5فروری کشمیریوں کی حمایت اور تجدید عہد کا دن ، رانا احسان


مسئلہ کشمیر پر قوم کا اصولی اور تاریخی موقف ہے ، آزادی کی جدوجہد میں کشمیری تنہا نہیں
کشمیری نہتے عوام نے اپنی قربانیوں سے مسئلہ کشمیر زندہ رکھا ہوا ہے آزادی ان کا مقدر ہے
کراچی( نعیم اختر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رحنما رانا احسان نے کہا ہے کہ 5فروری بہارتی مزالم اور ہٹ دھرمی کے خلاف کشمیریوں کی جدو جہد آزادی میں تجدید اہد کا دن ہے بہارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام تنہا نہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیریوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے بہارت کا کوئی ظلم ان کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے ہندوستانی آئین کی شق 370کے خاتمے کا اعلان کر کے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بدل کر رکھ دیا وادی کی عوام کی زندگی بہارتی 9لاکھ فوجیوں نے اجیرن بنا رکھی ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قوم کا اصولی اور تاریخی موقف ہے جس پر قائداعظم سے لے کر آج تک پاکستانی قوم جمو کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے وہ دن دور نہیں جب وادی میں آزادی کا سورج طلوع ہوکر یہاں کی عوام آزاد فضائوں میں سانس لیں گے
==================