موجودہ مہنگائی نے معیشت کو تباہ و برباد کر رکھا ہے تو دوسری جانب میرپورخاص کی ضلعی پولیس انتظاميہ تاجروں اور عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکامی ہو چکی ہے

میرپورخاص == تحسین احمد خان= == موجودہ مہنگائی نے معیشت کو تباہ و برباد کر رکھا ہے تو دوسری جانب میرپورخاص کی ضلعی پولیس انتظاميہ تاجروں اور عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکامی ہو چکی ہے حکومت میرپورخاص شہر کے امن و امان کو یقينی بنانے کے لیے سندھ حکومت فوری رینجرز کو تعینات کرے یہ بات مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالجبارخان نے
میرپورخاص شہر میں روز بروز جرائم میں اضافہ، شہر بھر میں ڈاکو راج ہونے اور پولیس کی ناقص کارکردگی کے سلسلے میں سینٹرل آفس پر ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوۓ کہی اس موقع پر لیگل ایڈوائزر سابقہ وزیر ایڈووکيٹ عبدالقدیر چوہان لیگل ایڈوائزر ایڈووکيٹ دلاور حسین پھنور روشن عالم سمو ایم کیو ایم پاکستان کے زون انچارج خالد تبسم تنظيمات اہلسنت کے امیر علامہ حافظ صادق سعیدی علامہ ضیإ حیدر نقوی سنی تحریک کے ضلعی صدر فہیم قریشی جے یو پی سٹی کے صدر عمران سراج دستگری ویلفيئر کے جنرل سیکٹرٸیری محمد بلال راۓ حق کے صدر راشید ارشدی ملک شہزاد نے کہا کےایک جانب موجودہ حکومت نے بدترین مہنگائی کر کے معیشت کو تباہ و برباد کردیا تو دوسری جانب میرپورخاص کی
ضلعی پولیس انتظاميہ تاجروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے اس وقت شہر میں ڈاکو راج ہے شہر کا امن خراب کرنے ، عوام الناس اور تاجروں کا سودا کرنے والوں کے خلاف مرکزی انجمن تاجران و شہری حقوق کمیٹی سخت لائحہ عمل طے کرلیا ہے ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے میرپورخاص شہر کے امن و امان کو یقينی بنانے کے لیے فوری رینجرز کو تعینات کریں انہوں نے مزید کہا کے اس وقت میرپورخاص شہر میں جرائم پیشہ عناصر کھلے عام بے خوف شہریوں اور تاجروں کو لوٹنے میں مسلسل مصروف ہیں پولیس انتظاميہ کی جانب سے صرف اور صرف باتيں کی جارہی ہیں عملی کام نظر نہیں آرہا جو کے قابل تشویش اور قابل مزمت عمل ہے اگر ہمیں اعتماد میں لے پولیس انتظاميہ نے اچھی کارکردگی نہ دیکھی تو ہم تمام جماعتیں احتجاج کرنے پرمجبور ہوں گے احتجاج کے بعد ہم نے دوسرے مرحلے کی تیاری کی ہوٸی ہے لہذا شہریوں اور تاجر کے تحفظ کو یقينی بنایا جاۓ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کی مختلف ذیلی باڈی کے صدر سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی*
=================