پیپلزپارٹی کو ڈیجیٹل سیٹ اپ کی ضرورت کیوں پڑی ؟

پاکستانی سیاست میں دیکھا جائے تو پاکستان پیپلز پارٹی سب سے زیادہ پروپیگنڈہ کا ٹارگٹ رہی، طویل عرصے تک نواز شریف نے میڈیا اونرز کو ساتھ ملا کر پیپلز پارٹی کو ٹارگٹ کیا پھر عمران خان کے نام پر نان پولیٹیکل اسٹیک ہولڈرز نے پیپلزپارٹی کو نشانہ بنایا ، اور یہ حملہ آج بھی جاری ہے ۔
پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ڈیجیٹل میڈیا کے سب سے بڑے سپورٹر رہے ہیں انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کے عوام کے مفاد میں بہترین استعمال کی ضرورت کو سمجھا اور اس پر کام کیا جس کا عملی ثبوت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شکل میں سامنے آیا یہ پروگرام ڈیجیٹل میڈیا اور ٹیکنالوجی کے ملاپ سے کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔ لیکن یہ بات بھی ایک حقیقت ہے کہ پارٹی کے اپنے لیڈرز اور ورکرز ڈیجیٹل میڈیا ٹیکنالوجی کو سمجھنے اور استعمال کرنے کے لئے تیار نہیں تھے اور آج بھی بمشکل دس فیصد پارٹی لیڈرز ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال کر پاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے خلاف ہونے والے ڈیجیٹل میڈیا پروپیگنڈا اور اٹیک کا جواب پارٹی کارکن اپنے طور پر دیتے رہے جن کی کوئی گائیڈنس نہیں تھی ۔ڈیجیٹل سیٹ اپ لگانے کے لئے ٹیکنیکل ایکسپرٹس کی خدمات حاصل کی گئیں مگر وہ پولیٹیکل معاملات سے دور ہیں ۔بہت سارے پارٹی لیڈرز پارٹی پر ہونے والے حملوں کا جواب دینا پسند نہیں کرتے کیونکہ وہ پارٹی کی گائیڈ لائن نہ ہونے سے ڈرتے ہیں ڈیجیٹل سیٹ اپ جارحانہ انداز اپنائے گا یا نہیں ابھی یہ طے ہونا باقی ہے لیکن پیپلز پارٹی نے اس جانب عملی قدم اٹھا دیے ہیں اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو پارٹی قیادت کی جانب سے نیچے میڈیا کو منظم کرنے کی ذمہ داری ملی ہے وہ کافی متحرک اور فعال سیاسی شخصیت ہیں ان کی مقبولیت پر کامیابی سب پر عیاں ہے وہ تیز رفتاری سے اہداف کا حصول اور نئے سنگ میل عبور کرنے کی عمدہ تاریخ رکھتے ہیں اسی لئے ان پر پارٹی قیادت کا پر پورا اعتماد نظر آتا ہے انہوں نے پی پی پی ڈیجیٹل کے کارکنوں کی پہلی تقریب کی میزبانی بھی کی ہے جس میں بہت بڑی تعداد میں کارکنوں کی شرکت پیپلز پارٹی کے اس نئے ڈیجیٹل سیٹ اپ کی عوامی مقبولیت کی بھرپور عکاسی کرتی ہے ۔
==========================

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی میزبانی میں
پی پی پی ڈیجیٹل کے کارکنوں کی پہلی تقریب۔

پی پی پی ڈیجیٹل کی افطار پارٹی میں ملک بھر سے پی پی پی ڈیجیٹل کے سینکڑوں کارکنوں کی شرکت۔

تقریب میں صوبائی وزیر محنت سعید غنی, صوبائی وزیر شہلا رضا، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ کے معاونِ خصوصی قاسم نوید قمر ،محترمہ شرمیلا فاروقی اور پاکستان بھر سے ائے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں پیپلز پارٹی ڈیجیٹل کے کارکنوں کی شرکت۔

ھیش ٹیگ پی پی پی ڈیجیٹل (#PPP Digital ) پر ہزاروں جیالوں کی ٹوئٹ.

کراچی 7 اپریل 2023ء
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن جو پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا کے سربراہ بھی ہیں نے آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں پی پی پی ڈیجیٹل کے کارکنوں کو افطار کی تقریب میں مدعو کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر محنت اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، صوبائی وزیر محترمہ شہلا رضا، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر، عاجز دھامرا اور پاکستان کے مختلف صوبوں اور شہروں سے آئے ہوئے پیپلز پارٹی ڈیجیٹل کے نوجوان طالب علموں اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سندھ حکومت کے تقریب میں شریک وزراء اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں پی پی پی ڈیجیٹل کے کام کے آغاز اور اس کو سرگرمی سے آگے بڑھانے پر پی پی پی ڈیجیٹل کے سربراہ شرجیل انعام میمن کی خدمات،سرگرمی اور فعالیت کو سراہا اور کہا کہ شرجیل انعام میمن کی قیادت میں پی پی پی ڈیجیٹل کے فعال کارکن نہایت مہذبانہ انداز میں ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور پارٹی قیادت کے وژن کو اجاگر کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجیٹل کے
سربراہ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عام طور پر لوگ بڑے لوگوں کے اعزاز میں دعوتیں کرتے ہیں لیکن ہماری پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مجھ سے کہا کہ آپ پی پی پی ڈیجیٹل کے نوجوانوں کے اعزاز میں افطار کا اہتمام کریں اور پی پی پی ڈیجیٹل کے کارکنوں کو اس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دیں۔ چنانچہ آج کی تقریب کے مہمانِ خصوصی اس ہال میں موجود ہمارے سینکڑوں نوجوان کارکن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی پی پی ڈیجیٹل کے کارکن ملک میں انتشار اور نفرت کے ماحول کو پھیلانے والی قوتوں کی حوصلہ شکنی کے لئے تہذیب،شائستگی اور باوقار انداز میں اپنے موقف کو پیش کریں گے اور پی پی پی ڈیجیٹل کے کارکن اپنے موقف کے اظہار کے وقت مخالف کی صنف اور عمر کا بھی خیال رکھیں گے اور بدتمیزی کے جواب میں استدلال اور تمیز و تہذیب کے ساتھ اچھے الفاظ میں اپنا موقف پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپپلز پارٹی ڈیجیٹل کی تنظیم سازی کی جارہی ہے اور تنظیم سازی کام اور میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پی پی پی ڈیجیٹل کے کارکنوں کو اعلیٰ ٹریننگ کے مواقع بھی مہیا کئے جائیں گے جس کے بعد یہ کارکن اپنے لئے باعزت ڈیجیٹل روزگار بھی حاصل کرسکیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد پی پی پی ڈیجیٹل کے کارکنوں کے کنونشن پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بھی کئے جائیں گے جن میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گے۔
تقریب کے اختتام پی پی پی ڈیجیٹل کے کارکنوں کی جانب سے تیار کئے گئے تصویری نغمے کی وڈیو بھی پیش کی گئی۔

##################