز کا آغاز کردیا،

لسبیلہ
ایمرجنسی رسپانس سینٹر کوسٹل پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب ڈی سی آفس کے احاطے میں تقریب منعقد کی گئ

لسبیلہ
تقریب میں چیف ایگزیکٹو پی پی ایچ آئ بلوچستان بھی شریک ہوئے۔

لسبیلہ
کوسٹل ہائی وے لیاری، پھور اور رسملان میں 3مقامات پر ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز ریسکیو 1122 عملے نے سروسز فراہمی شروع کردی

لسبیلہ
تعینات ہونے والے عملے نے حال ہی میں کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ ہسپتال سے ریسکیو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ مکمل کی ہے
چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی پی ایچ آئی بلوچستان اسفند یار بلوچ کی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو بریفنگ

لسبیلہ
کوسٹل ہائیوے کے اہم مقامات پر حادثات کی صورت میں فوری طبی سہولیات فراہمی کیلئے حکومت بلوچستان نے اس پراجیکٹ کی منظوری دی ہے
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مرادخان کاسی

لسبیلہ
ریسکیو عملے کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مرادخان کاسی اورسی ای او پی پی ایچ آئ کو گارڈآف آنر پیش کیا

لسبیلہ
ریسکیو 1122 اہلکاروں کی جانب سے پریڈ کے شاندار مظاہرے پر انتظامیہ نے انہیں شاباش دی
لسبیلہ

ڈپٹی کمشنر آفس اوتھل کے احاطے میں ڈی سی لسبیلہ اور پی ہی ایچ آئ کے صوبائ کوآرڈینیٹر نے ریسکیو عملے میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیں

لسبیلہ
عوامی حلقوں کا کوسٹل ہائیوے پر بنیادی طبی سہولیات فراہمی اور ریسکیو عملے کی تعیناتی پر حکومت بلوچستان سے اظہار تشکر
=================


لسبیلہ ۔خبرنامہ
میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس
سینٹر لسبیلہ گوادر نے کوسٹل ہائی پر باقاعدہ ریسکیو سروسز کا آغاز کردیا،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ آفس کے احاطے میں تقریب منعقد کی گئ تقریب میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی پی ایچ آئی بلوچستان اسفند یار بلوچ بھی شریک ہوئے۔
لسبیلہ کوسٹل ہائی وے لیاری، پھور اور رسملان میں 3مقامات پر ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز ریسکیو 1122 کے ریسکیو عملے نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مرادخان کاسی اورسی ای او پی پی ایچ آئ کو گارڈآف آنر پیش کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسفند یار بلوچ نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو بریفنگ میں بتایا کہ تعینات ہونے والے عملے نے حال ہی میں کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ ہسپتال سے ریسکیو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ مکمل کی ہے کوسٹل ہائیوے کے اہم مقامات پر حادثات کی صورت میں فوری طبی سہولیات فراہمی کیلئے حکومت بلوچستان نے اس پراجیکٹ کی منظوری دی ہے ریسکیو 1122 اہلکاروں کی جانب سے پریڈ کے شاندار مظاہرے پر انتظامیہ نے انہیں شاباش دی بعدازاں ڈپٹی کمشنر آفس اوتھل کے احاطے میں ڈی سی لسبیلہ اور پی ہی ایچ آئ کے صوبائ کوآرڈینیٹر نے ریسکیو عملے میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیں واضح رہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے احکامات اور صوبائ وزءرصحت سید احسان شاہ کی کاوشوں کی بدولت محکمہ صحت بلوچستان صوبے کی اہم شاہرائوں پر جدید ترین طبی مراکز صحت ایمرجنسی ریسپانس سینٹر قیام اور حادثات کی صورت میں جنگی بنیادوں پر ریسکیو سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہے لسبیلہ کے عوامی حلقوں نے کوسٹل ہائیوے پر بنیادی طبی سہولیات فراہمی اور ریسکیو عملے کی تعیناتی کو خوش آئند اقدام قراردیا ہے

