پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر محمد ارشد بٹ کی بغداد (عراق) میں درگاہ حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ پر حاضری،ان کے بیٹے عبداللہ بٹ اور عبید اللہ بٹ بھی ہمراہ تھے۔

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر محمد ارشد بٹ کی بغداد (عراق) میں درگاہ حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ پر حاضری،ان کے بیٹے عبداللہ بٹ اور عبید اللہ بٹ بھی ہمراہ تھے۔ اس دوران انہوں نے سجادہ نشین غوث پاک سید ہاشم الدین سے خصوصی ملاقات کی اور سجادہ نشین غوث پاک سید ہاشم الدین کے ہاتھ پر بیعت کرکے مریدین خاص میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر سید ہاشم الدین نے پاکستان اور پاکستانی قوم کی ترقی اور سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کی اور کہا کہ پاکستان کے لوگ انتہائی ملنسار اور محبتیں بانٹنے والے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران، احباب اور عزیز و اقارب نے ارشد پٹ کو عظیم اسلامی و روحانی شخصیات کے کے مزارات پر حاضری دینے اور سید ہاشم الدین کے مرید بننے پر مبارکباد دی ہے۔

پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر محمد ارشد بٹ اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ بغداد میں سجادہ نشین حضرت غوث پاک سید ہاشم الدین کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو