ٹنڈوالہ یار پریس کلب کی جانب سے اراکین کے لیے عمرہ ٹکٹ کی قرعہاندازی اندازی کی گٸی


ٹنڈو الہ یار ()
ٹنڈو الہ یار یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں مستجاب الرحمن مدنی صدر اور شہزاد بخاری جنرل سیکریٹری منتخب ہوگے۔ انتخابی نتاٸج کا اعلان الیکشن کمیٹی کے چیٸرمین پی ایف یو جے سندھ چیپٹر کے صدرسعید جان نے یونین کے جنرل کونسل اجلاس میں کیا۔ الیکشن کمیٹی کے اراکین حامد شیخ ،جیند خانزادہ کے علاوہ شاہد غزالی اور آفتاب میمن بھی اجلاس میں موجود تھے۔ سینٸر صحافی عقیل رانا نے

مبصر کی حیثیت سے شرکت کی۔ الیکشن کمیٹی کے نتاٸج کے مطابق تمام عہدیدار بلامقابلہ کامیاب قرار پاٸے۔ نتاٸج کے مطابق وقاص رٸیس خانزادہ سینٸر ناٸب صدر،جان محمدسمیجو ناٸب صدر،شاہد اقبال صدیقی اور راجہ فہد خانزادہ جواٸنٹ سیکریٹری ،شہزاد شیخ خازن اور راشد کشمیری سیکریٹری اطلاعات منتخب ہو گیۓ۔ممبر ایگزیٹیو کونسل کے لیے وسیم خانزادہ، آصف آراٸیں حیدر شاہ بخاری، عبدالکریم آراٸیں،آصف قاٸمی اور خمیسو داٸیدانو منتخب قرار پاٸے۔ اس موقع پر سعید جان بلوچ نے کامیاب عہدیداروں کومبارک باد دیتے ہوٸے کہا کہ اب ٹنڈوالہ یار یونین صرف پی ایف یو جے کا حصہ نہیں بلکہ آٸی ایف جے کا بھی حصہ بن گٸے ہیں۔ جنرل کونسل کے اجلاس سے حامد شیخ ، جنید خانزادہ اور شاہد غزالی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے رہنماوں نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے نومنتخب صدر رشید جعفری ،جنرل سیکریٹری غلام رسول درس اور دیگر عہدیداروں کو مبارک دیتے ہوٸے انھیں پھول پہناٸے۔ آخر میں ٹنڈوالہ یار پریس کلب کی جانب سے اراکین کے لیے عمرہ ٹکٹ کی قرعہاندازی اندازی کی گٸی جس میں قرعہ فال خوش نصیب شکیل خلجی کے نام نکلا۔ شکیل خلجی کو تمام عہدیداروں اور اراکین نے مبارک باد پیش کی۔
=================