سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے پر پی سی بی کا شکر گزار ہوں، کامران اکمل

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سلیکشن کمیٹی میں شامل کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک بیان میں کامران اکمل نے کہا کہ پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے پر شکر گزار ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران نجی چینل کے ساتھ مصروفیات کے باعث ابھی یہ عہدہ نہیں لے سکتا۔

کامران اکمل نے مزید کہا کہ پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، ایونٹ کے اختتام پر اپنی دستیابی سے آگاہ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ یہ عہدہ مجھے دینے یا نہ دینے کا فیصلہ پی سی بی کا ہے۔