مفتی تقی عثمانی ملک کو سیاسی اور عدالتی بحران کے بھیانک نتائج سے بچانے کیلئے میدان میں آگئے ، اہم مشورہ دےدیا ۔

مفتی تقی عثمانی ملک کو سیاسی اور عدالتی بحران کے بھیانک نتائج سے بچانے کیلئے میدان میں آگئے ، اہم مشورہ دےدیا ۔

پاکستان کے معروف عالم دین اور مفتی تقی عثمانی نے ملک بچانے کے لیے سب کو مل بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔

مفتی تقی عثمانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر کسی گھر کے لوگ آپس میں لڑ رہے ہوں اور گھر میں آگ لگ جائے تو کیا اس وقت یہ بحث کی جائے گی کہ آگ کس نے لگائی یا واحد راستہ یہ ہوگا کہ سب ملکر آگ بجھائیں؟

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران کا حل صرف یہی ہے کہ تمام جماعتیں اور ادارے منافرت اور دشمنی کے بجائے سرجوڑ کر ملک کوبچائیں۔

مفتی تقی عثمانی نے آیات قرآنی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ “تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں اس لئے اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کراو اور اللہ سے ڈرو تاکہ تمھارے ساتھ رحمت کا معاملہ کیا جائے “

معروف عالم دین اور مفتی نے کہا کہ عوام اور با اثر حضرات کا فرض ہے کہ وہ اس قرآنی حکم پرعمل کرکے رہنماؤں کو ساتھ بٹھانے کی بھرپور کوشش کریں۔

مفتی تقی عثمانی نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ فوج اور عدلیہ کو یقیناً سیاست میں دخل نہیں دینا چاہئے لیکن ایسے سنگین حالات میں جماعتوں کو ساتھ بٹھا کر غیرجانب داری سے خالص ملک کے مفاد اور قومی سلامتی کے لئے مسئلے کا حل نکالنا انکا فرض بنتا ہے۔

====================
مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہو سکتے،چیئرمین پاکستان علماء کونسل
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہو سکتے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے بارے میں پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی ،سیاسی جماعتوں کی قیادت اور کارکنوں سے گزارش ہے بے بنیاد افواہ سازی نہ کی جائے۔
==========
بلوچستان حکومت کی جانب سےشام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان آج بھجوایا جا رہا ہے
صوبائی وزیر میرضیااللہ لانگو نے کہا ہےکہ بلوچستان حکومت کی جانب سےشام میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان آج بھجوایاجا رہا ہے۔ جس میں اشیائے خورونوش،کمبل اوردیگرچیزیں شامل ہیں۔
کراچی میں ڈی جی، پی ڈی ایم اےکےہمراہ میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سامان میں 10 ہزار افراد کیلئے خوراک سمیت دیگر اشیا کراچی پورٹ سے روانہ کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ شام میں زلزلہ متاثرین کو شیدیدمشکلات کاسامناہے۔ بلوچستان حکومت انسانی ہمدردی کی بنیادپرزلزلہ متاثرین کی مددکررہی ہے۔