آئی ایم کی سخت شرائط ماننے پر اس ہفتے جہاں مہنگائی آئوٹ آف کنٹرول ہونے لگی وہیں 2 ماہ سےبےقابو ڈالرکو پہلی بار ریورس گیئر لگا اور مہنگا ہونے کے ریکارڈ توڑنے والا سونا بھی سستا ہوگیا۔

تحریر۔۔۔۔سید رضوان عالم
==============

آئی ایم کی سخت شرائط ماننے پر اس ہفتے جہاں مہنگائی آئوٹ آف کنٹرول ہونے لگی وہیں 2 ماہ سےبےقابو ڈالرکو پہلی بار ریورس گیئر لگا اور مہنگا ہونے کے ریکارڈ توڑنے والا سونا بھی سستا ہوگیا۔

آئی ایم ایف پروگرام بحالی پر ہونے والے مذاکرات کی خبریں اس ہفتے اسٹاک۔۔کرنسی اور گولڈ مارکیٹ میں پر بھرپور طریقے سے اثر انداز ہوتی نظر آئیں
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجانے کے روشن امکانات کو لیکر اسٹاک مارکیٹ میں چار دن تیِزی دیکھی گئی تاہم ڈیل میں تاخیر کی حتمی خبر آنے پر جمعے کو اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی
گیس کے شعبے میں گردشی قرضہ ختم کرنے کی خبروں پر کافی عرصے بعد آئل اینڈ گیس کمپنیز کے بلوچپس شیئرز میں آنے والی خریداری اسٹاک مارکیٹ کو بیالیس ہزار پوائنٹس سے بھی اوپر لے گئی تاہم وزیر خزانہ کے سرکلر ڈیٹ زیرو نہ کرنے کے بیان پر اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار گھبرا گئے
اس ہفتے مجموعی طور پر تیزی کے رجحان کے باعث اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس 1270 پوائنٹس کے اضافے سے 41741 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم اسٹاک تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ آئندہ ہفتے مارکیٹ فروخت کےدبائو میں رہ سکتی ہے

ادھر اس ہفتے دو ماہ میں پہلی بار کرنسی مارکیٹ میں ڈالر قابو میں آتا نظر آیا۔۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط مان کر ڈالر سے کیپ ہٹانے اور پروگرام بحال ہونے کو لیکر کرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ رکا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ ایکسپورٹرز نے ڈالرز مارکیٹ میں بیچنا شروع کردیئے ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی بڑھی ہیں
اس ہفتے انٹر بینک میں ڈالر سات روپے سستا ہونے سے روپے کی قدر 2.63 فیصد بہتر ہوئی اور انٹر بینک میں ڈالر 269 روپے 28 پیسے پر بند ہوا۔۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 11 روپے سستا ہوکر 272 روپے پر آگیا۔۔۔
ڈالر سستا ہونے اور عالمی منڈی میں ریٹ گرنے سے پاکستان اس ہفتے فی تولہ سونے کے دام دو لاکھ روپے سے نیچے آگئے۔۔چوبیس کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہفتے میں 6100 روپے کم ہوکر 198400 روپے پر آگئی جبکہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے 1865 ڈالر رہی۔۔
مہنگائی کے حوالے سے یہ ہفتہ عوام کیلئے کمر توڑ ثابت ہوا کھانے پینے کی اشیا کی مہنگائی کی شرح نے35 فیصد تک پہنچ کر نیا آسمان چھولیا جس کی بڑی وجہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرول ڈیزل کی قیمت 35 روپے فی لیٹر کے ہوشربا اضافے سے 250 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ دینا ٹہری۔۔۔
====================
آئی ایم ایف کا پاکستان کی جا نب سے معاشی استحکام کیلئے پالیسیوں پر عمل درآمد کے عزم کا خیرمقدم
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی جانب سے معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں پر عمل درآمد کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اندرونی اور بیرونی عدم توازن دور کرنے کے لیے پالیسی اقدامات پر خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف مشن کے دورے کے اختتام پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ناتھن پورٹر کی قیادت میں وفد نے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت نویں جائزے کیلئے پاکستانی حکام سے بات چیت کی۔ ان مذاکرات میں محاصل کیلئے مستقل اقدامات ،مالیاتی پوزیشن کو مضبوط بنانے، غیر اہدافی زرتلافیوں میں کمی، کمزورطبقوں کے لیے سماجی تحفظ کو بڑھانے اور گردشی قرضے سمیت متعلقہ امور زیر غور آئے۔اعلامیے میں کہاگیاہے کہ پالیسیوں کے نفاذ کی تفصیل کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل بات چیت جاری رہے گی۔
=========