===============================

خبرنامہ نمبر1340/2023
کوئٹہ 08اپریل :۔ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر عوام کی جانب سے ادویات کی عدم فراہمی کی شکایت پر سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر  کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ بلوچستان شانیہ خان ، زلیخا مندوخیل بھی ہمراہ موجود تھیں ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر اسحاق پانییزئی نے ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی کو میڈیسن اسٹور سمیت اسپتال کے مختلف وارڈز اور یونٹ کا معائنہ کروایا ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے مریضوں اور ان کے ساتھ موجود تیمار داروں سے اسپتال میں دستیاب سہولتوں،  انتظامات ، ڈاکٹروں کی موجودگی اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو کی اور مسائل دریافت کئے اس موقع پر اسپتال انتظامیہ اور مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا کہ صحت کے معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا صحت عامہ کے لئے حکومت بلوچستان اربوں روپے مختص کرتی ہے اگر اس کے باوجود عوام کو معیاری سہولیات میسر نہ آئیں تو یہ گورننس پر ایک سوالیہ نشان ہوگا رواں مالی سال ہیلتھ کارڈ کے لئیے پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس کی کابینہ منظوری دے چکی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ہیلتھ کارڈ کا اجرائ اور مدت میں تین سال تک کا اضافہ کردیا گیا ہے سول اسپتال صوبے کا مرکزی اور سب سے بڑا شفاخانہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سول اسپتال کو صوبے کا جدید اور بہترین اسپتال بنائیں گے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں صوبے میں صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئیے دن رات کوشاں ہیں اور سول اسپتال سمیت صوبائی دارالحکومت کی بڑی اسپتالوں سمیت دور افتادہ علاقوں کی سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی کے لئے غیر معمولی بجٹ مختص ہے ایسے حالات میں عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ نہ ہونا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوگا  عوام ادویات کی عدم فراہمی سمیت کسی بھی قسم کی شکایات کے لئے سی ایم کمپلینٹ  سیل میں رپورٹ درج کرائیں عوامی شکایات پر نوٹس اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی بابر یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ بھی صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے کوشاں ہیں اور انہوں نے ہمیشہ عوامی شکایات پر مبنی  رپورٹس پر سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے بابر یوسفزئی نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب نرسنگ اسٹاف کی کمی کا مسئلہ سامنے آیا ہے وزیر اعلیٰ  تک ایم ایس اور اسپتال انتظامیہ کے مسائل اور تحفظات پہنچاو¿گا اور سول اسپتال میں درپیش تمام مسائل حل کرکے سرکاری سرپرستی میں چلنے والا ایک مثالی طبی ادارہ بنائیں گے۔ 
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1341/2023
کوئٹہ 08اپریل:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) عطاالمنعیم کی زیر نگرانی گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 16 افراد کوگرفتار کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) عطاالمنعیم نے آج بروری روڈ اور جناح ٹاون میں گرانفروشوں ناجائز منافع خوروں اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر نانباءیوں اور مہنگا دودھ بیچنے والے کے خلاف بھرپور کاروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 16 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیاجبکہ متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے گیے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کاروائی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں سرکاری نرخنامے اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے ساتھ کسی صورت رعایت نہیں برتی جائےگی ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف ہر صورت کاروائی کریگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1342/2023
کوئٹہ 08اپریل :۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک میں غیر معیاری خوراک کے تدارک کیلئے بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیمیں مختلف اضلاع میں مصروف عمل ہیں۔ اس ضمن میں حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر حب میں 3 جبکہ تربت میں 10 مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حب میں جرمانہ کردہ مراکز میں 1 آئس فیکٹری ، 1 بیکنگ یونٹ ، 1 جنرل اسٹور شامل تھے جن کے خلاف کارروائی ڈائریکٹر آپریشنز (ہیڈ کوارٹر) طارق حسین کی سربراہی و ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں کی گئی۔آئس فیکٹری کو صفائی کی خراب صورتحال ، برف کی تیاری میں آلودہ و غیر صحت بخش پانی کے استعمال سمیت مختلف وجوہات جبکہ بیکنگ یونٹ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ورکرز کی ذاتی صفائی و ہیڈکورز وغیرہ نہ ہونے پر جرمانہ کیا گیا۔ جنرل اسٹور سےممنوعہ و مضر صحت گٹکا و ماوا پکڑا گیا۔ علاوہ ازیں ڈویڑنل ڈائریکٹر (مکران ڈویڑن) کے مطابق تربت میں 3جنرل اسٹورز سے بڑی مقدار میں زائد المعیاد اشیائ و گٹکا پان پراگ برآمد ہوا جبکہ 3 پکوڑا سموسہ شاپس کو خراب و استعمال شدہ کوکنگ میں اشیائ تلنے اور نان فوڈ گریڈ کلرز کی آمیزش پر جرمانے کیے گئےاس دوران انسپیکشن 1 واٹر پلانٹ کے خلاف حتمی پراڈکٹس و پانی میں ملائے جانے والے اجزائ کا ریکارڈ اور فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی پر کارروائی کی گئی جبکہ 1 ملک شاپس کا دودھ ملاوٹی پایا گیا۔ بی ایف اے حکام نے شہر میں موجود 1 سپر اسٹور و 1 بیکری کو مجموعی طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانہ اور معمولی نقائص پر 10 سے زائد خوراک کے مراکز کو وارننگ و اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1343/2023
لسبیلہ 08اپریل :۔میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر لسبیلہ گوادر نے کوسٹل ہائی پر باقاعدہ ریسکیو سروسز کا آغاز کردیا،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ آفس کے احاطے میں تقریب منعقد کی گءتقریب میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی پی ایچ آئی بلوچستان اسفند یار بلوچ بھی شریک ہوئے۔ لسبیلہ کوسٹل ہائی وے لیاری، پھور اور رسملان میں 3مقامات پر ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز ریسکیو 1122 کے ریسکیو عملے نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مرادخان کاسی اورسی ای او پی پی ایچ آءکو گارڈآف آنر پیش کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسفند یار بلوچ نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو بریفنگ میں بتایا کہ تعینات ہونے والے عملے نے حال ہی میں کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ ہسپتال سے ریسکیو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ مکمل کی ہے کوسٹل ہائیوے کے اہم مقامات پر حادثات کی صورت میں فوری طبی سہولیات فراہمی کیلئے حکومت بلوچستان نے اس پراجیکٹ کی منظوری دی ہے ریسکیو 1122 اہلکاروں کی جانب سے پریڈ کے شاندار مظاہرے پر انتظامیہ نے انہیں شاباش دی بعدازاں ڈپٹی کمشنر آفس اوتھل کے احاطے میں ڈی سی لسبیلہ اور پی ہی ایچ آءکے صوباءکوآرڈینیٹر نے ریسکیو عملے میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیں واضح رہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے احکامات اور صوباءوزئ رصحت سید احسان شاہ کی کاوشوں کی بدولت محکمہ صحت بلوچستان صوبے کی اہم شاہراﺅں پر جدید ترین طبی مراکز صحت ایمرجنسی ریسپانس سینٹر قیام اور حادثات کی صورت میں جنگی بنیادوں پر ریسکیو سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہے لسبیلہ کے عوامی حلقوں نے کوسٹل ہائیوے پر بنیادی طبی سہولیات فراہمی اور ریسکیو عملے کی تعیناتی کو خوش آئند اقدام قراردیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

