,اب وقت آگیا ھے کہ تمام موجودہ اور سابقہ وزارہ مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک اور عوام کی خستہ حالی بارے سوچیں۔

راولپنڈی

ملک کی سماجی و سیاسی شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے مرکزی راہنماء شیخ عبد الوحید نے کہا کہ اگر کابینہ کی تعداد و افسران کودئیے جانے والے پٹرول، بجلی، گیس اور دیگر مراعات کو ختم کر دیا جائے تو عوام پر کسی قسم کا کوئی بوجھ ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی,اب وقت آگیا ھے کہ تمام موجودہ اور سابقہ وزارہ مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک اور عوام کی خستہ حالی بارے سوچیں۔

انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مزاکرات کے نتیجہ میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا ,جس پر کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ عوام پر پڑنے والا بوجھ کچھ کم ہوسکے, شیخ عبدالوحید کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط جو عوام پر بوجھ بنیں, وہیں پر آئی ایم ایف نے غیر ضروری محکماجات، کابینہ، مشیروں، افسران اور ان کی پرتعش مراعات کو ختم کرنے پر بھی زور دیا۔ جس پر حکومت کو غور وغوض کرنے کی ضرورت ہے,اگر کابینہ کی کثیر تعداد و افسران کی پٹرول، بجلی، گیس اور دیگر مراعات کو ختم کر دیا جائے تو عوام پر کسی قسم کا کوئی بوجھ ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انھوں مزید کہا کہ ھر بار عوام کا گلا ھی کیوں کاٹا جاتا ھے,اب وقت آگیا ھے کہ تمام موجودہ اور سابقہ وزارہ ملک اور عوام بارے سنجیدگی سے سوچیں, ذاتی اختلافات اور مفادات کو پس پشت ڈال کر عملی اقدامات اٹھائیں جن سے عوام کو ریلیف مل سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