گلشن شہید اسلام مدرسہ جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن والحدیث میں دستار فضیلت کی سالانہ تقریب منعقد کی گئی

لاڑکانہ( رپورٹ محمد عاشق پٹھان) گلشن شہید اسلام مدرسہ جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن والحدیث میں دستار فضیلت کی سالانہ تقریب منعقد کی گئی جس میں 8 مفتیان، 43علماء کرام، 75حفاظ کرام، 8عالمات، ایک حافظہ، 13 شعبہ تعلیم بالغاں کی دستار کرائی گئی اور فارغ التحصیل طلباء کرام میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے، دستارفضیلت کانفرنس میں مولانا محمد حسن لاہوری، مولانا امداداللہ یوسفزئی بنوریہ، مولانا قاری عبدالرشید، جامعہ کے مہتمم مولانا ناصر خالد محمود سومرو، مولانا راشد خالد محمود سومرو شرکت کی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض مولانا محمد علی فاروقی اور مولانا طاہر خالد محمود سومرو، مولانا طارق خالد محمود سومرو نے سرانجام دیئے، اس موقع پر دستارِ فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے فواد چودھری سے مخاطب ہوکر کہا کہ تم کو کس نے بتایا اور سیاست سکھائی کہ سیاست میں جیل نہیں ہوتا،


تم کو کس نے بتایا کہ سیاست میں پھانسیاں نہیں ہوتیں، ہمارے اکابر شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے جنرل ضیاء الحق کے دور میں یہاں لاڑکانہ میں جیل گئے اور میں آزاد ہوا تو یہاں لاڑکانہ آکر ڈاکٹر سے ملاقات کی، انہوں نے ڈاکٹر کے قتل کیس کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود جج کو اس کا ضمیر ملامت نہیں کرتا کہ وہ فیصلہ سنا کر ہمیں اور اور اس کے ورثاء کو تسلی کا سامان فراہم کریں،جبکہ مجرموں نے اعتراف ِ جرم بھی کیا ہے،تو وہ کس کے اشارہ کے منتظر ہیں،لیکن ہم پر امید ہیں کہ ایک دن ضرور انصاف ہوگا اور قاتل پھانسی پر لٹکائے جائیں گے،

نوجوان علماء کرام پاکستان کے مستقبل کے ضمانت اور ملک و قوم کے نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، مدارس اسلام کے قلعے ہیں جس سے اسلام دشمن قوتیں خوفزدہ ہیں، اس وقت پوری قوم تاریخ کے دردناک دور سے گزر رہی ہے، معیشت تباہ ہو چکی ہے، ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان اور اس کی سابقہ پی ٹی آئی حکومت ہے جس نے پچھتر سالوں میں سب سے زیادہ قرضے لے کر اسٹیٹ بینک گروی رکھ کر آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے معاشی طور پر ملک کو کمزور کر دیا، عام آدمی پریشان ہیں، مہنگائی نے غریب آدمی کا جینا مشکل بنا دیا ہے، غریب عوام اپنے بچوں کی بھوک پیاس برداشت نہیں کر سکتے، غریب عوام بازار جاتا ہے تو مہنگائی کی وجہ سے انکی جیبوں میں اتنے پیسے نہیں کہ وہ اپنے بچوں کے لیے راشن خرید کر سکیں، بھوک اور پیاس کی وجہ سے غریب عوام اپنے بچوں کو تڑپتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، جی یو آئی ملک کے ان مشکل حالات میں پوری قوم کے لیے ایک امید کی کرن بننا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ آج گلشن شہید اسلام کے جامعہ کے اندر خوشگوار ماحول میں موجود ہیں، اس موقع پر ترکی و شام میں ہونے والے زلزلے سے نقصان پر دلی افسوس ہے، ترکی و شام کے عوام کے دکھ درد میں برابر شریک ہیں، پاکستانی عوام ترکی اور شام کے متاثرین کے دکھ درد محسوس کرتے ہیں، آخر میں ترکی و شام کے متاثر عوام کے لیے دعا کروائی گئی دعا ہے کہ اللہ کریم زخمیوں کو جلد صحتياب کرے اور جاں بحق افراد کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں، اس موقع پر مولانا عبدالقيوم ہالیجوی، مولانا منظور احمد سومرو، مولانا غلام اللہ ہالیجوی، مولانا عبداللہ جرار پنہور، محبت علی کھڑو، مولانا عبداللہ مہر، مولانا محمد رمضان پھلپوٹہ، شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید کبر، نعت خواں حاجی امداد اللہ پھلپوٹہ، اظہار الحق صدیقی، مولانا حمیداللہ سیال اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
=========================