واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے پاور کمپنیز کی نجکاری،11kv فیڈرز کی آوٹ سورس مھنگائي،اسٽاف کي کمی کے خلاف شہر میں زبردست احتجاج اور ملازمین کا دھرنا پانچ مارچ کو اسلام آباد دھرنا کا اعلان

لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے پاور کمپنیز کی نجکاری،11kv فیڈرز کی آوٹ سورس مھنگائي،اسٽاف کي کمی کے خلاف شہر میں زبردست احتجاج اور ملازمین کا دھرنا پانچ مارچ کو اسلام آباد دھرنا کا اعلان

سینکڑوں ملازمین نے سرکل آفیس سے بڑی ریلی ریجنل چیئرمین نثار شیخ کی قیادت میں نکالی جو کہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جناح باغ چوک پر پہنچی جہاں روڈ بلاک کرکے ایک گھنٹہ دھوپ میں دھرنا دیا گیا جہاں نثار شیخ عبدالله سومرو سجاد حسین محمود پٹھان خالد چانڈیو ہادی بخش جتوئی علی محمد جتوئی خرم میمن مقصود شیخ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آئ ایم کے کہنے پر حکومت مزدوروں کا معاشی قتل عام کر رہی ہے جسکی مذمت کرتے ہیں اور نیجكاری کا عمل کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اس لئے حکومت تمام فیصلے واپس کرے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جا ئیگا
===============