جمعیت الفلاح اسلامی تہذیبی مرکز کراچی کے زیر اہتمام 10 رمضان المبارک 1444ھ بمطابق یکم اپریل 2023ء کو یوم باب الاسلام کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جمعیت الفلاح اسلامی تہذیبی مرکز کراچی کے زیر اہتمام 10 رمضان المبارک 1444ھ بمطابق یکم اپریل 2023ء کو یوم باب الاسلام کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے ممتاز ماہر تعلیم، صدر شعبہ تاریخ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد معیز خان، صدر جمعیت الفلاح قیصر خان،


معتمد عمومی قمر محمد خان نے خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض سینیئر صحافی و نائب معتمد جمعیت الفلاح سعید احمد صدیقی نے انجام دیئے۔ جبکہ ممتاز سماجی شخصیت اقبال احمد یوسف نے تلاوت کلام پاک اور ممتاز شاعر نظر فاطمی نے ہدیۀ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ تقریب میں شہر کی ممتاز و معروف علمی، ادبی، سماجی اور سیاسی شخصیات فرحت اللہ قریشی، مجاہد چنا، محمود حامد، اختر سعیدی، حامد اسلام خان، محمد عثمان شریف،اسلم فاروقی، سلمان علی اور دیگر نے شرکت کی۔


تقریب کی تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہیں۔
================