وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ


لاہور : 16 فروری 2023

وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

لاہور کے ہوائی اڈے پر پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی اور قونصل جنرل امیر اوزبے نے وزیراعظم کو رخصت کیا.
=================
زیراعظم محمد شہباز شریف ترک عوام کیساتھ خصوصی یکجہتی اور تعاون کے جذبے کیساتھ آج سے ترکی کا 2روزہ دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کیساتھ ملاقات میں زلزلےسے جانی نقصان اور تباہی پر اظہار افسوس کرینگے۔ وزیراعظم جنوبی ترکی میں زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

====================

وزیراعظم کا ترک سفارتخانے کا دورہ، زلزلے کی تباہ کاریوں پر رنج و غم کا اظہار: ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں،امداد کے لئے اقدامات جاری،تعزیتی کلمات درج
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ترک سفارتخانے کا دورہ ۔ زلزلے سے ہونے والی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار۔ مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے ۔ امدادی سامان ترکیہ بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ متاثرین کی امدا د کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ۔ وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات درج کئے۔