ریلوے کا قراقرم ایکسپریس سمیت مزید 3 ٹرینوں کو نئی اور جدید بوگیوں کے ساتھ چلانے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے قراقرم ایکسپریس سمیت مزید 3 ٹرینوں کو نئی اور جدید بوگیوں کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے زیر صدارت اجلاس میں قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو 120 دن میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خیبر میل اور جعفر ایکسپریس کی بھی بہتر مینٹیننس کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بذریعہ ٹرین، ایران کو ہر ماہ 30 ہزار ٹن چاول بھیجنے کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے، اس حوالے سے خواجہ سعد رفیق نے متعلقہ حکام کو ڈرائی پورٹس آمدن کو 2 ارب روپے تک لے جانے کا ٹاسک دے دیا، اس کے علاوہ وزیر ریلوے نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ ہرک برج کی بحالی پر پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے سبی اور تفتان ریلوے سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کے لئے پلان تیار کرنے اور کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان فریٹ سفری دورانیہ میں کمی کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی۔

ادھرپاکستان ریلوے نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ دیگر تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کردیا، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ریلوے مسافروں پر یومیہ ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، ترجمان محکمہ ریلوے نے بتایا ہے کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا تاہم اس کا نفاذ گرین لائن ایکسپریس پر نہیں ہوگا بقیہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرائے بڑھا دیے گئے ہیں کیوں کہ ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ 15 فیصد اضافے سے پاکستان ریلوے پر یومیہ 11.725 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے، آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ادارے کے لیے کرایوں کو ریشنلائز کرنا از حد ضروری اور ناگزیر ہو چکا ہے۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافے کے باوجود ریلوے انتظامیہ نے گرین لائن ٹرین کے سوا تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
================

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا تقریب سے خطاب
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باب پاکستان کا خواب غلام حیدر وائیں مرحوم نے دیکھا تھا، اوریہ وہاں بنایاگیا ہے جہاں پرتقسیم ہند کے بعد لٹے مسلمان جہاں پر پہنچے تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ہر دور میں باب پاکستان پر کام ہوا،اس منصوبے پرسرکاری خزانہ استعمال نہیں کیا جائے گا جس کی تکمیل سے والٹن روڈ کے رہائشیوں کو فائدہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ محمدشہباز شریف کے دور میں یہاں پارکس،روڈز اور دیگر منصوبے بنے،ملک میں سرکاری ونجی شراکت داری کے تحت منصوبے بننے چاہیں۔
========