لیڈی ایچی سن ہسپتال میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے گزشتہ روز واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر) لیڈی ایچی سن ہسپتال میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے گزشتہ روز واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اسکے علاوہ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، میڈیکل سپرنٹندنٹ ڈاکٹر منیر احمد ملک، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ سہیل، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ملک، پروفیسر ڈاکٹر شمسہ ہمایوں، پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسین، پروفیسر ڈاکٹر مہر النسائ، پروفیسر ڈاکٹر آمنہ ضیائ، پروفیسر ڈاکٹر رعنا مظہر، ڈاکٹر عابدہ ساجد اور میڈم صفیہ شہاب نے واک کی قیادت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور ایم ایس لیڈی ایچی سن ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک نے آئی کلینک کا بھی افتتاح کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مریضوں اور انکے لواحقین کو علاج معالج کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ خواتین معاشرے میں ریڑھ کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں اور آج کی عورت نے ہر میدان میں اپنا مقام پیدا کیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ لیڈی ایچی سن ہسپتال میں آئی سینٹر کے قیام سے اندرون لاہور سمیت پنجاب بھر کی آبادی مستفید ہوگی اور مستقبل میں اس طرز کی سہولیات کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائیگا۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ شرکاءنے کیک کاٹا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

======================