۔ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کی وضاحت ۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی کابینہ سے برطرفی کی تردید

۔ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کی وضاحت

۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی کابینہ سے برطرفی کی تردید

۔سوشل میڈیا پر چلنے والی صوبائی وزیر کی برطرفی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔ترجمان

۔وزیراعلئ نے بارکھان واقعہ کی انکوائری کے لیۓ جے آئی ٹی کی تشکیل کی ہدایت کی ہے۔ترجمان

۔انکوائری رپورٹ آنے پر واقعہ کے حقائق سامنے آئیں گے۔ترجمان
================

۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بارکھان کے واقعہ کا نوٹس

۔وزیراعلئ کا افسوسناک واقعہ پر متاثرہ خاندان سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار

۔وزیراعلئ نے محکمہ داخلہ کو واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیۓ جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی

۔متاثرہ خاندان کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دی جاۓ گی ۔وزیراعلئ
=================

خبرنامہ نمبر 483/2023
کوئٹہ۔ 20 فروری۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے کی تہذیب و تمدن، طرز زندگی ومعاشرت، رہن سہن اور باہمی معاملات میں زبان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے کسی بھی کلچر کے مطالعے میں زبان خصوصی اہمیت کی حامل ہوتی ہے مادری زبانوں کے عالمی دن کے مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مادری زبانوں میں لوک گیت، داستانوں اور رودات کے انداز میں علاقوں کی تاریخ، بودوباش، جنگی فتوحات اور تہذیب و تمدن کے تمام عوامل شامل ہوتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مادری زبانوں کو زندہ رکھنے میں ان تمام زبانوں سے تعلق رکھنے والے شعراء،فنکار اور آرٹسٹوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا جو اپنے کلام اور فن سے ملک کی تمام مادری زبانوں زندہ و جاویداں رکھے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دور جدید میں دنیا بھر میں بہت سی مادری زبانوں کے معدوم ہونے کا خدشہ ہے جس نے نہ صرف ہم زبان اور اس کی مخصوص لغت سے محروم ہوں گے بلکہ ان زبانوں میں محفوظ تاریخ سے بھی آشنا نہیں ہو پائیں گے۔ وزیراعلی نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر ان تمام شعراء، مصنفین، مفکرین، ادباء اور فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے مادری زبانوں کو اپنے گیتوں، اشعار اور نثر کے ساتھ ساتھ فن کے شعبے میں بھی زندہ رکھا ہے۔وزیر اعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں بولی جانے والی تمام مادری زبانیں اور بالخصوص بلوچستان میں بولی جانے والی علاقائی مادری زبانیں یوں ہی محفوظ رہیں گی اور ان زبانوں میں علاقائی تہذیب و تمدن ثقافت اور کلچر کے ساتھ ساتھ جدید طرز زندگی اور اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید شاعری اور نثر کے ساتھ ساتھ تحقیق کے رنگ بھی نظر آئیں گے۔
====================

قلعہ سیف اللہ 20 فروری۔صوبائی مشیر اطلاعات مٹھا خان کا کڑ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے زریعہ ہی عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچائے جاسکتے ہیں فنڈز کا صیح مصرف حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی واضع ہدایت ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں بے قائدگی اور وسائل کا ضیاع ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے باتو زئی ڈیم کے دورہ کے موقع پر مقامی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے صوبائی مشیر کو ڈیم کی غیر معیاری تعمیر سے آگاہ کیا صوبائی مشیر نے نشاندہی کئے گئے نقائص کا معائینہ کرتے ہوئے موقع پر موجود محکمہ آبپاشی کے افسران سے باز پرس کی انہوں نے کہا کہ وہ ڈیم کے نقائص وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لائیں گے اور درخواست کرینگے کہ اس حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں تاکہ ذمہ داری کا تعین ہو سکے انہوں نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کا مقصد پانی کے زخائر میں اضافہ اور زراعت و روزگار کا فروغ ہے ڈیموں کی تعمیر میں غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے صوبائی مشیر نے یقین دلایا کہ محکمہ آبپاشی کو نقائص کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی جائیگی
====================

=======