========================
قلات۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے کھلاڑی قوم کے سفیر ہوتے ہیں۔ حکومت کھیلوں کی ترقی اور نوجوانوں کو مثبت سماجی سرگرمیوں کی جانب گامزن کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ صوبے بھر میں جدید فٹسال گراؤنڈز کی تعمیر اسی سلسلے کی ایک کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں فٹسال ٹورنامنٹ کے موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی ایف سی کرنل عمر ایس پی قلات دوستین دشتی اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات فدا احمد بلوچ سمیت بڑی تعداد میں کھلاڑی اور شائقین گراؤنڈ میں موجود تھے۔ہاف ٹائم پر وزیر داخلہ کا کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کےساتھ تعارف کروایاگیا۔ میدان میں موجود کھلاڑیوں اور شائقین نے صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ عوام کا پیار اور خلوص انکے لیے باعث مسرت ہے۔ وزیر داخلہ نے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے رنگارنگ پروگراموں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ ضلع کی ترقی کیلیے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ماضی میں یہاں سے منتخب نمائندوں نے عوامی مسائل کو ترجیحات میں شامل نہیں رہے جسکی وجہ سے یہ تاریخی شہر پسماندہ رہا۔ ضلعی کی پسماندگی دور کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کیلیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
=========
ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کا وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر عوام کی جانب سے ادویات کی عدم فراہمی کی شکایت پر سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ

ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کے ہمراہ کوآرڈینیٹر وزیر اعلی بلوچستان شانیہ خان ، کوآرڈینیٹر وزیر اعلی بلوچستان زلیخا مندوخیل بھی ہمراہ تھی

