محروم صارفین کی قیمت پر کمرشل مقاصد کے لیے گیس- یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ گیس کمپنی کے حکام کو غیر مسلموں کے مسائل کا کوئی احساس نہیں۔ بیمار بوڑھے اور بچے

محروم صارفین کی قیمت پر کمرشل مقاصد کے لیے گیس

====================
گیس کی قلت کراچی میں نہیں ھے بلکہ گیس ضاہح ھو رھی ھے گیس کمپنی میں بھی مافیا گھس چکا ھے اپنا تجربہ شہیر کر رھاھوں پچھلے چھ ماہ سے گیس کہ عوامی ایشو ز و عوامی شکایت پر صرف پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کی وجہ سے سینکڑوں کمپلینٹ کراچی کہ شہریوں کی حل کروائی بلکہ سوہی گیس کمپنی کہ اھم ذمہ داروں سے ملاقاتیں بھی رھی ھیں سنجیدہ ھو کر اس اھم ایشو کو گیس کمپنی کہ ذمہ داران حل کریں اور اپنی ذمہ داری محسوس کریں تو کافی حد تک مسائل پر قابو پایا جا سکتا ھے- صرف اولڈ سٹی ایریا ز کو لے لیں – میری والدہ کی رھاہش گاہ بلڈنگ کھارادر میں 56 فلیٹ ھیں ایک سال سے گیس نہیں آرھی ھے گیس کمپنی میں دھکے کھا کھا کر تھک چکے/ اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں کمپلینٹ کرانے گیے تو ساجد رؤف نے پاکستان پیپلز پارٹی کہ ساؤتھ صدر آصف جوجی کا نمبر دیا کہ یہ کام کراہنگے ساتھ میں اھم ذمہ ساجد رؤف جو پیسوں کہ بغیر کام ھی نہیں کرتے ساجد سے میری شدید جھڑپ ھویی 70 میٹر کی پچاس سال پرانی لاین تبدیلی جو گیس کمپنی کہ مینٹیننس نہ ھونے کی وجہ سے ڈہمہج تھی اس کام کی رشوت تین لاکھ روپیہ مانگی گئی میں نے سینٹر محترم تاج حیدر صاحب سے پی پی پی کہ آصف جوجی کی رشوت مانگنے کی کمپلہن کی تاج بھائی نے فوری ایکشن لیا پی پی کہ خلیل ھوت صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کہ ساتھ رابط کیا اور جو جی کی کھنچای کی مینجر ایک نمبر رشوت خور راشی ساجد رؤف کی کمپلینٹ تحریری سوہی گیس کمپنی کہ ڈی ایم ڈی / ایس ایم جی/ مینجر ڈسٹریبیوشن کو بھی کی ھیں/ بہت ھی مشکلوں سے کوآرڈینیٹر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی محترم منظر عالم اور ھمارے مسلسل فالو اپ سے اللّٰہ کی مدد سے یہ کام ھوا _ مجھے ڈر تھا کہ خدانخواستہ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے میری امی کہ گھر جانی نقصان نہ ھوجاے یہ بے شرم ساجد رؤف فالج زدہ مریضوں بوڑھوں کرایہ کہ مکان میں رھنے والوں سے پی پی پی کہ آصف جوجی کہ ساتھ ملکر جائز مینٹیننس گیس کمپنی کہ کام کہ بھی رشوت مانگتا ھے میرے پاس ساجد رؤف کہ کمرشل کاموں کچن میں ناجائز کنکشن کی تفصیل ھے ان کاموں سے گیس کمپنی کو لاکھوں کا نقصان ھوا ھے کمال کی بات یہ ھے کہ ساجد رؤف نے بلڈنگ کہ کنکشن میں سے بھی ایک کنکشن روٹی تندور والے کو کمرشل ناجائز دے دیا ھے اور پیسہ کمپنی کی بجائے ساجد رؤف کی ذاتی جیب میں گیا ھے/ پچاس سال پرانی گیس کی لاہنوں کی مینٹیننس کی ضرورت ھے سیوریج لیکج و پینے کہ پانی کہ لیکج کی وجہ سے گیس لیکج اس میں ضہم ھوتی ھے اور گیس ضاہح ھوتی ھے صرف مینٹیننس صیح ھوجاے ڈیولپمنٹ نہ بھی ھو تب بھی گیس کا مسلہ حل ھو سکتا ھے – جو قیمتی اثاثہ مینٹیننس نہ ھونے کی وجہ سے گیس کی شکل میں برباد ھورھا ھے وہ غفلت و غیر ذمہ داری ھے -بات یہ ھے کہ غریب آدمی کیا کرے جس کہ رابطے نہ ھوں وہ کتنا پریشان ھوتا ھو گا –
=========================


گیس کی سپلائی اور رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ
گیس سپلائی کی کمپنی نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں صبح 3 بجے سے لے کر 5 بجے تک سحری کے اوقات میں گیس کی سپلائی کا اعلان کیا ہے.
نان مسلم اقلیتوں کے لیے بزرگوں بچوں اور بیماروں کے لیے صبح ناشتے کا حصول بہت مشکل ہو گیا ہے۔رمضان المبارک کے احترام میں باہر ہوٹل بھی بند ہوتے ہیں۔
حکومتی اداروں انتظامی اداروں منتخب نمائندوں اور انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے والی سول سوسائٹی کی تنظیموں مذہبی تنظیموں اور رہنماؤں سے درخواست ہے کہ وہ وہ وزیراعظم پاکستان ۔ گورنرز ۔وزراءاعلئ۔گیس کمپنی اور دیگر اعلی حکام کو تحریری خط بھی لکھیں ای میل کریں اور اس جانب توجہ دلائی کہ صبح میں ناشتے کے حصول میں بہت مشکل ہو رہی ہے ۔الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا بھی مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیےاستعمال کیا جائے ۔
مطالبہ کیا جائے کہ گیس کمپنی کم از کم صبح تین بجے سے لے کر دس بجے تک گیس سپلائی کرے۔تاکہ عوام کو اور خاص کر نوکری پیشہ طبقےاور طلباء و طالبات کو ناشتے کی سہولت بروقت میسر آسکے۔
==============
یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ گیس کمپنی کے حکام کو غیر مسلموں کے مسائل کا کوئی احساس نہیں۔ بیمار بوڑھے اور بچے
===

ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے یکم رمضان المبارک میں کوئٹہ شہر میں گیس کی فراہمی کی ناکامی کی رپورٹ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو بجھوادی

سوئی سدرن گیس کی نااہلی کی بدولت عوام کو افطاری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ھے
بابر یوسفزئی ترجمان وزیر اعلی بلوچستان

وزیر اعلی صاحب سوئی سدرن گیس کمپنی گیس کی فراہمی میں مکمل ناکام نظر آرہی ھے جس سے صوبائی حکومت کی کارگردگی پر بغیر وجہ کے سوالات اٹھتے ھیں

سوئی سدرن گیس کمپنی صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں

سوئی سدرن گیس کمپنی وفاقی حکومت کے زیر اثر ھے

رمضان المبارک کے پہلے روزے پر عوام کو تکلیف سامنا ھے ، آپ سے گزارش ھے کہ سخت ایکشن لیا جائے
بابر یوسفزئی ترجمان وزیر اعلی بلوچستان
================================
احترام رمضان میں ہوٹل بند ہونے کے بعد سب کے گھروں کی گیس بھی بند
عوام کو تکلیف دینے کے اداروں کو بند کیو نہیں کیا جاتا