شاداب خان کا ولیمہ کرکٹرز کی چلبلی حرکتوں سے یادگار بن گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جس میں قومی کرکٹرز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

شاداب خان کی شادی جمعرات کو سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحب زادی سے انجام پائی۔
تقریب ولیمہ اسلام آباد میں ہوئی، جس میں دولہا دلہن کے عزیز و اقارب، موجودہ اور سابق کرکٹرز سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں ساتھی کھلاڑیوں نے دلہا سے خوب ہنسی مذاق کیا، کسی نے اُن کو گرم جوشی سے گلے لگایا تو کسی نے اُن کے ماتھے کو چوما۔
بابر اعظم اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے تو شاداب خان کو سلامی میں ملنے والے لفافے کو دیکھنے کی ضد ہی پکڑ لی، جب چُھپ چُھپا کے شاداب نے وہ لفافہ دیکھا تو حیران رہ گئے۔