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر اسحاق پانییزئی نے ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کو میڈیسن سیکشن سمیت اسپتال کے مختلف وارڈز اور یونٹ کا معائنہ کروایا

ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کی مریضوں اور ان کے ساتھ موجود تیمار داروں سے اسپتال کے انتظامات ، ڈاکٹروں کی موجودگی اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو

وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی واضح ہدایات ھے کہ صحت کے معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

وزیر صحت سید احسان شاہ صاحب کا بھی شکر گزار ھوں کہ انہوں نے ہمیشہ میری رپورٹس اور بات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ھے اور عملی اقدامات کیئے ھیں

بابر یوسفزئی ترجمان وزیر اعلی بلوچستان

اسپتال انتظامیہ کی جانب نرسنگ اسٹاف کی کمی کی شکایات ھیں

وزیر اعلی صاحب تک ایم ایس اور اسپتال انتظامیہ کے تحفظات پہنچاؤگا

وزیر اعلی کی قیادت میں صوبے میں صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئیے دن رات کوشاں ھے

وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ہیلتھ کارڈ کا اجراء اور مدت میں تین سال تک کا اضافہ کروایا گیا

وزیر اعلی صاحب کی ہدایت پر اس سال ہیلتھ کارڈ کے لئیے پانچ ارب روپے مختص لئیے گئے ھیں جس کی کابینہ منظوری دے چکی ھے
بابر یوسفزئی ترجمان وزیر اعلی بلوچستان

سول اسپتال کو جدید اور بہترین اسپتال بنائیں گے
بابر یوسفزئی ترجمان وزیر اعلی بلوچستان

عوام ادویات کی عدم فراہمی کی شکایات وزیر اعلی کمپلین سیل میں ریکارڈر کروائیں

عوامی شکایات پر نوٹس اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں گے

بابر یوسفزئی ترجمان وزیر اعلی بلوچستان
=====

ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر عوام کی جانب سے ادویات کی عدم فراہمی کی شکایت پر سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر  کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ بلوچستان شانیہ خان ، زلیخا مندوخیل بھی ہمراہ موجود تھیں ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر اسحاق پانییزئی نے ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی کو میڈیسن اسٹور سمیت اسپتال کے مختلف وارڈز اور یونٹ کا معائنہ کروایا ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے مریضوں اور ان کے ساتھ موجود تیمار داروں سے اسپتال میں دستیاب سہولتوں،  انتظامات ، ڈاکٹروں کی موجودگی اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو کی اور مسائل دریافت کئے اس موقع پر اسپتال انتظامیہ اور مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا کہ صحت کے معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا صحت عامہ کے لئے حکومت بلوچستان اربوں روپے مختص کرتی ہے اگر اس کے باوجود عوام کو معیاری سہولیات میسر نہ آئیں تو یہ گورننس پر ایک سوالیہ نشان ہوگا رواں مالی سال ہیلتھ کارڈ کے لئیے پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس کی کابینہ منظوری دے چکی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ہیلتھ کارڈ کا اجراء اور مدت میں تین سال تک کا اضافہ کردیا گیا ہے سول اسپتال صوبے کا مرکزی اور سب سے بڑا شفاخانہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سول اسپتال کو صوبے کا جدید اور بہترین اسپتال بنائیں گے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں صوبے میں صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئیے دن رات کوشاں ہیں اور سول اسپتال سمیت صوبائی دارالحکومت کی بڑی اسپتالوں سمیت دور افتادہ علاقوں کی سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی کے لئے غیر معمولی بجٹ مختص ہے ایسے حالات میں عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ نہ ہونا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوگا  عوام ادویات کی عدم فراہمی سمیت کسی بھی قسم کی شکایات کے لئے سی ایم کمپلینٹ  سیل میں رپورٹ درج کرائیں عوامی شکایات پر نوٹس اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی بابر یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ بھی صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے کوشاں ہیں اور انہوں نے ہمیشہ عوامی شکایات پر مبنی  رپورٹس پر سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے بابر یوسفزئی نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب نرسنگ اسٹاف کی کمی کا مسئلہ سامنے آیا ہے وزیر اعلیٰ  تک ایم ایس اور اسپتال انتظامیہ کے مسائل اور تحفظات پہنچاؤگا اور سول اسپتال میں درپیش تمام مسائل حل کرکے سرکاری سرپرستی میں چلنے والا ایک مثالی طبی ادارہ بنائیں گے 

======