’سب ستارے ہمارے‘، پی ایس ایل 8 کا ترانہ جاری ………..پی ایس ایل سیزن 8 کے نئے ترانے پر شائقین کرکٹ کافی حد تک مایوس ہیں۔

’سب ستارے ہمارے‘، پی ایس ایل 8 کا ترانہ جاری

پی ایس ایل سیزن 8 کے نئے ترانے پر شائقین کرکٹ کافی حد تک مایوس ہیں۔

لوگ علی ظفر کا گانا یاد کر رہے ہیں۔

پی سی بی نے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کو مایوس کیا، نیا گانا متاثر کن نہیں، میوزک اور بول توقعات کے مطابق نہیں


ہو سکتا ہے، آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک اچھی کوشش ہے لیکن علی ظفر کے قائم کردہ اعلیٰ معیار کے مطابق کوئی نہیں ہو سکتا
==============

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2023 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا، جس کا عنوان ’سب ستارے ہمارے‘ رکھا گیا ہے جو روشن رہیں گے۔

پی ایس ایل کا باقاعدہ آغاز 13 فروری کو ملتان میں ہوگا لیکن لیگ کے 8ویں سیزن کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے اور جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

آفیشل ترانے کی موسیقی میں شائے گل، عاصم اظہر اور فارس شفیع نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

ویڈیو 3 منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل ہے، جس کا آغاز پی ایس ایل کی ٹیموں کے پرچم تھامے گھڑ سواروں کی دوڑ سے ہوتا ہے اور یوں سنائی دیتا ہے کہ برق رفتار گھوڑوں کے دوڑنے کی آواز آرہی ہو۔

موسیقی کی مختلف اقسام سے گیت کو مزید دلچسپ بنایا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں لاہور قلندرز کے چمپیئن کپتان شاہین شاہ آفریدی، ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی، کپتان محمد رضوان، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے علاوہ حارث رؤف اور دیگر اسٹارز بھی جلوہ گر ہیں۔

پی ایس ایل 8 کی ٹرافی بھی ویڈیو کے اختتامی لمحات میں دکھائی گئی ہے۔

پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کے بارے میں ٹوئٹر پر بھی شائقین نے ردعمل کا اظہار کیا تاہم چند ایک نے پی ایس ایل کے پرانے ترانے سیٹی بجے گی کو اپنا فیورٹ ترانہ قرار دیا۔
=============================

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا اینتھم ریلیز کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 8 کے اینتھم ’سب ستارے ہمارے‘ کو عبداللّٰہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس اینتھم میں عاصم اظہر، شائےگل، فارس شفیع اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
=========================