جیکب آباد شہر سے کئی اہم خبریں۔


جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔جیکب آباد میں بارشوں کے بعد عمارت کی زبوں حالی کا بہانہ سیپکو ایکسئین،آر او،اکاؤنٹ،اسٹور اور اکنسٹریشن کے دفتر شہر سے باہر گاؤں کی گرڈ میں منتقل،دفتر کو تالے عملہ غائب،صارفین،پینشنرس و دیگر کا مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے اسٹیشن روڈ پر واقع واپڈا آفیس میں قائم ایکسئین،آر او،اسٹور،کنسٹرکشن،اکاؤنٹس،پینشن آفیس بارشوں کی وجہ سے عمارت کی زبوں حالی کا بہانہ بنا کر شہر سے باہر گاؤں کی گرڈاسٹیشن میں منتقل کی ہے جس کو چھ سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے سیپکو کے دفاتر شہر کے باہر منتقل کرنے کے باعث نہ صرف صارفین بلکہ ملازمین،پینشنرس تک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مختلف معاملات اور مسائل کے لئے خواتین،ضعیف افراد کو شہر سے باہر سیپکو آفیس جانے کی خواری اٹھانا پڑتی ہے،جبکہ گرڈ اسٹیشن کے رہائشی کوارٹرس میں قائم دفاتر پر اکثر تالے ہوتے ہیں اور عملہ بھی غائب ہونے کی شکایات ہیں خواری کرکے شہر سے باہر گرڈ اسٹیشن جانے والوں کو افسران کے دفاتر پر لگے تالے دیکھ کر مایوس جانا پڑتا ہے سیپکو صارفین جواد علی،آصف،مبین، مکیش،مسمات شریفان اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیپکو کے رہائشی کوارٹرس میں عملہ رہائش پذیر ہے ایس ڈی او ز کے دفتر یہاں ہیں لیکن ایکسئیں آرا و اور دیگر شعبے شہر سے باہر منتقل کرنا سمجھ سے باہر ہے،سیپکو افسران کا یہ اقدام قابل افسوس ہے صارفین کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا گیا ہے چیف سیپکو اسکا نوٹس لیں دوسری جانب ایکئیسن سیپکو جیکب آباد شفقت لاشاری سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔
===============

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔جیکب آباد کے جان محمد کالونی میں بارشوں میں گھر تباہ ہونے کے بعد خاتون مسیحا کی منتظر،ضلع انتظامیہ اور این جی اوز نے کوئی مدد نہیں کی،مشکل سے جی رہے ہیں:وزیراں اپنی روداد سناتے ہوئے رو پڑی تفصیلات کے مطابق جیکب آبا دکے جان محمد کالونی میں بارشوں سے گھر کی تباہ ہونے کے بعد 55سالہ ضیف خاتون وزیراں کی زندگی بسر کرنا مشکل ہو گیا ہے بارش سے گھر تباہ ہو گیا تین بیٹے اور ایک ضعیف شوہر ہے وزیر اں اپنی بے بسی کی روداد سناتے ہوئے رو پڑی خاتون کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ سمیت کسی بھی این جی اوز نے مدد نہیں کی مہنگائی نے فاقوں پر مجبور کر دیا ہے کوئی پرسان حال نہیں،ایک بیٹا ذہنی مریض ہے دوسرے کام کرنے جیسے نہیں شوہر گدھا گاڑی چلاتا تھا لیکن اب بڑھاپے کی وجہ سے طاقت نہیں رہی،خدارا ہماری داد رسی کی جائے،ضعیف خاتون نے ڈی سی منتخب نمائندوں اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مفتی عبدالواحد قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کردیا ہے،جیل بھرو تحریک عمران خان کی بس کی بات نہیں وہ تو جیل جانے کے خوف سے عدالتوں میں ضمانتوں کے مچلکے جمع کرواتا پھر رہا ہے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی اتحادی جماعت ضرور ہے لیکن وہ پی ڈی ایم کا حصہ نہیں اس لیے وہ پی ڈی ایم کے فیصلوں اور پالیسیوں کی پابند نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھل میں محفل حسن قرات اور دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری،مولانا عبدالجبار رند اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی اور کمر توڑ مہنگائی کی وجہ گذستہ حکومت کی ناقص کارکردگی اور آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ ہے جو اکتوبر میں پورا ہوگا جس کے بعد مہنگائی کے جن کو قابو کرلیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے معاشی طور پر تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے صوبے میں جب ایم ایم اے کی حکومت تھی تو اس وقت 98 ارب روپے کا صوبہ مقروض تھا اب 1070ارب روپے کا مقروض ہے اب تو صوبے کی حالت یہ ہے کہ ان کے پاس سرکاری ملازمین کی تخواہوں کے لیے پیسہ نہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹبلشمینٹ ابتک نیوٹرل ہے اور مستقبل میں بھی نیوٹرل رہیگی انہوں نے کہا کہ جے یو آئی آنے والے الیکشن میں ایک نئے س میں اتریگی۔
=========================