جیبیں بھرنے والے گُرو کی جیل بھرو تحریک کی پہلی قسط۔۔۔۔۔عمران خان کی لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا تبصرہ

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست کو جیبیں بھرنے والے گُرو کی جیل بھرو تحریک کی پہلی قسط قرار دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی، عمران خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ ہوں، زخمی ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہو سکا۔
====