شاہین آفریدی نے قلندرز کی نئی کٹ پہن کر تصویر شیئر کردی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹیم کی نئی کٹ پہنی تصویر شیئر کردی۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے کٹ کی رونمائی کی تھی جبکہ رواں برس کیلئے ٹیم کا اینتھم بھی ریلیز کیا گیا۔

آج ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے قلندر کی کٹ پہن کر تصویر شیئر کی، اور مداحوں سے سوال کیا کہ کیسی لگی میری کٹ؟
شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے ٹیم کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں لاہور قلندرز کی قلندرز نائٹ کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں نئی کٹ کی رونمائی اور ٹیم کے اینتھم کی لانچنگ کی گئی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی ایونٹ میں شرکت کی تھی۔

علاوہ ازیں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد الحمرا کلچرل کمپلیکس میں موجود تھی۔

تقریب میں لاہور قلندرز کے نئے اینتھم کی بھی لانچنگ ہوئی تھی۔ ملک کے نامور گلوکار اسرار نے لاہور قلندرز کے پہلے اینتھم کو گا کر سماں باندھ دیا تھا۔